باب

1 شُونیمی عورت اَور الیشع نے اُس عورت سے جس کے بیٹے کو اُس نے زِندہ کِیا تھا بات کرکے کہا۔ کہ اُٹھ اَور اپنے گھرانے سمیت چلی جا۔ اَور جہاں کہیں تُجھے موقع مِلے وہاں رہ کیونکہ خُداوند نے کال کا حکم فرمایا۔ اَور وہ زمین پر سات برس تک ہوگا۔ 2 تو وہ عورت اُٹھی۔ اَور جیسا مَردِ خُدا نے اُس سے کہا تھا۔ اُس نے کِیا۔ وہ اپنے گھرانے سمیت چلی گئی۔ اَور فِلستیوں کی سَر زمین میں سات برس رہی ۔ 3 جب سات برس گُزر گئے۔ وہ عورت فِلستِیوں کی سَر زمین سے واپس آئی۔ اَور جا کر بادشاہ کے پاس اپنے گھر اَور اپنی زمین کی بابت فریاد کی۔ 4 اُس وقت بادشاہ مَردِ خُدا کے خادِم جیحازی سے بات کرتا ہُوا کہتا تھا۔ کہ تمام عجائبات جو الیشع نے کئے میرے پاس بیان کر ۔ 5 اَور جب وہ بادشاہ کے پاس بیان کررہا تھا۔ کہ اُس نے مُردہ کو زِندہ کِیا۔ تو دیکھو۔ اُس عورت نے جس کے بیٹے کو اُس نے زِندہ کِیا تھا۔ بادشاہ کے پاس اپنے گھر اَور اپنی زمین کی بابت فریاد کی۔ توجیحازی نے کہا۔ اَے میرے آقا بادشاہ! یہ وہی عورت ہے۔ اَور یہی اُس کا بیٹا ہے جِسے الیشع نے زِندہ کِیا ۔ 6 اَور بادشاہ نے اُس عورت سے پُوچھا۔ تو اُس نے اُسے بتایا۔ تب بادشاہ نے اپنے ایک خواجہ سرا کو اُس کے ساتھ کرکے اُس سے کہا۔ کہ سب کُچھ جو اُس کا ہے اَور اُس کے کھیت کی سب پیداوار جس دِن سے کہ اُس نے مُلک کو چھوڑا۔ اِس وقت تک اُس کے لئے بَحال کر۔ 7 الیشع دَمشِق میں اَور الیشع دَمشِق میں آیا۔ اَور اَرام کا بادشاہ بِن ہدد بیمار تھا۔ تو اُسے خبر دی گئی اَور کہا گیا۔ کہ مَردِ خُدا یہاں آیا ہے۔ 8 تو بادشاہ نے حزائیل سے کہا۔ کہ اپنے ساتھ ہدیہ لے اَور مَردِ خُدا کے مِلنے کو جا۔ اَور اُس کی معرفت خُداوند سے یہ کہہ کر پُوچھ۔ آیا مَیں اِس بیماری سے شِفا پاؤ ں گا؟ 9 تب حزائیل اُس کے مِلنے کو گیا۔ اَور اُس نے دَمشِق کی سب اچھّی چیزوں کا ہدیہ چالیس اُونٹوں پر لاد کر اپنے ساتھ لیا۔ اَور گیا۔ اَور اُس کے سامنے کھڑا ہُوا۔ اَور کہا۔ کہ تیرے بیٹے اَرام کے بادشاہ بِن ہَدد نے مُجھے تیرے پاس بھیجا اَور کہا ہے کہ کیا مَیں اِس بیماری سے شِفا پاوُں گا؟ 10 الیشع نے اُس سے کہا۔ جا کر اُس سے کہہ۔ تو شِفا پائے گا۔ مگر خُداوند نے مُجھے دِکھایا ہَے۔ کہ وہ ضرُور مَرجائے گا۔ 11 پِھر اُس نے اُس کی طرف ٹِکٹِکی باندھ کر حزائیل پر اپنی نظر قائم کی یہاں تک کہ وہ بے قرار ہوگیا۔ تب مَردِ خُدارونے لگا۔ 12 حزائیل نے اُس سے کہا۔ کہ میرا آقا کِس سبب سے روتا ہے؟ اُس نے کہا۔ کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُو بنی اِسرائیل سے کیا بَدی کرے گا۔ کیونکہ تُو اُن کے قلِعوں کو آگ سے جَلائے گا۔ اَور اُن کے جوانوں کو تلوار سے قتل کرے گا۔ اُن کے بچوں کو پٹک دے گا۔ اَور اُن کی حامِلہ عورتوں کے پیٹ پھاڑے گا۔ 13 تو حزائیل نے کہا۔ کیا تیرا خادِم کُتّا ہے۔ کہ ایسی بڑی بات کرے۔ الیشع نے کہا کہ خُداوند نے مُجھے دِکھایا ہے کہ تُو اَرام کا بادشاہ ہوگا ۔ 14 تب وہ الیشع کے پاس سے روانہ ہُوا۔ اَور اپنے آقا کے پاس آیا۔ اُس نے اُسے کہا۔ کہ الیشع نے تُجھے کیا کہا؟ وہ بولا۔ اُس نے مُجھے کہا۔ کہ تُو شِفا پائے گا ۔ 15 اَور دوسرے دِن اُس نے ایک کمبل لِیا اَور اُسے پانی میں بھِگویا۔ اَور اُس کے مُنہ پر پھیلایا۔ تو وہ مَرگیا۔ اَور حزائیل اُس کی جگہ بادشاہ ہُوا۔ 16 یورام یہُوداہ کا بادشاہ اَور شاہِ اِسرائیل یورام بن ا َخی اب کے پانچویں برس جب یہوسفط یہُوداہ کا بادشاہ تھا۔ یہُوداہ کے بادشاہ یہوسفط کا بیٹایہورام بادشاہ ہُوا ۔ 17 جس وقت وہ سَلطنَت کرنے لگا وہ بتیس برس کی عُمر کا تھا۔ اَور اُس نے یُروشلیِم میں آٹھ برس سَلطنَت کی۔ 18 اوروہ اِسرائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا۔ مُطابِق اُس کے جواَ خی اب کے گھرانے نے کِیا۔ کیونکہ اَخی اب کی بیٹی سے اُس نے بِیاہ کِیا۔ اَور اُس نے خُداوند کی نِگاہ میں بَدی کی۔ 19 پر اپنے بندے داؤد کی خاطِر خُداوند نے نہ چاہا۔ کہ یہُوداہ کو نابُود کرے۔ جیسا کہ اُس نے فرمایا تھا۔ کہ مَیں اُسے اَور اُس کی نسل کو ہمیشہ کے لئے ایک چراغ دُوں گا۔ 20 اَور اُس کے ایّام میں اِدومیوں نے یہُوداہ کی اطاعت سے نِکل کر اپنے لئے ایک بادشاہ قائم کیا۔ 21 تب یورام پار ہو کر صعیر میں آیا۔ اَور سب رتھ اُس کے ساتھ تھیں۔ اَور وہ رات کے وقت اُٹھا اَور اِدومیوں کو جو اُسے گھیرے ہُوئے تھے اَور گاڑیوں کے سرداروں کو مارا۔ تو لوگ اپنے خَیموں کو بھاگ گئے۔ 22 اَور اِدومی یہُوداہ کی اطاعت سے آج کے دِن تک نِکلے ہُوئے ہیں۔ اَور اُسی وقت لبِناہ نے بھی بغاوت کی ۔ 23 اَوریورام کا باقی اِحوال اَور سب کُچھ جو اُس نے کِیا۔ کیا یہ یہُوداہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں درج نہیں؟ 24 اَوریورام اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اَور داؤ د کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن کِیا گیا۔ اَور اُس کا بیٹا اَخزیاہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُوا۔ 25 اَخزیاہ یہُوداہ کا بادشاہ اَور شاہ اِسرائیل یورام بِن اَخی اب کے بارھویں برس میں یہُوداہ کے بادشاہ یہورام کا بیٹا اَخزیاہ سَلطنَت کرنے لگا ۔ 26 اَور اَخزیاہ جب بادشاہی کرنے لگا بائیس برس کی عُمر کا تھا۔ اَور اُس نے یُروشلیِم میں ایک برس بادشاہی کی۔ اَور اُس کی ماں کا نام عَتلیاہ تھا۔ جو اِسرائیل کے بادشاہ عمری کی بیٹی تھی۔ 27 اَور وہ اَخی اب کے گھرانے کی راہ پر چلا۔ اَور اُس نےاَخی اب کے گھرانے کی طرح خُداوند کی نِگاہ میں بَدی کی۔ کیونکہ وہ اَخی اب کے گھرانے کا داماد تھا۔ 28 اَور وہ یورام بِن اَخی اب کے ساتھ ہو کر رامات جِلعاد پر اَرام کے بادشاہ حزائیل سے لڑائی کرنے کو نِکلا۔ تو اَرامیوں نےیہورام کو زخمی کِیا ۔ 29 تب یورام بادشاہ واپس گیا۔ تاکہ یزر عیل میں اُن زخموں کا جو اُس نے شاہِ اَرام حزائیل کی لڑائی میں اَرامیوں کے ہاتھ سے کھائے تھے، عِلاج کرائے۔ اَور یہُوداہ کے بادشاہ یہورام کا بیٹا اَخزیاہ گیا۔ تاکہ یورام بِن اخی اب کی یزر عیل میں بیمار پُرسی کرے۔