1 ۔ نسب نامہ روبن اَور اِسرؔائیل کے پہلوٹھے رُؤبِؔن کی اولاد۔ پہلوٹھا تو تھا۔ لیکن چوُنکہ اُس نے اپنے باپ کے بِستر کو ناپاک کِیا تھا۔ اُس کے پہلوٹھا ہونے کا حَق بنی یُوسؔف بِن اِسرؔائیل کو دِیا گیا۔ گو نسب نامہ میں پہلوٹھے ہونے کا منصب درج نہ ہُؤا۔ 2 ۔ اَور یہُودؔاہ اپنے بھائیوں میں مُعزّز ہُؤا۔ اَور سردار اُس میں سے ہُؤا۔ مگر پہلوٹھے کا حَق یُوسؔف ہی کا رہا۔ 3 ۔اِسرؔائیل کے پہلوٹھے رُؤبِؔن کے بیٹے۔ حَنوکؔ اَور فلُّو اَور حِصروؔن اَور کرؔمی۔ 4 ۔اُس کا بیٹا یوایل ۔ اُس کا بیٹاسمعیاہ۔ اُس کا بیٹاجوؔج۔ اُس کا بیٹاسمِؔعی۔ 5 ۔اُس کا بیٹامِیؔکاہ ۔ اُس کا بیٹا ریایاہ۔ اُس کا بیٹا بَعَلؔ۔ 6 ۔اُس کا بیٹابؔئیرہ۔ جِسے اَسُّؔور کا بادشاہتلگات پلناصر قیدی کر کے لے گیا۔ اَور وہ رُؤبِینیؔوں کا سردار تھا۔ 7 ۔اَور اُس کا بھائی اُن کے خاندانوں کے مُطابِق جیسے اُن کی اولاد نا نسب نامہ لِکھا گیا یہ تھے۔ یعی ایؔل سردار اَور زِکرؔیاہ۔ 8 ۔اَور بالَعَ بِن عزز بِن سمَع بِن یوایل ۔ اَور اُس کا مَسکِن عروؔعیر میں کوہِ نؔبو اَور بَعلَؔ معؔون تک تھا۔ 9 ۔اَور مشرق میں دریائے فُراتؔ سے بِیابان کے داخلے کی جگہ تک۔ کیونکہ مُلکِ جِلعاؔد میں اُن کے مویشی بُہت بڑھ گئے تھے۔ 10 ۔اور ساؔؤل کے دِنوں میں اُنہوں نے ہاجریؔوں سے لڑائی کی جو اُن کے ہاتھ سے قتل ہُوئے۔ سو وہ جِلعؔاد کے تمام مشرقی علاقہ میں اُن کے خَیموں میں سکُونت کرنے لگے۔ 11 ۔نسب نامہ جد اَور اُن کے مُقابِل بنی جؔد بسن کے مُلک میں سَلکؔہ تک بسے۔ 12 ۔یوایل ان کا سردار تھا۔ اُس کے ماتحت سافم اور یعنی اور سافط بسن میں ہے۔ 13 ۔اَور اُن کے بھائی آبائی خاندانوں کے مُطابِق یہ تھے۔ مِیکائیؔل اَور مسُلّاؔم اَورسبعہ اَور یوری اَور یَعکاؔن اَور زیَعؔ اَور عبِر۔ سات۔ 14 ۔یہ بنی ابیخیل بن حُورؔی بِن یارؔوآح بِن جِلعاؔد بِن مِیکائیؔل بِن یسیسی بِن یحَدوؔ بِن بُوؔز تھے۔ 15 ۔اَور اَخؔی بِن عَبدیئیل بِن جُوؔنی اُن کے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔ 16 ۔اَور اُن کے مَسکِن جِلعاؔد میں۔ بسن اَور اُن کے قصبوں اَور شارؔون کے سارے گرِد و نواح میں اُن کی حُدوُد تک تھے۔ 17 ۔اَور یہ سب شاہِ یہُودؔاہ یوتاؔم اَور شاہِ اِسرؔائیل یربعؔام کے ایّام میں نسب ناموں میں درج کِئے گئے۔ 18 ۔اَور بنی رُؤبن اَور جدؔیوں اَور مَنؔسّی کا نِصف قبیلہ بَہادُر مَرد اَور سِپر تیغ بردار اَور تیِر انداز اَور جنگجوُ چوالِیس ہزار سات سَو ساٹھ مَرد تھے۔ جو لڑائی کے لئے نِکلتے تھے۔ 19 ۔اَور اُنہوں نے ہاجریؔوں سے لڑائی کی۔ اَور اگرچہ یطُوؔر اَور نفیس اَور نودؔب۔ 20 ۔اُن کی مدد کرتے تھے تاہم اُنہوں نے اُن پر فتح پائی۔ اَور ہاجؔری اَور سب جو اُن کے ساتھ تھے اُن کے ہاتھ میں حوالہ کِئے گئے۔ کیونکہ لڑائی کرتے وقت وہ خُدا کے پاس چِلّائے۔ تو اُس نے اُن کی سُنی اِس لئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھّا۔ 21 ۔اَور وہ اُن کے مویشی لے گئے۔ پچاس ہزار اُونٹ اَور اُڑھائی لاکھ بھیڑ بکری اَور دو ہزار گدھے اَور ایک لاکھ آدمی۔ 22 ۔اَور بُہت لوگ مارے گئے اَور قتل ہُوئے۔ اِس لئے کہ یہ لڑائی خُدا کی طرف سے تھی۔ اَور وہ غُلامی کے وقت تک اُن کی جگہ وہاں رہے۔ 23 ۔نسب نامہ نصف منسی اَور مَنؔسّے کے نِصف قبیلہ کے لوگ مُلک میں بسن سے لے کر بَعلَ حِرمؔون اَور سِنیؔر اَور کوہِ حرمؔون تک بسے کیونکہ وہ بُہت تھے۔ 24 ۔اَور اُن کے آبائی خاندانوں کے یہ سردار تھے۔ عیفِر اَور یِسعی اَور الیئیل اَور عزیئیل اَور یِرمیاہ اَور ہودَاوؔیاہ اَور یَحدی ایؔل۔ جو بَہادُر دلیر مرَد اَور نامور اَور اپنے آبائی خاندانوں کے سردا ر تھے۔ 25 ۔لیکن اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کو ترک کِیا۔ اَور مُلک کے اُن باشِندوں کے مَعبُودوں کی پیروی کر کے زناکاری کی جِنہیں خُدا نے اُن کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا۔ 26 ۔تو اِسرؔائیل کے خُدا نے شاہ اَسُّورپُؔول کا اَور شاہِ اَسُّورؔتلگات پلناصر کا دِل اُبھارا۔ تو وہ رُؤبِینیؔوں اَور جادؔیوں اَور مَنؔسّی کے نِصفؔ قبیلہ کو قیدی بنا کر لے گئے۔ اَور وہ اُنہیں خلؔحَ اورخاؔبور دریائے جوزان اور مادیوں کے دریا تک لئے گئے۔ اور جہاں وہ آج تک رہے۔