باب

1 ۔نسب نامہ لاوی بنی لاوؔی۔ جیر سؔون اَور قہاتؔ اَور مَرارؔی۔ 2 ۔اَور بنی قہاتؔ ۔ عَمرؔام اَوراضَہار اَور حِبروؔن اَور عُزّی ایؔل۔ 3 ۔اَور بنی عَمراؔم۔ ہارُوؔن اَور مُوسؔیٰ اَور مریؔم۔اَور بنی ہارُوؔن۔ ندبؔ اَور اَبیؔہو اَور اِلیعزر اَور اتمر۔ 4 ۔اِلیعزر سے فِیخاؔس پیدا ہُؤا۔ فیِخاؔس سے اَبیسوع پیدا ہُؤا۔ 5 ۔اَور اَبیسوؔع سے بُقّی پیدا ہُؤا۔ اَور بُقّی سے عُزّؔی پیدا ہُؤا۔ 6 ۔اَور عُزّؔی سے زِرَاخیاہ پیدا ہُؤا۔ اَورزراخیاہ سے مِرایوتؔ پیدا ہُؤا۔ 7 ۔اَور مِرایوتؔ سے اَمَرؔیاہ پیدا ہُؤا۔ اَور اَمرَؔیاہ سے اَخیطُوبؔ پیدا ہُؤا۔ 8 ۔اَور اَخیطُوب سے صدوقؔ پیدا ہُؤا۔ اَور صدوقؔ سے اَخیمعض ؔ پیدا ہُؤا۔ 9 ۔ اَور اَخیمعض سے عَزَرؔیاہ پیدا ہُؤا۔ اَور عَزَرؔیاہ سے یوحناؔن پیدا ہُؤا۔ 10 ۔اَور یوحناؔن سے عَزَرؔیاہ پیدا ہُؤا۔ یہ وہ ہَے جو اُس گھر میں کہانت کرتا تھا جو سُلیماؔن نے یرُوشِلیؔم میں تعمیر کِیا تھا۔ 11 ۔اَور عَزَرؔیاہ سے اَمرَؔیاہ پیدا ہُؤا۔ اَور اَمرَؔیاہ سے اَخیطُوبؔ پیدا ہُؤا۔ 12 ۔اَور اَخیطوبؔ سے صدوقؔ پیدا ہُؤا۔ اَور صدوقؔ سے سلُّومؔ پیدا ہُؤا۔ 13 ۔اَورسلُّومؔ سے خلقیاہ پیدا ہُؤا۔ اَور خلیقیاہ سے عَزرؔیاہ پیدا ہُؤا۔ 14 ۔اَورعَزرؔیاہ سے سِرایاؔہ پیدا ہُؤا۔ اَور سِراؔیاہ سے یہوصَدؔق پیدا ہُؤا۔ 15 ۔اَور جس وقت خُداوند نے نبُو کدنضّر کے ہاتھ سے یہُوداؔہ اَور یرُوشلیِؔم کو جَلاوطن کِیا۔ تو یہوصدؔق بھی قیدی ہو گیا۔ 16 ۔ بنی لاوؔی۔ جیرسوم اَور قہاتؔ اَور مَرارؔی۔ 17 ۔بنی جیرسوم کے یہ نام ہَیں۔ لِبنؔی اَور سِمعؔی۔ 18 ۔اَور بنی قہاتؔ۔ عَمراؔم اَور اضہَاؔر اَور حِبروؔن اَور عُزّی ایؔل۔ 19 ۔اَور بنی مَرارؔی مَحلؔی اَور مُوشؔی۔یہ لاویوؔں کے گھرانے بمُطابِق اُن کے خاندانوں کےہَیں۔ 20 ۔جیرسوؔم سے اُس کا بیٹا لِبنؔی۔ اُس کا بیٹا یَحَتؔ۔ اُس کا بیٹا زِمّؔہ۔ 21 ۔اُس کا بیٹا یوآؔخ ۔ اُس کا بیٹا عِیدّؔو۔ اُس کا بیٹا زارَؔح۔ اُس کا بیٹا یتری۔ 22 ۔بنی قہاتؔ۔ عَمّینداب ۔ اُس کا بیٹا قورؔح۔ اُس کا بیٹا اَسِؔیّر۔ 23 ۔اُس کا بیٹا اِلقؔانہ۔ اُس کا بیٹا اِبی آسفؔ۔ اُس کا بیٹا اَسِیّر۔ 24 ۔اُس کا بیٹاتَحَت۔ اُس کا بیٹا اُوری ایؔل۔ اُس کا بیٹا عُزّ ؔ یاہ۔ اُس کا بیٹا ساؔؤل۔ 25 ۔بنی اِلقاؔنہ۔ عماسی اَور اَخیموتؔ۔ 26 ۔اَور اِلقاؔنہ۔ بنی اِلقاؔنہ۔ صُوفی۔ اُس کا بیٹا نَحَتؔ۔ 27 ۔اُس کا بیٹا اِلیابؔ۔ اُس کا بیٹا یروحاؔم۔ اُس کا بیٹا اِلقاؔنہ۔ 28 ۔بنی سمُوئیؔل۔ پہلوٹھا یوایؔل اَور دُوسرا اَبیاہ۔ 29 ۔بنی مَراؔری۔ محلؔی۔ اُس کا بیٹا لِبنؔی۔ اُس کا بیٹا سِمعؔی۔ اُس کا بیٹا عُزّؔہ۔ 30 ۔اُس کا بیٹا سؔمِعا۔ اُس کا بیٹا حَجیاہ۔ اُس کا بیٹا عَساَؔیاہ۔ 31 ۔یہ وہ ہَیں جِنہیں داؔؤد نے خُداوند کے گھر میں گانا گانے کے کام پر مُقرّر کِیا۔ بعد اُس کے صندُوق وہاں رکھّا گیا۔ 32 ۔وہ حُضوری کے خَیمہ کے مَسکِن کے آگے گانے کی خدمت کرتے تھے۔جب تک کہ سُلیمانؔ نے یرُوشلیِؔم میں خُداوند کا گھر نہ بنایا وہ اپنی خدمت میں ترتیب کے مُوافِق کھڑے ہوتے تھے۔ 33 ۔یہ وہ ہَیں جو اپنے بیٹوں کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔ قہاتیؔوں کی اولاد میں سے۔ مُغّنّی ہیماؔن بِن یوایل سموایؔل۔ 34 ۔بِن اِلقاؔنہ بِن یروحاؔم بِن اِلی ایؔل بِن توؔح۔ 35 ۔بِن صوفؔ بِن اِلقاؔنہ بِن مَحؔت بِن عماسی۔ 36 ۔بِن اِلقاؔنہ بِن یوایؔل بِن عَزَرؔیاہ بِن صفَنیاہ۔ 37 ۔بِن تَحؔتَ بِن اَسِّؔیر بِن ابی آسفؔ بِن قورؔح ۔ 38 ۔بِن اضَہاؔربِن قہاتؔ بِن لاوؔی بِن اِسرؔائیل ۔ 39 ۔اَور اُس کا بھائی آسفؔ جو اُس کے دہنے کھڑا ہوتا تھا۔ آسفؔ بِن برکؔیاہ بِن سمِؔعَا۔ 40 ۔بِن مِیکائیؔل بِن بعَسیاہ بِن مَلکیاہ۔ 41 ۔بِن اِتنی بِن زارؔح بِن عَدَاؔیاہ۔ 42 ۔بِن ایتاؔن بِن زِؔمّہ بِن سِمؔعی۔ 43 ۔بِن یَحَتؔ بِن جیر سؔوم بن لاوؔی۔ 44 ۔اَور اُس کے بھائی بنی مَرارؔی میں سے اُس کے بائیں ہاتھ ۔ ایتاؔن بِن قِیسی بِن عَبدؔی بِن مَلُوّک۔ 45 ۔بِن حَسبیاہ بِن امصؔیاہ بِن خلقیاہ ۔ 46 ۔بِن اَمصؔی بِن باؔنی بِن باؔنی بِن ساؔمِر۔ 47 ۔بنی مَحؔلی بِن مُوؔشی بِن مَراؔری بِن لاوؔی۔ 48 ۔اَور اُن کے بھائی لاوؔی خُداوند کے گھر کے مَسکِن میں تمام خدمت پر مُقرّر تھے۔ 49 ۔لیکن ہارُوؔن اَور اُس کے بیٹے سوختنی قُربانی کے مذَبح پر اَور بخُور کی قُربان گاہ پر پاک ترین کاموں کے لئے اَور بنی اِسرؔائیل کے لئے کُفاّرہ دینے کے لئے قُربانی گزرانتے تھے۔ اُس کے مُطابِق سب کے جس کا خُدا کے بندے مُوؔسیٰ نے حُکم دِیا تھا۔ 50 ۔اَور یہ بنی ہارُوؔن ہَیں۔ اُس کا بیٹا الیؔعزر۔ اُس کا بیٹافِیخاؔس۔ اُس کا اَبیسوؔع۔ 51 ۔اُس کا بیٹا بُقّی۔ اُس کا بیٹا عُزّؔی۔ اُس کا بیٹا زِراخیاہ ۔ 52 ۔اُس کا بیٹا مِرایؔوت۔ اُس کا بیٹا اَمرَیؔاہ۔ اُس کا بیٹا اَخیطُوبؔ۔ 53 ۔اُس کا بیٹا صَدوؔق۔ اُس کا بیٹا اَخیمعضؔ۔ 54 ۔اَور اُن کے گھر اَور قصبے اُن کی سرحدوں کے مُطابِق۔ بنی ہارُوؔن میں قہاتی خاندان کے لئے قُرعہ سے یہ ہُوئے۔ 55 ۔اُنہوں نے یہُودؔہ کے مُلک میں حِبروؔن اَور اُس کا گِرد و نواح اُنہیں دِیا۔ 56 ۔لیکن شہر کی زمین اَور دِیہات اُنہوں نے کالِبؔ بِن یُفنؔہ کو دیئے تھے۔ 57 ۔چُنانچہ اُنہوں نے بنی ہارُوؔن کو پناہ کا شہر حِبؔرون دِیا۔ اَور لِبنؔاہَ اَور اُس کا گِرد ونواح اَور یَتّؔر۔ اَور اِستمِوعؔ اَور اُس کا گِردونواح ۔ 58 ۔اَور حیلؔان اَور اُس کا گِرد ونواح۔ اَور دبِؔیر اَور اُس کا گِرد ونواح۔ 59 ۔اَور عسؔن اَور اُس کا گِردونواح۔ 60 ۔اَور بنیمِؔین کے قبیلہ میں سے جِبعُ اَور اُس کا گِرد و نواح اَورجبؔع اَور اُس کا گِرد ونواح۔ اَور علمِتؔ اَور اُس کا گِرد ونواح۔ اَور عنتؔوت اَور اُس کا گِرد ونواح۔ اُن کے سب شہر بمُطابِق اُن کے خاندانوں کے تیرہ شہر تھے۔ 61 ۔اَور باقی بنی قہاتؔ کو اِفراؔئیم اور داؔ اَور مَنؔسّی کے آدھے قبیلہ میں سے دس شہر قُرعہ ڈال کر دیئے گئے۔ 62 ۔اَور بنی جیرسؔوم کو بُمطابِق اُن کے خاندانوں کے اشکار قبیلہ اَور آشرکے قبیلہ اَور نفتاؔلی کے قبیلہ اَور مَنؔسّی سے بسن میں تیرہ شہر دیئے گئے۔ 63 ۔اَور بنی مَراؔری کو بُمطابِق اُن کے خاندانوں کے رُؤبن کے قبیلہ اَور جؔد کے قبیلہ اَور زبوُلُون کے قبیلہ سے بارہ شہر قُرعہ سے دِیئے گئے۔ 64 ۔سو بنی اِسرؔائیل نے لاوؔیوں کو یہ شہر اَور اُن کی نواحی سمیت دیئے۔ 65 ۔اَور بنی یہُودؔاہ کے قبیلہ سے۔ اَور بنی شمعُوؔن کے قبیلہ سے۔ اَور بنی بِنیمیؔن کے قبیلہ سے مَذکورہ بالا شہر قُرعہ ڈال کر دِئیے گئے۔ 66 ۔اَور بنی قہاتؔ کے بعض خاندانوں کو قُرعہ ڈال کر اِفراؔئیم کے قبیلہ میں شہر دیئے گئے۔ 67 ۔اُنہوں نے اُنہیں پناہ کا شہرسِکؔم اُور اُس کا گِرد ونواح کوہِ اِفراؔئیم میں۔ اَور جزؔر اَور اُس کا گِرد ونواح۔ 68 ۔اَور یقُمِعاؔم اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور بَیت حوروؔن اَور اُس کا گِردونواح۔ 69 ۔اَور ایّلوؔن اَور اُس کا گِردونواح اور جاَت رِمّوؔن اَور اُس کا گِردونواح۔ 70 ۔اَور مَنؔسّی کے نِصف قبیلہ سے عانیر اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور بلعؔام اَور اُس کا گِردونواح۔ بنی قہاتؔ کے باقی ماندہ خاندان کودِیئے گئے۔ 71 ۔اَور بنی جیر سوم کے خاندان کو مَنؔسّی کے نِصف قبیلہ سے بسن میں جولاؔن اَور اُس کا گِردونواح اَور عِستارات ؔ اَور اُس کا گِردونواح کو دیئے گئے۔ 72 ۔اشکار کے قبیلہ سے قادِس ؔ اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور ردُابرَاتؔ اور اُس کا گِردونواح ۔ 73 ۔اَور رامات اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور عانیم اَور اُس کا گِردونواح۔ 74 ۔اَور آشر کے قبیلہ سے مسل اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور عَبدوؔن اَور اُس کا گِردونواح۔ 75 ۔اَور حُقوؔق اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور رِحؔوب اَور اُس کا گِردونواح۔ 76 ۔اَور نفتالؔی کے قبیلہ سےگلیؔل میں قادِسؔ اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور رحَمّوؔن اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور قرَیتاؔئم اَور اُس کا گِردونواح۔ 77 ۔اَور باقی بنی مَراؔری کو زبو ُلُوؔن کے قبیلہ سے۔ یُقننعاؔم اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور قَرتؔہ اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور رِمّون اَور اُس کا گِردونواح ۔ اَور تبؔور اَور اُس کا گِردونواح۔ 78 ۔اَوریردن کے پار یرؔیحو کے مُقابِل یردؔن کے مشرق کی طرف رُؤبِؔن کے قبیلہ سے بِیابان میں بصِر اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور یَہصَؔہ اَور اُس کا گِردونواح۔ 79 ۔اَور قدیماؔت اَور اُس کا گِردونواح۔ اَور مفعت ؔاَور اُس کا گِردونواح ۔ 80 ۔اَور جد کے قبیلہ سے جِلعاؔد میں راماتؔ اَور اُس کا گِردونواح ۔ اَور مَحَناؔیم اَور اُس کا گِردونواح۔ 81 ۔اَور حِسبوؔن اَور اُس کا گِردونواح ۔ اَور یعزؔیر اَور اُس کا گِردونواح۔