1 ۔ نسب نامہ یہوداہ کا بقیہ بنی یہُودؔاہ ۔ فارِؔص اَور حِصروؔن اَور کرؔمی اَور حُوؔر اَور سوبل۔ 2 ۔رِیایاؔہ بِن سوبؔل سے یَحَؔت پیدا ہُؤا۔ یَحَتؔ سے اَخو می اَور لاؔہد پیدا ہُوئے۔ یہ صَرُعتیؔوں کے خاندان ہَیں۔ 3 ۔ اُبو عیطاؔم۔ یزرؔعیل اَور اسمع اَور ادبا س ۔ اَور اُن کی بہن کا نام ہضل الفونی تھا۔ 4 ۔اَور فُنوِایل جِدوؔر کا باپ۔ اَور عزر حُوؔسہ کا باپ۔ یہ بَیتؔ لحم کے باپ اِفراؔتہ کے پہلوٹھے حُوؔر کے بیٹے تھے۔ 5 ۔اَور تِقوؔع کے باپ اَسؔور کی دو بیویاں تھیں۔ حِیلاہ اَور نَعرَاؔہ۔ 6 ۔اَور نَعزَاؔہ سے اُ س کے لئے اُخوسام اَور حفِر اَور تیِمنؔی اَور ہخستری پیدا ہُوئے۔ نَعزَؔاہ کی یہ اولاد تھی۔ 7 ۔اَور حِیلاؔہ کی اولاد ۔ ضرِؔت اَور یضوآراَور اِتناؔن۔ 8 ۔اَور قوُضؔ کے لئے عنُوبؔ اَور ضوبؔیبہ اَور آَخَرخؔیل بِن حرُوؔم کے خاندان پیدا ہُوئے۔ 9 ۔اَور یعبیؔض اپنے بھائیوں میں مُعزّز تھا۔ اَور اُس کی ماں نے اُس نام یعبیؔض رکھّا۔ کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے درَد کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔ 10 ۔اَور یعبیؔض نے اِسرؔائیل کے خُدا سے دُعا مانگی اَور کہا۔ کاش کہ تُو مُجھے برکت دے اور میری سرحدوں کو بڑھائے۔ اَور تیرا ہاتھ میرے ساتھ ہو۔ اَور تُو مُجھے بَدی سے بچائے۔ تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو۔ تو خُدا نے جو کُچھ اُس نے مانگا اُسے دے دِیا۔ 11 ۔اَور سوؔخہ کے بھائی کِلوُبؔ کے لئے مُحؔیر پیدا ہُؤا جو استؔون کا باپ تھا۔ 12 ۔اَور اِستوؔن کے لئے بَیت رفؔا اَور فاؔسحَ اَور عیر نحس کا باپ تؔخنہ پیدا ہُوئے۔ یہ ریکؔہ کےلوگ ہَیں۔ 13 ۔اَور بنی قؔنز۔ عُتنیؔل اَور شَراؔیاہ اَور عُتنیل کا بیٹا حَت۔ 14 ۔اَور مَعوناتی کے لئے عُفؔرہ پیدا ہُؤا اَور شَراؔیاہ کے لئے یوآبؔ جو کارِیگروں کی وادی کا باپ تھا۔ کیونکہ وہ کارِیگر تھے۔ 15 ۔اَور کالِبؔ بِن یُفنؔے کے بیٹے۔ عؔیرہ اَور ایؔلہ اَور نعؔم۔ اَور ایلؔہ کا بیٹا قِنز۔ 16 ۔اَور بنی یہلّلِئیل ۔ زیفؔ اَور زیفؔہ اَور تِیرؔیاہ اَور اَسری ایؔل۔ 17 ۔اَور بنی عِزؔرہ۔ یتِراَور مرِد اَور عفِؔر اَور یلؔون اَور فِرعُوؔن کی بیٹی بِتؔیاہ کے بیٹے جِسے ماؔرِد نے لِیا تھا۔ یہ ہَیں۔ اُس سے مرؔیم اَور سمی اور اِستمِوؔع کا باپ اسباح پیدا ہُوئے۔ 18 ۔ اَور اُس کی یہُودؔی بیوی سے جدوؔر کا باپ یرِد۔ اَورشوؔکو کا باپ حبر۔ اَور زنؔوح کا باپ یَقُوتئیل پیدا ہُوئے۔ 19 ۔اَور ہوؔدیاہ کی بیوی نَحؔمَ کی بہن کے بیٹے۔ قَعیِلؔہ کا باپ جَرؔمی اَور استمِوؔع۔ مَعکؔاتی۔ 20 ۔اَور بنی سیموؔن۔ اَمنؔون اَور رِؔنّہ بِن حناؔن اَور تِیلوؔن ۔ اَور بنی یِسعؔی۔ زوحت اَور بِن زوحت۔ 21 ۔اَور بنی سؔیلہ بِن یہُوداؔہ۔ لکؔہ کا باپ عؔیر اَور مَرؔیسہ کاباپ لَعَؔدہ۔ اَور بیَت اَشبؔیعَ میں بارِیک کَتان کا کام کرنے والوں کے گھرانے۔ 22 ۔ اَور یوقِؔیم اَور کوزؔیبا کے لوگ۔ اَور یوآسؔ اَور شراؔف جو موآبؔ میں حُکمران بنے اَور بَیت ؔ لحم میں لَوٹے۔ یہ قدیم زمانہ کی باتیں ہَیں۔ 23 ۔یہ وہ کُمہار تھے جو نِتائیم اَور گدیؔرا کے باشِندے تھے۔ اَور وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کے کام کے لئے رہتے تھے۔ 24 ۔ نسب نامہ شمعون بنی شمعُوؔن۔ نمُوایؔل۔ یمین۔ یرِیؔب۔ زارَؔح۔ ساؔؤل۔ 25 ۔سلوؔم اُس کا بیٹا۔ مِبسَاؔم اُس کا بیٹا۔مِشمَاؔع اُس کا بیٹا۔ 26 ۔بنی مِشماَؔع۔ حَمُوایؔل اَور اُس کا بیٹا زکؔوُّر اَور اُس کا بیٹا سمِعؔی۔ 27 ۔اَورسمعؔی کے سولہ بیٹے اَور چھ بیٹیاں تھیں۔ لیکن اُس کے بھائیوں کے بہُت بیٹے نہ ہُوئے۔ اِس لئے اُن کے سارے گھرانے بنی یہوداہ کی طرح کثرت سے نہ ہُوئے۔ 28 ۔وہ اِن جگہوں میں رہتے تھے۔ بیر سبؔع اَور مولاؔدَہ اَور حَصَرسوعاؔل۔ 29 ۔اَور بِلہؔا اَور عضِم اَور توؔلاد۔ 30 ۔اَور بِتُوایؔل اَور حُرؔمہ اَور صِقلاؔج۔ 31 ۔اَور بیَت مَرکبوؔت اَور حَصَرسوسؔیم اَور بَیتؔ برائی اَور شَعَریم میں۔ داؔؤد بادشاہ کے وقت تک یہی اُن کے شہر تھے۔ 32 ۔اَور اُن قصبے۔ عیطاؔم اَور عیؔن اَور رِمؔون اَور توکِؔن اَور عسن ۔ پانچ۔ 33 ۔اَور اُن کےقصبوں کے گِرد بَعلَؔ تک اُن کے تما م دِیہات۔ یہی اُن کے مَسکِن اَور اُن کے نسب نامے ہَیں۔ 34 ۔اَور مِسوباؔب اَور یَملیکؔ اَور یوُشہ بِن اَمَصؔیاہ۔ 35 ۔اَور یوایل اَور یاؔہُو بِن یوسیبیاہ بِن شراؔیاہ بِن عَسیؔئیل ۔ 36 ۔اَور اِلیوعینَی اَور یَعقوؔبہ اَوریسوخایہ اَور عَساَؔیاہ اَور عدَؔیئیل اَور یسیمیئیل اَور بناؔیاہ۔ 37 ۔اَور زیؔزا بِن شِفعی بِن اَلوّؔن بِن یداؔیاہ بِن سمِرؔی بِن سِمعیاہ۔ 38 ۔یہ جِن کے نام مذَکُور ہُوئے۔ اپنےگھرانوں میں سردار تھے۔ اَور اُن کے آبائی خاندان بُہت بڑھے۔ 39 ۔اَور وہ مشرق کی وادی میں جدور کے مدِخِل تک اپنے چوپایوں کے لئے چراگاہ ڈُھونڈنے گئے۔ 40 ۔اَور اُنہوں نے سرسبز اَور اچھّی چراگاہ پائی۔ اَور وہ زمین وسیع اَور آرام دِہ اَور زرخیز تھی۔ 41 ۔کیونکہ بنی حاؔم وہاں قدیم سے رہتے تھے۔ اَور جِن کے نام لِکھے گئے ہَیں۔ وہ شاہِ یہُودؔاہ حزقیاہ کے دِنوں میں آئے۔ اَور اُنہوں نے اُن کے خَیموں پر حملہ کِیا اَور معونیؔوں کو جوو ہاں پائے گئے ، قتل کِیا۔ ایسا کہ وہ آج کے دِن تک نیست و نابوُد ہَیں۔ اَور اُن کی جگہ رہنے لگے۔ کیونکہ اُن کے غلّوں کے لئے وہاں چراگاہ تھی۔ 42 ۔اَور اُن کے سردار فِلَطؔیاہ اَور نَعرَؔیاہ اَور رِفاؔیاہ اَور عُزّی ایؔل بنی یِسِعیؔ تھے۔ 43 ۔تو اُنہوں نے اُن باقی عمالیِقیؔوں کو جو بچ رہے تھے، قتل کِیا۔ اَور وہ وہاں آج کے دِن تک رہتے ہَیں۔