باب

1 لوگوں کی بُت پرستی اَور یہ وہ قومیں ہیں جِنہیں خُداوند نے چھوڑا۔ تاکہ اِسرائیل کو اُن سے آزمائے۔ اُن سب کو جو کِنعانیوں کی جنگ سے واقِف نہ تھے۔ 2 فَقط اِس لئے کہ بنی اِسرائیل کی اُن پُشتوں کو جنگ سِکھائے جو پہلے اُس سے ناواقِف تھیں۔ 3 فلِستیوں کے پانچ سردار اَور سب کِنعانی اَور صیدُانی اَور حِوّی جو کوہِستان لبنان میں بَعلَ حرِمون کے پہاڑ سے لے کر حمات کے مدَخِل تک بستے تھے۔ 4 اَور اُس نے اُنہیں چھوڑا۔ تاکہ اُن سے اِسرائیل کو آزمائے۔ آیا وہ خُداوند کے حُکموں کو جو اُس نے مُوسیٰ کی زُبان سے اُن کے باپ دادا کو فرمائے سُنتے ہیں؟ 5 اِس لِئے بنی اِسرائیل کِنعانیوں اَور حِتّیوں اَور اَموریوں اَور فرِزّیوں اَور حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے درمیان بستے تھے۔ 6 اَور اُنہوں نے اُن کی بیٹیوں کو اپنی بیویاں بنایا۔ اَور اپنی بیٹیاں اُن کے بیٹوں کو دیں۔ اَور اُن کے مَعبُودوں کی بندگی کی۔ 7 غتنی ایل اَور بنی اِسرائیل نے خُداوند کی نِگاہ میں بَدی کی۔ اَور خُداوند اپنے خُدا کو بُھول گئے۔ اَور بعلیم اَور عستارات کی بندگی کی۔ 8 تب خُداوند کا غضب اِسرائیل پر بھڑکا اَور اُس نے اُنہیں ادوم کے بادشاہ کوشن رسعتیم کے ہاتھ بیچ دِیا۔ لہٰذا بنی اِسرائیل نے کوشن رسعتیم کی آٹھ برس تک غُلامی کی۔ 9 تب بنی اِسرائیل خُداوند کے پاس چِلّائے۔ تو خُداوند نے اِسرائیل کے لئے ایک خُلاصی دینے والا بَرپا کِیا۔ جس نے اُنہیں خُلاصی دی۔ اَور وہ غتنی ایل بن قنزکالب کا چھوٹا بھائی تھا۔ 10 اَور خُداوند کا رُوح اُس پر تھا۔ اَور وہ اِسرائیل میں قاضی ہُوا۔ اَور جنگ کے لئے نِکلا۔ تو خُداوند نے ادوم کے بادشاہ کوشن رسعتیم کو اُس کے قبضے میں کردِیا۔ اَور اُس کا ہاتھ کوشن رسعتیم پر غالِب رہا۔ 11 اَور چالیس برس تک مُلک میں آرام رہا۔ پِھر غتنی ایل بن قنز فوت ہوگیا۔ 12 اِہود اَور بنی اِسرائیل نے پِھر وہ کام کِیا جو خُداوند کی نِگاہ میں بُرا تھا۔ تو خُداوند نے موآب کے بادشاہ عجِلون کو اِسرائیل کے خلاف قَوی کِیا۔ کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کی نِگاہ میں بَدی کی۔ 13 تو اُس نے بنی عمّون اَور بنی عمالیق کو اُن کے خلاف جمع کِیا۔ اَور وہ گیا۔ اَور اِسرائیل کو مارا اَور کھجُوروں کا شہر لے لِیا۔ 14 اَور بنی اِسرائیل نے موآب کے بادشاہ عجِلون کی اَٹھارہ برس تک غُلامی کی۔ 15 تب بنی اِسرائیل خُداوند کے آگے چِلّائے۔ تو خُداوند نے اُن کے لئے ایک چُھڑانے والا اِہُود بِن جِیر ابِنیمِینی بَرپا کِیا۔ جو بَیں ہَتھّا تھا۔ تو اِسرائیل نے اُس کے ہاتھ موآب کے بادشاہ عجِلون کو ہدیے بھیجے۔ 16 اَور اِہُود نے اپنے لئے ایک دو دھاری تلوار جس کا طُول ایک ہاتھ تھا، بنائی۔ اَور اُسے اپنے کپڑے کے نیچے اپنی دہنی ران پر باندھا۔ 17 اَور موآب کے بادشاہ عجلون کے پاس وہ ہدیے لایا۔ اَور عجِلون بُہت موٹا آدمی تھا۔ 18 اَور جب وہ ہدیے گُزران چُکا تو اُس نے اُن آدمیوں کو جو ہدیے اُٹھالائے تھے، رُخصت کِیا۔ 19 اَور وہ آپ اُن بُتوں کے نزدِیک سے جو جلِجال میں تھے۔ لَوٹا اَور آکے کہا۔ اَے بادشاہ! میرے پاس تیرے لئے ایک پوشِیدہ پیغام ہے۔ تو اُس نے کہا خاموش! تب سب جو بادشاہ کے پاس بیٹھے تھے باہر چلے گئے۔ 20 تب اِہُود اُس کے نزدِیک آیا۔ اَور وہ اپنے ہَوادار بالا خانے میں اکیلا بیٹھا ہُوا تھا۔ تو اِہُود نے کہا۔ میرے پاس تیرے لئے خُدا کی طرف سے ایک پیغام ہے۔ تو عجِلون اپنے تخت سے اُٹھ کھڑا ہُوا۔ 21 تب اِہُود نے اپنا بایاں ہاتھ لمبا کِیا۔ اَور اپنی دہنی ران پر سے تلوار لی اَور اُس کے پیٹ میں گھونپ دی۔ 22 کہ دستہ بھی پَھل کے پیچھے اندر چلاگیا۔ اَور چربی کی کثرت سے بند ہُوا۔ کیونکہ اُس نے اُس کے پیٹ سے تلوار نہ نِکا لی۔ اَور وہ کھڑکی میں سے باہرنِکلا۔ 23 اَور بالا خانے کے دروازے بند کِئے۔ اَور اُنہیں تالے لگائے۔ 24 اَور جب وہ نِکل گِیا۔ تو بادشاہ کے نوکر آئے اَور دیکھا۔ کہ بالا خانے کے دروازوں پر تالے لگے ہیں ۔ تو اُنہوں نے کہا کہ وہ سرد خانے کی کوٹھڑی میں قضائے حاجت کرتاہے۔ 25 اَور وہ ٹھہرے رہے۔ اَور آخِر کار حیران ہوئے۔ اَور دیکھا کہ اُس نے بالا خانے کے دروازے نہیں کھولے تو اُنہوں نے چابی لی۔ اَور دروازے کھولے۔ تو دیکھا کہ اُن کا مالِک مَرا ہُوا زمین پر گرِا پڑا ہے۔ 26 اَور جب وہ پریشانی میں تھے۔ تو اِہُودبھاگ گیا۔ اَور بُتوں کے مقا م سے گُزر کے سعِیرت کو آیا۔ 27 اَور وہاں پہنچ کر کوہِ اِفرائیم میں نرسِنگا پُھونکا۔ تو اِسرائیل اُس کے ساتھ پہاڑ پر سے اُترے اَور وہ اُن کے آگے آگے تھا۔ 28 اَور اُس نے اُن سے کہا۔ میرے پیچھے چلے آؤ۔ کہ خُداوند نے تُمہارے دُشمن موآبیوں کو تُمہارے ہاتھ میں دے دِیا ہے۔ تب وہ اُس کے پیچھے پیچھے اُترے۔ اَور موآب کی طرف کے یردن کے پایاب گھاٹوں پر قبضہ کِیا۔ اَور کِسی کو پار ہونے نہ دِیا۔ 29 اُس وقت اُنہوں نے موآبیوں کے قریباً دس ہزار آدمی جو سب کے سب دلیر اَور بَہادُر تھے ،قتل کئے۔ اَور اُن میں سے ایک نہ بچا۔ 30 چُنانچہ اُس دِن موآبی اِسرائیل کے ہاتھوں کے نیچے مَغلُوب ہوئے۔ اَور مُلک کو اَسّی برس تک آرام مِلا۔ 31 شمَجرَ اَور اُس کے بعد عنات کا بیٹا شَمجرَ اُٹھا۔ اَور اُس نے فلِستیوں کے چھ سَو آدمی بَیل کے پِینے سے مارے۔ اَور اُس نے بھی اِسرائیل کو رِہائی دی۔