1 ۔ جیسے گرمی کے موسم میں برف اِور فصل کاٹنے کے وقت بارش ہو۔ ایسا ہی جاہِل کے لئے عِزّت ہَے۔ 2 ۔ جیسے چڑیا کا اِدھر اُدھر جانا اَور ابابِیل کا اُڑتے پھِرنا ہَے۔ویسے ہی بے سبب لعنت ہے وہ مُوثّر نہ ہوگی۔ 3 ۔ گھوڑے کے لئے چابُک اَور گدھے کے لئے لگام اَور احمقوں کی پیٹھ کے لئے چھڑی ہَے۔ 4 ۔ جاہِل کو اُس کی حماقت کے مطابق جَواب نہ دے ایسانہ ہو ۔کہ تُو بھی اُس کی مانند ہو جائے ۔ 5 ۔جاہِل کو اُس کی حماقت کے مُطابق جَواب دے ۔ایسا نہ ہوکہ وہ اپنی آنکھوں میں دانِشور ہو۔ 6 ۔وہ جو جاہل کے ہاتھ پیغام بھیجتا ہَے اپنے پاؤں کاٹتا اَور ظُلم کا جام پِیتا ہَے۔ 7 ۔جس طرح کہ لنگڑے کی ٹانگیں لڑ کھڑاتی ہَیں ۔اُسی طرح اَحمقوں کے مُنہ میں تمثیل ہَے۔ 8 ۔جو کوئی جاہِل کو عِزّت دیتا ہَے وہ اُس کی مانند ہَے جو موتیوں کی تھیلی کو پتھّروں میں پھینکے ۔ 9 ۔جیسے کہ شرابی کے ہاتھ میں خار دار ڈنڈا ویسے ہی تمِثیل جاہلوں کے مُنہ میں ہَے۔ 10 ۔ جو احمق اِور شرابی کو نوکر رکھتا ہَے وہ اُس تِیر انداز کی مانند ہَے۔ جو سب گُزرنے والوں کو زخمی کرتا ہَے ۔ 11 ۔ جیسے کُتّا اپنی قَے کی طرف لوٹتا ہَے ایسے ہی جاہِل بار بار حماقت کرتا ہَے۔ 12 ۔ تُو نے ایسے آدمی کو دیکھا۔ جو اپنی نِگاہ میں عقلمند ہَے ؟ اُس کی نسبت احمق کے لئے زیادہ اُمیّد ہَے ۔ 13 ۔ کاہِل مَرد کہتا ہَے کہ راہ میں شیر ہَے ۔کُوچوں میں شیرنی ہَے ۔ 14 ۔جس طرح دروازہ اپنی چُولوں پر اُسی طرح کاہِل مَرد اپنے بِستر پر کروٹ بدلتا ہَے۔ 15 ۔ کاہِل مَرد اپنا ہاتھ تھالی میں ڈالتا تو ہَے پر اُسے اپنے مُنہ تک لانا بھی اُسے مُصیبت ہِے۔ 16 ۔کاہِل مَرد اپنی نگاہ میں سات دلیل لانے والے اشخاص کی نِسبت زیادہ دانشمند ہَے ۔ 17 ۔ جو رستے چلتے ہوئے لڑائی جھگڑے میں دخل دے۔وہ گویا کُتّے کو کان سے پکڑتا ہے۔ 18 .جو پاگل کی طرح اَنگارے اَور مُہلک تیر پھینکے۔ 19 ۔ اُس کی مانند وہ شخص ہَے جو اپنے ہمسائے کو فریب دیتا اَور پھَر کہتا ہَے کہ مَیں نے تو ہنسی کی ۔ 20 ۔ لکڑی کے نہ ڈالنے سے آگ بُجھ جاتی ہے اَور چُغل خور کے نہ ہونے سے جھگڑا تھم جاتا ہَے ۔ 21 ۔جیسے کہ انگاروں کے لئے پھُونکنی اَور آگ کے لئے لکڑی ویسے ہی فَتنہ انگیز آدمی جھگڑا بَرپا کرنے کے لئے ہَے۔ 22 چُغل خور کی باتیں میٹھے نوالوں کی طرح ہَیں ۔وہ پیٹ کے اندر تک نیچے اُتر جاتی ہَیں۔ 23 ۔ اُلفتی لب اَور شریر دِل ٹھیکرا ہَے جس پر کھوٹی چاندی منڈھی ہو۔ 24 ۔ بَدخواہ اپنے ہونٹوں سے مَکر کرتا ہَے مَگر اُس کے باطِن میں دَغا ہَے۔ 25 ۔جب وہ نرمی سے بولے تو اُس کا اِعتبار نہ کر کیونکہ اُس کے دِل میں سات گُناہ مکُروہیّت ہے۔ 26 ۔ جو اپنی نفرت کو مَکر سے چھُپاتا ہَے ۔ اُس کی مکاری جماعت کے آگے ظاہر کی جائے گی۔ 27 ۔ جو گڑھا کھودتا ہَے وہ آپ ہی اُس میں گِرے گا ۔اَور جو پتھّر ڈھلکاتا ہَے۔وہ پلٹ کر اُسی پر پڑے گا ۔ 28 ۔جھُوٹی زُبان مظلُوموں سے نفرت کرتی ہَے اَور خُوشامدی مُنہ بربادی لاتا ہَے۔