1 ۔ مختلف نصائح اَے میرے بیٹے ! اگر تُو اپنے دوست کا ضامِن ہُوااور اگر تو ہاتھ پر ہاتھ مار کر کسی بیگانے کا ذمہ دار ہوا۔ 2 ۔ تو تُو اپنے مُنہ کی باتوں سے پھندے میں پڑا اَور اپنی باتوں سے تُو پکڑا گیا۔ 3 ۔اَے میرے بیٹے ! تُو یہ کر اَور اپنے آپ کو بچا جب تُو اپنے پڑوسی کے ہاتھ میں پڑگیا ہَے۔تو جا اَور اپنے پڑوسی کے آگے گِر اَور اَس کی مِنّت کر۔ 4 ۔اپنی آنکھیں نیِند کے سپُرد نہ کر۔نہ اپنی پلکوں کو اُونگھنے دے ۔ 5 ۔ اپنے آپ کو ہِرن کی طرح دام سے اَور چڑیا کی مانند صیّاد سے بچا۔ 6 ۔اَے کاہل مَرد ! چیونٹی کے پاس جا ۔ اُس کی رَوشیں دیکھ اَور عقلمند ہو۔ 7 ۔ اُس کا کوئی رہبر کوئی دار وغہ اَور کوئی حاکمِ نہیں ۔ 8 ۔ وہ خُوراک گرمی کے موسم میں مُہیّا کرتی اَور فصل کے وقت اپنی خُوراک جمع کرتی ہَے۔ 9 ۔ اَے کاہِل مَرد۔ تُو کب تک سوتا رہے گا۔؟ تُواپنی نیند سے کب اُٹھے گاِ؟ 10 ۔ تھوڑا سا سونا تھوڑا سا اُونگھنا اَور آرام کےلئے کُچھ ہاتھوں کا سمیٹنا! 11 ۔اَور مُفلِسی رہزن کی طرح تُجھ پر آئے گی اَور مُحتاج مُسلّح آدمی کی مانند ۔ 12 ۔خبِیث و شریر مَرد اپنے مُنہ کی خِیانت میں چلتا ہَے۔ 13 ۔ وہ آنکھیں مارتا پاؤں سے اشارہ کرتا اَور انُگلیوں سے بولتا ہَے۔ 14 اُس کے دِل میں فریب ہَے۔ وہ ہر وقت شرارت پیدا کرتا اَور جھگڑا ڈالتا ہَے ۔ 15 ۔ اَس لئے اُس پر یکایک ہلاکت آئے گی ۔وہ ناگہاں تباہ ہوگا۔اَور اُس کےلئے عِلاج نہ ہوگا ۔ 16 ۔چھ چیزیں ہَیں جِن سے خُداوند نفرت کرتا ہَے بلکہ سات اُس کے نزدیک مکُروہ ہَیں۔ 17 ۔ اُونچی آنکھیں اَور جھوٹی زُبان اَور ہاتھ جو بے گُناہ کا خُون بہاتے ہَیں ۔ 18 ۔ اَور دِل جو بَدی کے منصُوبے پیدا کرتا ہَے اَور پاؤں جو فساد کی طرف دوڑنے میں تیز ہیں۔ 19 ۔اَورجھوٹا گُوا ہ جو جھُوٹی باتیں پھیلاتا ہَے اَور وہ شخص جو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ڈالتا ہَے۔ِ 20 ۔زِنا کاری سے خبردار اَے میرے بیٹے ! اپنے باپ کا حُکم مان ۔اَور اپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کر ۔ 21 ۔ ہر وقت اُسے اپنے دِل میں باندھ اَور اپنی گردن میں لٹکا ۔ 22 ۔ جب تُو چلتا ہَے تو یہ تیرا رہبر ہوگا۔ جب تُو سوتا ہَے تو تیری نِگہبانی کرے گا۔اَور جب تُو جاگتا ہَے تو تیرے ساتھ باتیں کرے گا۔ 23 کیونکہ حُکم چراغ ہے۔ تعلیم نُور ہَے۔ اَور تربیت کی جھڑ کی زِندگی کی راہ ہَے ۔ 24 ۔ تاکہ اجنبی عورت سے یعنی بیگانہ عورت کی زُبان کی چاپلُوسی سے تیری حِفاظت کرے۔ 25 ۔ اپنے دِل میں اُس کے حُسن کی خُواہش نہ کر ۔اَور اُس کی پلکوں کا گرفتار نہ بن ۔ 26 ۔ فاحشہ کے سبب سے آدمی روٹی کے ٹکڑے کا مُحتاج ہو جاتا ہَےپر زِنا کار عورت قیمتی جان کا شکار کرتی ہَے۔ 27 ۔ کیا ہوسکتا ہَےکہ انِسان اپنے سینے میں آگ لے اَور اُس کے کپڑے نہ جِل جائیں ؟ 28 ۔یا کوئی جَلتے کوئلوں پر چلے اَور اُس کے پاؤں نہ جَلیں ۔ 29 ۔ ایسا ہی وہ ہَے جو اپنے ہمسایہ کی عورت سے صُحبت کرتاہَے جو کوئی اُسے چھُوتا ہَے بے سزا نہ رہے گا۔ 30 ۔ کیا لوگ اُس چور کو حِقیر نہیں جانتے جو بھُوکا ہوکر اپنا پیٹ بھرنے کےلئے چوری کرے؟ ِ 31 ۔اگر وہ پکڑا جائے تو سات گُناہ اِدا کرے گا اَوراُسے اپنے گھر کا سارا مال دینا پڑے گا۔ 32 ۔ لیکن زِنا کرنے والاعقل سے محُروم ہَے ۔ یُوں کرنے والا اپنے آپ کو ہلاک کرتا ہَے۔ 33 ۔ وہ چوٹ اَور ذِلّت پائے گا ۔اَور اُس کی رُسوائی مِٹائی نہ جائے گی۔ 34 ۔ کیونکہ مَرد کا غُصّہ غیرت کا غُصّہ ہَے۔ وہ انتِقام کے دِن ترس نہ کرے گا۔ 35 ۔ وہ فدیہ قبُول نہ کرے گا ۔اَور وہ راضی نہ ہوگا ۔اگرچہ تُو بہُت رِشوت دے۔