باب

1 ۔ داؤد کے پیرو صِقلاؔج میں یہ وہ ہَیں جو صِقلاؔج میں داؔؤد کے پاس آئے ۔ جب داؔؤداؔؤل بِن قِیسؔ کے سامنے سے چُھپتا پھِرتا تھا۔ اَور وہ بَہادُروں میں سے لڑائی میں اُس کے مدد گار تھے۔ 2 ۔وہ کمانوں سے مُسلّح تھے اَور کمانوں سے دہنے اَور بائیں پتّھر اَور تیِرپھینک سکتے تھے۔ تو بِنیمِؔین کے درمیان سے ساؔؤل کے بھائیوں سے۔ 3 ۔رئیؔس اَخیعزِر پِھر یوآؔس سماعہ جِبعاتی کے بیٹے اَور یزئیؔل اَور فلؔطِ عزماوِؔت کے بیٹے اَور براکؔہ اَور یاؔہوُ عَنتؔوتی ۔ 4 ۔اَوراسماعیہ جِبعُونی تیِسوں میں بَہادُر آدمی اَور وہ تیسوں کا سردار تھا اَور یِرمیؔاہ اَور یحزیئیل اَور یوحنان اَور یُوؔز باد جدیراتی۔ 5 ۔اَور العُوزؔی اَور یِریموؔت اَور بَعلَیاہ اَورسمرَؔیاہ اَور سفؔطیاہ خرُوفی۔ 6 ۔اَور اِلقاؔنہ اَور یسیاہ اَور عَزرایؔل اَور یوعزراَور یُسوبعَاؔم قُرحی۔ 7 ۔اَور یوعیلؔہ اَور زَبدیؔاہ یروحاؔم کے بیٹے جِدوؔر سے۔ 8 ۔اَور جدیؔوں میں سے بھی بَہادُر دلیر جنگی مَرد داؔؤد کے پاس آئے جب وہ بِیابان میں چُھپا ہُؤا تھا۔ جو ڈھالیں اَور نیزے اُٹھاتے تھے۔ اُن کے چہرے شیروں کے چہروں کی مانند تھے۔ اَور وہ پہاڑوں کی ہِرنیوں کی طرح تیز رَو تھے۔ 9 ۔سردار عزؔر دُوسرا عبؔدیاہ تیسرا لیابؔ۔ 10 ۔چوتھا مَسؔمنّہ اَور پانچواں یِرمیاہ۔ 11 ۔اَور چھٹا عَتی اَور ساتواں اِلی ایؔل۔ 12 ۔آٹھواں یوحنان اَور نواں اِ لزباؔد۔ 13 ۔اَور دسواں یرمؔیاہ اَور گیارھواں مَکَبَؔانی۔ 14 ۔یہ بنی جدمیں سے لشکر کے سردار تھے۔ سب سے چھوٹا اُن میں سے سَو کا مُقابلہ۔ اَور سب سے بڑا ہزار کا مُقابلہ کر سکتا تھا۔ 15 ۔یہ وہ ہَیں جو پہلے مہینے میں یردؔن کے پار ہُوئے جب وہ اپنے سب کِناروں سے اُچھلا ہُؤا تھا اَور اُنہوں نے سب کو جو وادیوں میں تھے مشرق اَور مغرب کو بھگا دِیا۔ 16 ۔اَور کُچھ لوگ بنی بِنیمِیؔن سے اَور یہُوداؔہ سے گڑھی میں داؔؤد کے پاس آئے۔ 17 ۔تو داؔؤد اُن کے ملِنے کو باہر نِکلا۔ اَور اُنہیں جَواب دے کر کہا۔ اگر تُمہارا میرے پاس آنا صُلح سے میری مدد کے لئے ہَے۔ تو مَیں اَور تُم ایک دِل ہو جائیں گے۔ اَور اگر تُم آئے ہو ۔ کہ مُجھے میرے دُشمن کے حوالے کرو۔ حالانکہ میرے ہاتھوں میں کوئی بَدی نہیں۔ تو ہمارے باپ دادا کا خُدا دیکھے اَور اِنصاف کرے۔ 18 ۔تب تیس کے سردار عماؔسا پر رُوح نازِل ہُوئی۔ تو اُس نے کہا۔ ہم تیرے ہَیں اَے داؔؤد!اَور تیرے ساتھ ہَیں اَے ابِن یِسّؔی۔ سلامتی۔ سلامتی تُجھے۔ اَور سلامتی تیرے مددگاروں کو۔ کیونکہ خُداوند تیرا مددگار ہَے۔ تب داؔؤد نے اُنہیں قبوُل کِیا۔ اَور اُنہیں گروہ کا سردار بنایا۔ 19 ۔اَور مَنؔسّی میں سے ایک گروہ داؔؤد سے مِل گیا ۔ جس وقت وہ فلِستیوں کے ساتھ ہو کر ساؔؤل کے خلاف لڑائی کے لئے گیا۔ مگر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فلستیوں کے قُطبوں نے آپس میں صلاح کر کے اُسے روانہ کِیا اَور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سروں کو خطرے میں ڈال کر اپنے آقا ساؔؤل کے پاس واپس چلا جائے گا۔ 20 ۔اَور جب وہ صِقلاؔج کو گیا تو مَنؔسّی میں سے یہ اُس کے پاس آئے۔ عُدنہ اور یوزؔباد اَور یَدی ایل اَور مِیکاایؔل اَور یوزباد اَور اِلیؔہُو اَورضلتی۔ یہ مَنؔسّی میں ہزاروں کے سردار تھے۔ 21 ۔اُنہوں نے لُٹیروں کے خلاف داؔؤد کی مدد کی۔ کیونکہ وہ سب بَہادُر جوان مَرد تھے اَور لشکر میں سردار بنے۔ 22 ۔اَور اُس وقت روز بروز دؔاؤد کے پاس لوگ اُس کی مدد کے لئے آتے رہے۔ یہاں تک کہ ایک بڑا لشکر خُدا کے لشکر کی مانند ہو گیا۔ 23 ۔ داؤد کے پیرو حبرون میں اَور یہ اُن سرداروں کا شُمار ہَے۔ جو لڑائی کے لئے ہتھیار لگا کر داؔؤد کے پاس حِبرؔون میں آئے۔ تاکہ ساؔؤل کی سَلطنَت خُداوند کے قول کے مُطابِق اُس کے سپرُد کریں۔ 24 ۔بنی یہُوداؔہ سِپر اَور نیزہ بردار چھ ہزار آٹھ سَو مرَد قابلِ جنگ تھے۔ 25 ۔بنی شمعُوؔن میں سے لڑائی کے لئے بَہادُر دلیر آدمی سات ہزار ایک سَو تھے۔ 26 ۔اَور بنی لاؔوی میں سے چار ہزار چھ سَو۔ 27 ۔اَوریہویدع ہارُونیوں کا سردار تھا۔ اَور اُس کے ساتھ تین ہزار سات سَو تھے۔ 28 ۔ اَور صدؔوق بَہادُر دلیر جوان مَرد مع اپنے باپ کے گھرانے کے ۔ اَور وہ بائِیس سردار تھے۔ 29 ۔اَور بنی بِنیمِؔین ساؔؤل کے بھائیوں میں سے تین ہزار۔ کیونکہ اُس وقت تک بُہت ساؔؤل کے گھرانے کی حفِاظت میں لگے ہُوئے تھے۔ 30 ۔اَور بنی اِفرؔائیم میں سے بیس ہزار آٹھ سَو۔ بَہادُر دلیر آدمی اپنے آبائی گھرانوں میں نامدار۔ 31 ۔اَور مَنؔسّی کے آدھے قبیلہ میں سے اَٹھارہ ہزار جو اپنے ناموں سے تعیُّن کِئے گئے۔ کہ آکر داؔؤد کو بادشاہ بنائیں۔ 32 ۔اَور بنی اشکار میں سے دو سَو سردار تھے۔ جو وقتوں کی خبر رکھتے اَور جو کُچھ اِسرؔائیل کو کرنا واجِب تھا، جانتے تھے۔ اَور اُن کے سب بھائی اُن کے حُکم کے ماتحت تھے۔ 33 ۔اَور زبُولُوؔن میں سے وہ جو لڑائی کے لئے نِکلتے اَور لڑائی کا سب سامان لگا کر جنگ کے لئے صف باندھتے، پچاس ہزار تھے۔ وہ سب ایک دِل تھے۔ 34 ۔اَور نفتاؔلی میں سے ایک ہزار سرداراَور اُن کے ساتھ سَینتیِس ہزار ڈھالیں اَور نیزے رکھنے والے۔ 35 ۔اَور داؔن میں سے اَٹھائیس ہزار چھ سَو لڑائی کے لئے تیاّر۔ 36 ۔اَور آؔشر میں سے وہ جو لڑائی کے لئے نِکلتے اَور جنگ کے لئے صف باندھتے چالیس ہزار۔ 37 ۔اَور یردؔن کے پار رُؤبِینیوؔں اَور جادؔیوں اَور مَنؔسّی کے آدھے قبیلہ میں سے ایک لاکھ بیس ہزار جو لڑائی کےلشکر کے تمام سامان کے ساتھ تھے۔ 38 ۔ یہ سب جنگی مَرد لڑائی کے لئے تیاّر حِبرؔون میں صاف دِل سے آئے۔ تاکہ داؔؤد کو سارے اِسرؔائیل پر بادشاہ بنائیں۔ اَور ایسے ہی باقی اِسرؔائیل بھی یکدِل تھا۔ کہ داؔؤد کو بادشاہ بنائیں۔ 39 ۔اَور وہ وہاں داؔؤد کے پاس تین دِن تک کھاتے پیتے ہُوئے ٹھہرے۔ کیونکہ اُن کے بھائیوں نے اُن کے لئے تیاّری کی تھی۔ 40 ۔اَور ایسا ہی وہ جو اُن کے لئے نزدیک تھے یہاں تک کہ اشکار اورزبولون اورنفتالی ان کے لئے گدھوں اَور اُونٹوں اَور خچّروں اَور بَیلوں پر روٹیاں اَور میدے کا کھانا اَور اِنجیر کی ٹِکیاں اَور کِشمِش کے گُچُھے اَور مَے اَور تیل اَور بَیل اَور بھیڑیں کثرت سےلائے کیونکہ اِسرؔائیل میں خُوشی تھی۔