باب

1 ۔ ساؤل کی وفات اَور فلستیوں نے اِسرؔائیل سے جنگ کی۔ اَور اِسرؔائیل کے آدمی فِلستیوں کے آگے سے بھاگے۔ اَور کوہِ جِلبؔوعہ میں قتل ہو کر گِرے۔ 2 ۔اَور فلستیوں نے ساؔؤل کے بیٹوں یونتؔن اَور اَبینداؔب اَور مَلکیشُوؔع کو قتل کِیا۔ 3 ۔اَور لڑائی کی شِدّت ساؔؤل پر آپڑی تو تیِر اندازوں نے اُسے آ لِیا۔ اَور تیِروں سے اُسے زِخمی کِیا۔ 4 ۔تب ساؔؤل نے اپنے سلاح بردار سے کہا۔ کہ اپنی تلوار کھینچ اَور مُجھے چھید دے ایسا نہ ہو کہ یہ نامختُون آئیں اَور مُجھے قتل کریں۔ اَور مُجھے طعنہ مار کر ٹھٹھّا کریں۔ پر اُس کے سلاح بردار نے اِنکار کِیا۔ کیونکہ وہ بُہت ڈر گیا۔ تب ساؔؤل نے اپنی تلوار پکڑی اَور اُس پر گِر گیا۔ 5 ۔جب اُس کے سلاح بردار نے دیکھا۔ کہ ساؔؤل مَر گیا۔تو وہ بھی اپنی تلوار پر گِرا۔ اَور اُس کے ساتھ مَر گیا۔ 6 ۔ سو ساؔؤل اَور اُس کے تین بیٹے مع اپنے گھرانے کے مَر گئے۔ 7 ۔اَور اِسرؔائیل کے سب آدمیوں نے جو وادی میں تھے، دیکھا کہ وہ بھاگ گئے۔ اَور کہ ساؔؤل اَور اُس کے بیٹے مَر گئے تو اُنہوں نے اپنے شہروں کو خالی کِیا اَور بھاگ گئے۔ تب فِلستی آئے اَور اُن میں بسے ۔ 8 ۔اَور دُوسرے دِن فِلستی مقتُولوں کو لُوٹنے آئے۔ تو اُنہوں نے ساؔؤل اَور اُس کے بیٹو ں کو کوہِ جِلبوؔعہ پر پڑے پایا۔ 9 ۔تو اُنہوں نے اُسے چیر ڈالا اور لوُٹا۔ اَور اُس کا سر کاٹ کر اُس کے ہتھیار لئے۔ اَور اُنہیں فلستیوں کے مُلک میں بھیجا۔ تاکہ ہر ایک طرف اُن کے بُتوں کے مندروں میں اَور لوگوں میں خُوشخبری دی جائے۔ 10 ۔اَور اُنہوں نے اُس کے ہتھیار وں کو اپنے مَعبُودوں کے مندر میں چڑھایا اور اُس کا سردجؔون کے مندر میں لٹکایا۔ 11 ۔جب یبیس جِلعاؔد کے رہنے والوں نے وہ سب کُچھ سُنا جوفلستیوں نے ساؔؤل سے کِیا۔ 12 ۔تو سب بَہادُر مَرد اُٹھے اَورساؔؤل کی لاش اَور اُس کے بیٹوں کی لاشیں اُٹھائیں اَور اُنہیں یبیس میں لائے۔ اَور اُن کی ہَڈّیوں کو بلُوط کے نیچے یبیس میں دفن کِیا۔ اَور سات دِن روزہ رکھّا۔ 13 ۔اَورساؔؤل اپنے گُناہ کے سبب مَر گیا جو اُس نے خُداوند کے خلاف اَور خُداوند کے کلام کے خلاف کِیا تھا جِسے اُس نے نہ مانا۔ اَور نیز اِس لئے کہ اُس نے ایک جادُوگرنی سے دریافت کِیا۔ 14 ۔اَور خُداوند سے دریافت نہ کِیا۔ تو اُس نے اُسے ہلاک کِیا۔ اَور سلطنت داؔؤد بِن یِسؔی کے سپُرد کر دی۔