باب

1 ۔ بنی اشکار بنی اشکار۔ تولؔع اور فُوّؔہ اَور یسوبؔ اَور سِمروؔن۔ چار۔ 2 ۔بنی تولع۔ عُزّؔی اَور رِفاؔیاہ اَور یریؔ ایل اَور یَحمی اَور ابسؔام اَور سموُایؔل اَور جو اپنے آبائی گھرانوں کے سردار تھے۔ اَور تولع کی پُشتیں دلیر بَہادُر مَرد تھے۔ اُن کا شُمار داؔؤد کے ایّام میں بائیس ہزار چھ سَو تھا۔ 3 ۔عُزّی کا بیٹاازراخیاہ ۔ میکائیؔل اَور عبدؔیاہ اَور یوایؔل اَور یِسیاہ۔ کُل پانچ سردار۔ 4 ۔اَور اُن کے خاندانوں اَور آبائی گھرانوں سے جنگی گروہ کے لشکر چھتیس ہزار تھے۔ کیونکہ اُن کی بیویاں اَور بّچے بُہت تھے۔ 5 ۔اَور اشکار کے تمام خاندانوں سے اُن کے بھائی بَہادُر دلیر مَرد تھے۔ نسب نامہ میں کُل ستاسی ہزار درج تھے۔ 6 ۔ نسب نامہ بنیمین بنی بِنیمین۔ بالؔع اَور باکِؔر اَور یدِیعؔیل ۔ تین۔ 7 ۔اَور بنی بالعؔ۔ اِصبوؔن اَور عُزّؔی اَور عُزّؔی ایل اَور یریموتؔ اَور عِیرؔی۔ پانچ۔ آبائی گھرانوں کے سردار۔ بہادر دلیر آدمی۔ 8 ۔اَور بنی بکِؔر۔ زمؔیرہ اَور یوآؔس اَور اِلیعزر اَور اِلیوعیؔنی اَور عُمرؔی اَور یریموؔت اَور اَبیاہ اَور عَنتوتؔ اَور علامِتؔ۔ یہ سب بکِرؔ کے بیٹے تھے۔ 9 ۔اَور اپنے خاندانوں کے مُطابِق نسب نامہ میں بیس ہزار دو سَو بَہادُر دلیر مَرد اپنے آبائی گھرانوں کے سردارتھے۔ 10 ۔اَور یدِعؔ ایل کا بیٹا بلَحاؔن۔ یعِوس اَور بِنیمؔین اَور اہُوؔد اَور کِنعؔانَہ اَور زیتاؔن اَور ترسیسؔ اَور اَخی سحؔر۔ 11 ۔یہ سب بنی یدِؔع ایل آبائی گھرانوں کے سردار۔ بَہادُر دلیر مَرد تھے جو سَترہ ہزار دو سَو آدمی تھے اَور جنگی لشکر میں نِکلتے تھے۔ 12 ۔سفِیؔم اَور حُفؔیم عِیؔر کے بیٹے تھے۔ دان حُشؔیم اَحؔیر کا بیٹاتھا۔ 13 ۔ نسب نامہ نفتالی بنی نفتاؔلی۔ یَحصی ایؔل اَور جُوؔنی اَور یصِر اَورسلُّوم۔ یہ بِلہؔہَ کے بیٹے تھے۔ 14 ۔ نسب نامہ نصف منسی بنی مَنؔسّی ۔ اَسریؔ ایل اُس کی بیوی سے۔ اَور اُس کی اَرامی حرم سے مکِیؔر جو جِلعؔاد کا باپ تھا۔ 15 ۔اَور مکِؔیر نے حُفِیؔم اور سُفؔیم کی بہن کو بیاہ لِیا جس کا مان مَعکہ تھا۔ اَور دُوسری کا نام صِلُافؔحاد تھا۔ اَور صِلُافؔحاد کی بیٹیاں تھیں۔ 16 ۔اَور مکِیؔر کی بیوی مَعکہ سے ایک بیٹا ہُؤا جس کانام فرِس رکھّا گیا۔ اَور اُس کے بھائی کا نام شرِؔس تھا۔ اَور اُس کے بیٹے اُولاؔم اَور رقِؔم تھے۔ 17 ۔اُولاؔم کا بیٹا بِداؔن تھا۔ یہ بنی جِلعؔاد بِن مکِؔیر بِن مَنؔسّی تھے۔ 18 ۔اَور اُن کی بہن ہمولکؔت سے اِشہؔود اَور ابیعزر اَور مَحلؔہ ہُوئے۔ 19 ۔اَور سِمیدؔع کے بیٹے اَخیاؔن اَور سکؔمِ اَور لِقِحی اَور اََنیعِاؔم تھے۔ 20 ۔ نسب نامہ افرائیم بنی اِفراؔئیم۔ سوتؔلح۔ برِؔد اُس کا بیٹا۔ تَحَت اُس کا بیٹا۔ اِلیعدہ اُس کا بیٹا۔ تَحَتؔ اُس کا بیٹا۔ 21 ۔زبد اُس کا بیٹا۔ سوتلح اُس کا بیٹا۔ اَور عزر اَور اِلیعَؔد۔ اَور جَاتؔ کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پیدا ہُوئے تھے اُنہیں قتل کِیا۔ کیونکہ وہ اُن کے مویشی لے جانے کےلئے آئے تھے۔ 22 ۔تو اُن کا باپ اِفراؔئیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا۔ اَور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے آئے۔ 23 ۔پھِر وہ اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی۔ اَور اُس سے ایک بیٹا ہُؤا جس کا نام برِیؔعَہ رکھّا گیا۔ کیونکہ اُس کے گھر میں مُصِیبت آئی تھی۔ 24 ۔اُس کی بیٹی سراہ تھی۔ جس نے نشیبی اَور فرازی بَیت حوروؔن اَورعزن سراہ کو بنایا 25 ۔اَور رَفح اُس کا بیٹا تھا۔ اَور اُس کے بیٹے رسفؔ اَور تلاح تھے۔ اَور تِحَؔن اُس کا بیٹا تھا۔ 26 ۔اَور لَعداؔن اُس کا بیٹا۔ اَور عَمّؔیہُوؔداُس کا بیٹا۔ 27 ۔اَور نُوؔن اُس کا بیٹا۔ اَور یہوسوَعَ اُس کا بیٹا۔ 28 ۔اَور اُن کی مِلکیّتیں اَور مَسکِن یہ تھے۔ بَیت ؔ ایل اَور اُس کے دیہات۔ اَور مشرق کی طرف نَعراؔن اَور مغرب کی طرف جزِؔر اَور اُس کے دِییہات اَور شِکؔم اَور اُس کے دیہات غؔزہ اَور اُس کے دیہات تک۔ 29 ۔اَور بنی مَنؔسّی کے ہاتھ میں بَیت شآؔن اَور اُس کے دیہات بھی تھے اَور تَعناکؔ اَور اُس کے دیہات اَور مِجّؔدد اَور اُس کے دیہات اَور دؔور اَور اُس کے دیہات۔ یہ بنی یُوسفؔ بِن اِسرؔائیل کے گھر تھے۔ 30 ۔نسب نامہ آشر بنی آشر ۔ یِمؔناہ اَوراسواہ اَور اسوؔی اَور بِریعؔہ۔ اَور اُن کی بہن سرؔح۔ 31 ۔اَور بنی برِیعؔہ۔ حبر اَور مَلکی ایؔل جو بَرزاویِؔت کا باپ تھا۔ 32 ۔اَور حبر سے یفلؔیط اَور سومر اَور خوتؔام اَور اُن کی بہن سوع پیدا ہُوئے۔ 33 ۔فاساکؔ اَور بمہاؔل اَور عَسواتؔ۔ یہ بنی یفلؔیط تھے۔ 34 ۔اَور بنی سامراخی ۔اَور روُؔہَجہ اَور یِحّؔبہ اَور اَراؔم۔ 35 ۔اَور اُس کے بھائی ہیلِم کے بیٹے۔ صوؔفح اَوراِمنَؔع اَورسلسؔ اَور عمؔل 36 ۔اَور بنی صؔوفح۔ سُوؔحَ اَور حَرنفِؔر اَور سُوعل اَور بیرؔی اَور امرَؔاہ۔ 37 ۔اَور بصِر اَور ہوؔد اَور سماَ اَور سلسہَ اَور اِتراؔن اَور بیرا۔ 38 ۔اَور بنی یتِر ۔ یُفؔنہ اَور فِسفَا ہ اَور اَؔرا۔ 39 ۔اَور بنی عُلّؔہ ۔ ارخ اَور حَنّی ایؔل اَور رِضَؔیاہ۔ 40 ۔یہ سب بنی آشؔر اپنے آبائی گھرانوں کے سردار مُنتخب بَہادُر دلیر۔ رئیسوں کے سردار تھے۔ اَور جنگی لشکر میں اُن مَردوں کا شُمار جو نسب نامہ میں درج تھے۔ چھبیس ہزار تھا۔