1 ۔داؤد کا بادشاہ ہونا اَور تمام اِسرؔائیل نے حِبرؔون میں داؔؤد کے پاس جمع ہو کر کہا۔ دیکھ ہم تیر ا گوشت اَور تیری ہَڈّی ہَیں۔ 2 ۔کَل کے روز اَور اُس سے پہلے جب ساؔؤل بادشاہ تھا۔ تُو ہی اِسرؔائیل کو باہر لے جایا کرتا اَور اندر لایا کرتا تھا۔ اَور خُداوند تیرے خُدا نےتُجھے فرمایا۔ کہ تُو میری قوم اِسرؔائیل کی چوپانی کرے گا۔ اَور تُو میری قوم اِسرؔائیل پر حاکِم ہو گا۔ 3 ۔اَور اِسرؔائیل کے سب بزُرگ بادشاہ کے پاس حِبرؔون میں آئے۔ تو داؔؤد نے حِبروؔن میں خُداوند کے سامنے اُس کے ساتھ عہد کِیا۔ اَور اُنہوں نے داؔؤد کو مَسح کر کے اِسرؔائیل پر بادشاہ بنایا۔ بُمطابِق خُداوند کے قول کے جو اُس نے سمُوئیؔل کی زُبان سے فرمایا تھا۔ 4 ۔اَور داؔؤد اَور اُس کے تمام ہمراہی یرُوشلِیؔم کو گئے جس کا نام یبُوؔس تھا۔ جہاں کے یبُوسؔی مُلک کے باشِندے تھے۔ 5 ۔تو یبُوسؔ کے باشِندوں نے داؔؤد سے کہا۔ کہ تُو یہاں داخِل نہ ہوگا۔ تب داؔؤد نےصیون کا قِلعہ لے لِیا۔ اَور وہی داؔؤد کا شہر ہَے۔ 6 ۔اَور داؔؤد نے کہا۔ کہ جو کوئی پہلےیبُوسؔیوں کو قتل کرے گا۔ وہ سردار اَور حاکِم ہو گا۔ تب پہلےیوآبؔ بِن ضَرُوؔیاہ چڑھا اَور سردار ہُؤا۔ 7 ۔اَور داؔؤد قِلعہ میں رہنے لگا۔ اَور اِس سبب سے اُس کا نام داؔؤد کا شہر ہُؤا۔ 8 ۔اَور اُس نے اُس کے گِرد شہر بنایا۔ مِلّؔو سے لے کر جو اُس کے گِر د ہَے۔ اَور یوآبؔ نے باقی شہر کی مَرمّت کی۔ 9 ۔اَور داؔؤد کی عظمت بڑھتی گئی۔ اَور ربُّ الاافواج اُس کے ساتھ تھا۔ 10 ۔اَور بَہادُر سردار جو داؔؤد کی طرف تھے یہ ہَیں۔ جِنہوں نے سَلطَنت کے بارے میں تمام اِسرؔائیل کے ساتھ اُس کی مدد کی۔ تاکہ اُسے بادشاہ بنائیں۔ اُس کلام کے مُطابِق جو خُداوند نے اِسرّائیل کے حَق میں فرمایا تھا۔ 11 ۔اَور داؔؤد کے بَہادُروں کی فہرست یہ ہَے۔ یسوُبُعَام بِن حَکمؔونی تین سِپّہ سالاروں میں اوّل۔ اُس نے تین سو پر نیزہ چلایا اَور ایک ہی حملہ میں اُنہیں ہلاک کِیا۔ 12 ۔بعد اُس کے اِلیعزؔر بِن داؔؤد اَخوحی جو تین بَہادُروں میں سے ایک تھا۔ 13 ۔ وہ داؔؤد کے ساتھ فَسدَمیِم میں تھا جب وہاں فِلستی لڑائی کے لئے جمع ہُوئے تھے۔ اَور وہاں ایک قِطعہ کھیت کا جَو سے بھرا تھا۔ اَور لوگ فلستیوں کے سامنے سے بھاگے تھے۔ 14 ۔تو وہ کھیت میں کھڑا ہُؤا۔ اَور اُس کی حفاِظت کی۔ اَور فلستیو کو مارا اَور خُداوند نے اُنہیں بڑی فتح بخشی۔ 15 ۔اَور تیس میں سے یہ تین اوّل رُتبے والے چٹان کی طرف داؔؤد کے پاس عَدُلّؔام کے مغارے میں گئے۔ اَور فلسطینیوں کا ایک گروہ رفاؔئیم کی وادی میں ڈیرا لگائے ہُوئے تھا۔ 16 ۔اَور داؔؤد اُس وقت قِلعہ میں تھا۔ اَور فلستیوں کی چوکی بَیتؔ لحم میں تھی۔ 17 ۔اَور داؔؤد نے خواہشمند ہو کر کہا کہ بَیتؔ لحم کے اُس کُنویں سے جو پھاٹک کے پاس ہَے، کون مُجھے پانی پِلائے گا؟ 18 ۔تب اِن تین بَہادُروں نے فلستیوں کی لشکر گاہ کو توڑا۔ اَور بیَتؔ لحم کے اُس کُنویں سے جو پھاٹک کے پاس ہَے پانی بھرا۔ اَور اُسے لے کر داؔؤد کے پاس آئے۔ لیکن داؔؤد نے نہ چاہا کہ اُسے پِیئے۔ بلکہ خُداوند کے لئے اُسے اُنڈیل دِیا۔ 19 ۔اَور کہا کہ خُداوند نہ کرے کہ مَیں ایسا کُروں۔ کہ اِن آدمیوں کا خُون اُن کی جان کی قیمت میں پِیئؤں۔ کیونکہ وہ جان بازی کر کے اُسے لائے ہَیں اَور اسی سبب سے اُس نے پِینا نہ چاہا۔ یہ وہ کام ہَے جو اُن تینوں بَہادُروں نے کِیا تھا۔ 20 ۔پھِر یوآبؔ کا بھائی اَبیشے اِن تینوں کا سردار تھا۔ اُس نے تین سَو پر نیزہ چلایا اَور اُنہیں قتل کِیا۔ 21 ۔اَور تیس میں سب سے مشہُور تھا اَور اُن سے زیادہ نامور۔ اَور اُن کا سردار ہُؤا۔ لیکن پہلے تین کے درجہ تک نہ پُہنچا۔ 22 ۔پھِر بنایؔاہ بن یہویدؔع جو قبضیئیلی ایک جنگ جو آدمی کا بیٹا تھا جس کے بڑے بڑے کام کئِے تھے۔ اُس نے اَری ایؔل موآؔبی کے دو بیٹے مارکر چلا گیا اَور ایک شیر کو گڑھے کے اندر برف کے دنوں (سخت سردی)میں مارا۔ 23 ۔اَور اُس نے ایک مِصری آدمی کو قتل کِیا جو پانچ ہاتھ لمبا تھا۔ اَور مِصری کے ہاتھ میں ایک نیزہ جُلاہوں کے شہتیر کا ساتھا۔ وہ نیزہ لے کر اُس کے پاس گیا۔ اَور مِصری کے ہاتھ سے نیزہ چھیِن لِیا۔ اَور اُسی کے نیزہ سے اُسے قتل کِیا۔ 24 ۔یہ وہ کام ہے جوبناؔیاہ بِن یہویدع نے کِیا۔ اَور اُس کا نام تین سورماؤں میں تھا۔ 25 ۔اَور وہ تیس میں معزز تھا۔ لیکن پہلے تین درجے کو نہ پُہنچا۔ اَور داؔؤد نے اُسے اپنے خاص مُحافِظوں پر مُقرّر کِیا۔ 26 ۔اَور دلیر جوان مَرد یہ تھے۔ یوآبؔ کا بھائی عسائیؔل۔ اَور بَیتؔ لحم کا الحنؔان بِن دوؔدو۔ 27 ۔اَورسمّوتؔ ہروری اَور خلس فِلوؔنی۔ 28 ۔اَور عیؔرا بِن عِقیسؔ تِقوعی اَور اَبی عزؔر عَنتَؔوتی۔ 29 ۔اَور سِبکی حُوساتی اَور عِیلؔی اخوحی۔ 30 ۔اَور مَہرؔی نطوفاتی اَور حلؔدِ بِن بَعؔنہ نطوفاتی۔ 31 ۔اَور بنی بِنیمِیؔن کے جِبِعَؔہ سے اِتی بِن ریبؔی اَور بناؔیاہ فِرعاتونی۔ 32 ۔اَور جعؔس کے مغارہ کا حُورؔی اَور اَبؔی ایل عرباتی۔ 33 ۔اَور عَزماوِؔت بَحُرومی اَور اِلیَحؔبا سعَلبونی ۔ 34 ۔اَور بنی ہشؔیم جِزونی اَور یونتؔن بِن شجی ہراری۔ 35 ۔اَور اَخی عام بِن سکار ہراری اَور اِلفال بِن اُوؔر۔ 36 ۔اَور حفیر مکیراتی اَور اَخیاہ فِلونی۔ 37 ۔اَورحِصؔرو کرمِلی اَور نَغؔرَی بِن اِزؔبی۔ 38 ۔اَور ناتن کا بھائی یوئیؔل اَومنجا ر بِن ہَاجری۔ 39 ۔اَور صلِؔق عَمّونی اَور نحؔری بیروتی جو یوآبؔ بِن ضَرُویاہؔ کا سلاح بردار تھا۔ 40 ۔اَور عِیؔراا تری اَور جریبؔ اَتری۔ 41 ۔اَور اُورؔ یاہ حِتّی اَرو زبؔدِ بِن اَخلی ۔ 42 ۔اَور عَدؔینہ بِن سیزاؔ رُؤبِینی۔ رُؤبِینیوؔں کا سردار اَور اُس کے ساتھ تیس تھے۔ 43 ۔اَور حنؔان بِن مَعکؔہ اَور یوسفط مِتنی۔ 44 ۔اَور عُزّ ؔ یا عَستاراتی اَور خوتاؔم عروعؔیری کے بیٹے سمؔاع اَور یَعی ایؔل۔ 45 ۔اور یدِیؔعَ ایل بِن سِمرؔی اَور اُس کا بھائی یوخاتِیصیؔ۔ 46 ۔اَور اِلی ایؔل محاوی اَور اِلنعم کے بیٹے یریبی اَور یوساوَ یؔاہ اَوریَتمَؔہ موآبی۔ 47 ۔اَور اِلی ایؔل اَور عوبؔید اَور یَعسی ؔایل مضَوبائی۔