باب

1 ۔باشندگانِ یروشلیم پس۔ سب اِسرؔائیل نسب ناموں سے گِنا گیا۔ اَور اِسرؔائیل کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج کِیا گیا۔ اَور یہُودؔہ اپنی خطاؤں کے باعِث بابؔل کو جَلا وطن کِیا گیا۔ 2 ۔اَور جو پہلے اپنی مِلکیّت اَور اپنے شہروں میں بسے۔ وہ اِسرؔائیلی اَور کاہِن اَور لاوی اَور نِتیِنم تھے۔ 3 ۔سو یرُوشلِیؔم میں بنی یہُودؔاہ اَور بنی بِنیمِیؔن اَور بنی اِفرؔائیم اَور بنی مَنؔسی سے یہ بسے۔ 4 ۔بنی یہُوداؔہ میں سے عُوتی بِن عَمہیُود بِن عُمؔری بِن اِمؔری بِن باؔنی جو فارِؔص بِن یہُودؔاہ کی اولاد میں سے تھا۔ 5 ۔اَور سیلانیوں سے اُس کا پہلوٹھا عِساؔیاہ بِن بارُوکؔ اَور اُس کے بیٹے۔ 6 ۔اَور بنی زارؔح سے یِعُوؔایل ۔ اَور اُن کے چھ سَو نوّے بھائی۔ 7 ۔بنی بِنیمِؔین سے۔ سَلُّو بِؔن مِسُلّاؔم بِن ہودَؔاویاہ بِن ہَسینؔوآہ۔ 8 ۔اَورابنیاہ بِن یروحاؔم اَور ایلؔا بِن عُزّؔی بِن مِکرؔی اَور مِسُلّاؔم بِن سِفَطؔیاہ بِن رعُوؔایل بِن ابنیاہ ۔ 9 ۔اَور پُشتوں کے مُطابِق اُن کے بھائی نَو سَو چَھپّن تھے۔ یہ سب آدمی اپنے آبائی گھرانوں کے سردار تھے۔ 10 ۔کاہِنوں میں سے۔ یِدَعیاہ اَوریہویرِیبؔ اَور یکِیؔن۔ 11 ۔اَور عُزّریاہ بِن خلقیاہ بِن مِسُلّامؔ بِن صَدوؔق بِن مرایوتؔ بَن اَخیطوُبؔ جو خُدا کے گھر کا سربراہ تھا۔ 12 ۔اَور عدَاؔیاہ بِن یروحاؔم بِن فشؔحور بِن مَلکی ؔیاہ۔ اَور مَعؔسی بِن عدَیؔئیل بِن یَحزؔیراہ بِن مسُلّامؔ بِن مسلّمیتؔ بِن اِمؔیّر۔ 13 ۔اَور اُن کے بھائی آبائی گھرانو ں کے سردار ایک ہزار سات سَو ساٹھ بَہادُر دلیر مَرد تھے جو خُدا کے گھر کی خدمت کے لئے تھے۔ 14 ۔لاوؔیوں میں سے۔ سمعیاہ بِن حَسُّوب بِن عَزؔریقام بِن حَسبؔیاہ ۔ بنی مَراؔری میں سے۔ 15 ۔اَور بَؔقبقّر اَور حرشؔ اَور جلاؔل اَور مَتّنیاہ بِن مِیکاؔ ہ بِن زِکرؔی بن آسف۔ 16 ۔اَور عبدؔیاہ بِن سمعیاہ بِن جلاؔل بِن یدُوتُونؔ۔ اَور برِکؔیاہ بِن آسؔا بِن اِلقاؔنہ جو نطوفاتؔیوں کے گاؤں میں بستے تھے۔ 17 ۔اَور درباؔن۔ سلُّوؔم اَور عَقُّوبؔ اَور طَلموؔن اَور اِخیماؔن اَور اُن کے بھائی۔ اَور سلُّوؔم سردار تھا۔ 18 ۔اَور وہ اَب تک بادشاہ کے مشرقی دروازہ پر اَور بنی لاوؔی کے گروہ کے دربان ہَیں۔ 19 ۔اَور سلُّومؔ بِن قوؔری بِن اَبی آسف بِن قورؔح اَور اُس کے آبائی گھرانے کے بھائی قورحیؔ خَیمہ کے پھاٹکوں کی حِفاظت کی خدمت پر تھے۔ اَور اُن کے آباؤاَجداد خُداوند کی لشکر گاہ کی دہلیز کے نِگہبان تھے۔ 20 ۔اَور فیِخاؔس بِن اِلیعزر پہلے اُن کا سردار تھا۔ اَور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔ 21 ۔اَور زِکرؔیاہ بِن مسلمیاہ حضوُری کے خَیمہ کے دروازہ کا دربان تھا۔ 22 ۔یہ سب دروازوں کے مُنتخب دربان دو سَو بارہ تھے۔ وہ اپنے گاؤں میں نسب نامہ کے مُطابِق شُمار کِئے گئے۔ داؔؤد اَور سموئیؔل غیب بِین نے اُنہیں اُن کی خدمت پر ماموُر کِیا۔ 23 ۔سو وہ اَور اُن کے بیٹے خُداوند کے گھر کے دروازوں پر اَور خَیمہ کے دروازہ پر خدمت کے لئے تھے۔ 24 ۔اَور چاروں طرف مشرق اَور مغرب اَور شِمال اَور جنُوب میں دربان تھے۔ 25 ۔اَور اُن کے بھائی اپنے گاؤں میں رہتے تھے اَور سات سات دِن کے لئے باری باری آیا کرتے تھے۔ 26 ۔اَور چاروں لاوؔی دربانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنی خدمت پر حاضِر رہتے تھے۔ اَور کوٹھریوں اَور خُدا کے گھر کے خزانوں پر مامُور تھے۔ 27 ۔اَور وہ خُدا کے گھر کے اِرد گِرد رہتے تھے۔ کیونکہ اُس کی نِگہبانی اَور ہر صُبح اُسے کھولنا اُن کے ذِمّے تھا۔ 28 ۔اَور اُن میں سے بعض برتنوں کی خدمت پر مامُور تھے۔ کیونکہ اُنہیں گِن کر اندر لے جاتے۔ اَور گِن کر باہر لاتے تھے۔ 29 ۔اَور اُن میں سے بعض ظُرُوف پر اَور مَقدِس کے سامان پر اَور میدہ اَور مَے اَور تیل اَور لُوبان اَور مصالحوں پر مامُور تھے۔ 30 ۔اَور کاہِنوں کے بیٹوں میں سے بعض خُوشبوُدار مصالح کا تیل تیاّر کرتے تھے۔ 31 ۔اَور لاوؔیوں میں سے ایک یعنی مَتّتؔیاہ جو سلُّومؔ قرحی کا پہلوٹھا تھا۔ جو روٹی پکانے کے کام پر مُقرّر تھا۔ 32 ۔اَور اُن کے بھائیوں بنی قہاتؔ میں سے بعض نَذَر کی روٹیوں پر مُتعیّن تھے۔ کہ ہر سبت کے روز اُنہیں تیاّر کریں۔ 33 ۔اَور یہ وہ گانے والے تھے جو لاوؔیوں کے آبائی گھرانوں کے سردار تھے۔ اَور کوٹھریوں میں رہتے اَور دُوسری خدمت میں مَعذور تھے۔ کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔ 34 ۔یہ لاوؔیوں کے آبائی گھرانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنی پُشتوں کے مُطابِق سردار تھے۔ اَور یرُوشلِیؔم میں رہتے تھے۔ 35 ۔نسب نامہ ساؤل اَور جِبعُوؔن میں جِبعُوؔن کا باپ یعؔی ایل رہتا تھا۔ اُس کی بیوی کا نام مَعکؔہ تھا۔ 36 ۔اُس کا پہلوٹھا بیٹا عَبدوؔن تھا۔ پھِر صُورؔ اَور قِیس اَور بَعلَؔ اَور نؔیر اَور ندبؔ۔ 37 ۔اَور جدوؔر اَور اَخؔیو اَور زِکرؔیاہ اَور مِقلوتؔ۔ 38 ۔اَور مِقلوتؔ سے سمعام پیدا ہُؤا۔ اَور وہ بھی اپنے بھائیوں کے نزدِیک یرُوشلِیؔم میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتے تھے۔ 39 ۔اَور نؔیر سے قِیسؔ پیدا ہُؤا۔ اَورقیسؔ سے ساؔؤل پیدا ہُؤا۔ اَور ساؤؔل سے یونتن اَور مُلکیشوع ؔ اَور اَبینداب اَور اِشبَعَؔل پیدا ہُوئے۔ 40 ۔اَور یونتن کا بیٹا مِریؔبعلَؔ تھا۔ اَور مِریبَعلَ سے مِیکاؔہ پیدا ہُؤا۔ 41 ۔اَور بنی مِیکاؔہ ۔ فِیتوؔن اَور ملِکؔ اَور تحرؔیِعَ اَور آؔخز۔ 42 ۔اَور آخؔز سے یَؔعَرہ پیدا ہُؤا۔ اَور یَعَرہ سے علمِتؔ اَور عَزماوِتؔ اَور زِمریؔ پیدا ہوئے۔ اَور زِمریؔ سے موؔضا پیدا ہُؤا۔ 43 ۔اَور موؔضا سے بِنؔعہ پیدا ہُؤا۔ اَور اُس کا بیٹا رِفاؔیاہ۔ اَور اُس کا بیٹا اِلیعؔسہ۔ اَور اُس کا بیٹا اصیؔل۔ 44 ۔اَور اصیؔل کے چھ بیٹے تھے۔ اَور یہ اُن کے نام ہَیں۔ عزریِقاؔم اَور بوکؔرُو اَور اِسمعیؔل اَور سغرَؔ یاہ اَور عبدؔیاہ اَور حناؔن۔ یہ بنی اصیؔل تھے۔