1 ۔ اِنسان اپنے دِل میں تدبیریں کرسکتا ہَے مگر زُبان کا جَواب خُداوند کی طرف سے ہوتا ہَے۔ 2 ۔ انِسان کی سب راہیں اُس کی اپنی نِگاہ میں پاک ہَیں ۔پر خُداوند رُوحوں کا تولنے والا ہَے۔ 3 ۔ اپنے کام خُداوند کے سُپرد کر تو تیرے منصُوبے قائم رہیں گے۔ِ 4 ۔خُداوندنے سب کُچھ اپنے مقصد کے لئے بنایا۔ہاں شریر کو بھی بُرے دِن کے لیے۔ 5 ۔ہر ایک مغُرور دِل اِنسان خُداوند کے نزدیک مکُروہ ہَے۔ سچ ہے۔ وہ بے سزا نہ رہے گا۔ 6 ۔شفقت اور سچائی سے بَدی کا کَفارہ دِیا جاتا ہَے۔ اَور خُداوند کے خوف سے اِنسان بَدی سے الگ رہتا ہَے۔ 7 جب خُداوند اِنسان کی راہوں سے الگ رہتا ہَے۔تو وہ اُس کے دشمنوں کو بھی اُس کے دوست بناتا ہَے۔ 8 ۔ ظُلم کے ساتھ بڑی آمدنی کی نِسبت اِنصاف کے ساتھ تھوڑا سامال بہتر ہَے۔ 9 ۔ اِنسان کا دِل اپنی راہ کے لیے فِکر کرتا ہَے مگر خُداوند اُس کے قدموں کی ہدایت کرتا ہَے ۔ 10 ۔ بادشاہ کے لبوں میں خُدا کا سُخن ہَے۔ عدالت دینے میں اُس کا مُنہ غلطی نہ کرے گا۔ 11 ۔ ترازُو اَور پلڑے خُداوند کے ہَیں اَور تھیلی کے سب باٹ اُس کا کام ہَیں ۔ 12 ۔ شرارت سے کام کرنا بادشاہوں کے نزدِیک مکُروہ ہَے کیونکہ تخت کی پائیداری صداقت سے ہَے۔ 13 ۔ اِنصاف کے ہونٹ بادشاہوں کی خُوشنُودی ہَیں اَور وہ راستی سے کلام کرنے والے کو پیار کرتے ہَیں ۔ 14 ۔ بادشاہ کا غُصّہ مَوت کا قاصد ہَے اَور عقلمند اِنسان اُسےٹھنڈا کرتا ہَے۔ 15 ۔ بادشاہ کے چہرے کے نُور میں زِندگی ہَے اَور اُس کی نظر عنایت پچھلی بارش کے بادِل کی طرح ہَے۔ 16 ۔ حِکمَت کا حاصِل کرنا سونے سے بہتر ہَے اَور فہم کاحاصِل کرنا چاندی سے افضل ہَے۔ 17 ۔ راستکاروں کی شاہراہ بَدی سے الگ رہنا ہَے اَور جو اپنی راہ نِگہبانی کرتا ہَے وہ اپنی جان کی حِفاظت کرتا ہَے۔ 18 ۔ ہلاکت سے پہلے مغُروری اَور گِرنے سے پہلے رُوح کی شیخی ہَے۔ 19 ۔مغُروروں کے ساتھ غنیمت بانٹنے کی نِسبت حلیموں کے ساتھ فروتن ہونا بہتر ہَے۔ 20 ۔ جو کلام توجہّ کرتا ہَے وہ بھلائی حاصل کرے گا۔اَور جو خُداوند پر بھروسہ رکھتا ہَے وہ مُبارک ہَے۔ 21 ۔ عقلمند دِل والا اِنسان صاحبِ فہم کہلاتا ہَے اَور شیریں زبان عِلم بڑھاتی ہَے۔ 22 ۔ عقلمندکے لیےعقل زِندگی کا چشمہ ہَے پر جاہلوں کی تادِیب جہالت ہَے ۔ 23 ۔ دانِشمند کا دِل اُس کے مُنہ کو تعلیم دیتا ہَے۔ اَور اُس کے لبوں کے عِلم کو بڑھاتا ہَے۔ 24 ۔ دِل پسند باتیں شہد کا چھَتا ہَیں ۔وہ جان کے لیے میٹھی اَور ہڈیوں کے لئے تازگی بخش ہَیں۔ 25 ۔ ایسی راہ بھی ہَےجو اِنسان کی نظر میں سِیدھی ہَے پر اُس کا اَنجام مَوت ہَے ۔ 26 ۔مزدُور کی بھُوک اُس کے لئے مزدُوری کرتی ہَے۔ کیونکہ اُس کا مُنہ اُسے مجبُور کرتا ہَے ۔ 27 ۔ خبِیت مَرد شرارت کا گُڑھا کھودتا ہَے اَور اُس کے لبوں پر گویا جَلانے والی آگ ہَے ۔ 28 ۔ فریبی آدمی جھگڑے برپا کرتا ہَے اَور چُغل خور دوستوں کو جدُا کرتا ہَے ۔ 29 ۔ ظالمِ آدمی اپنے ہمسائے کو ور غلاتا ہَے اَور اُسے اُس راہ میں لے جاتا ہَے جو اچھّی نہیں ۔ 30 ۔ جو اپنی آنکھیں بند کرتاہَے۔ وہ فریب بازی کے فکر میں ہَے اَور جو اپنے ہونٹ چباتا ہَے وہ شرارت اَنجام کو پہنچاتا ہَے۔ 31 ۔ بڑھاپا فخر کا تاج ہَے۔ وہ راست بازی کی راہ پر پایا جاتا ہَے۔ 32 ۔ جو قہر کرنے میں دھیما ہَے پہلوان سے بہتر ہَے۔ اَور جو اپنے آپ کو سنبھالتا ہَے وہ شہر کے فاتح سے افضل ہَے۔ 33 ۔ قُرعہ گود میں ڈالا جاتا ہَے مگر اُس کا سارا انتظام خُداوند کی طرف سے ہَے۔