اب

1 ۔دربانوں کی تقسیم دربانوں کی تقسیم یہ تھی۔ قورؔحیوں میں سے مَسلمیاہ بِن قورؔے بنی آسفؔ سے۔ 2 ۔اَور مسلمیؔاہ کے بیٹے۔ پہلوٹھا زِکرؔیاہ اَور دُوسرا یدِی ایؔل اَور تیسرا زبدَؔیاہ اَور چوؔتھا یتنی ایؔل۔ 3 ۔اَور پانچواں عیلاؔم اَور چھٹا یہوحنؔان اَور ساتواں اِلیہوعینی۔ 4 ۔اَور عوبید اِدوؔم کے بیٹے۔ پہلوٹھا سمعیاہ اَو دُوسرا یہوزباد اَور تیسرا یوآؔخ اَور 5 چوتھا سکاؔر اَور پانچواں نِتَنی ایؔل۔ اَور چھٹا عَمّؔی ایل اَور ساتواں اشکار اَورآٹھواں فَعُلتؔی ۔ کیونکہ خُدا نے اُسے برکت دی تھی۔ 6 ۔اَوراُس کے بیٹے سمعیاہ کے ہاں بھی بیٹے پیدا ہُوئے۔ جو اپنے آبائی گھرانوں میں سرداری کرتے تھے۔ کیونکہ وہ بَہادُر دلیر آدمی تھی۔ 7 ۔اَور بنی سمعیاہ ۔ عُتنؔی اَور رِفاایؔل اَور عوبؔیداَور اِلزباد اَور اُس کے بھائی اِلیہُوؔد اَور سِمَاکؔیاہ زور آور مَرد تھے۔ 8 ۔اَوروہ اَور اُن کے بیٹے اَور اُن کے بھائی دلیر آدمی خدمت کرنے میں طاقتور تھے۔ اَور وہ عوبید اِدوؔم سے باسٹھ تھے۔ 9 ۔اَور مسلمیاہ کے بیٹے اَور بھائی دلیر آدمی اَٹھارہ تھے۔ 10 ۔اَور بنی مَرارؔی میں سے حوسؔہ کے بیٹے۔ سردارسمِؔری۔ اگرچہ یہ پہلوٹھا نہ تھا تاہم اُس کے باپ نےاُسے سردار بنایا۔ 11 ۔اَوردُوسرا خلقیؔاہ اَور تیسرا طِبَلیاہ اَور چوتھا زِکرؔیاہ۔ سو سب بنی حوؔسہ اَور اُس کے بھائی تیرہ تھے۔ 12 ۔یہ دربانوں کی تقسیم تھی۔ جو اپنے سرداروں کے ماتحت خُداوند کے گھر کی خدمت میں اپنے بھائیوں کی طرح اپنے فرائض ادا کرتے تھے۔ 13 ۔تو اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے کے مُطابِق اُن کے آبائی گھرانوں کے ہر ایک پھاٹک کے واسطے قُرعہ ڈالا۔ 14 ۔اَور مشرق کی طرف کے لئے سلمیاہ کا قُرعہ نِکلا۔ اَور اُس کے بیٹے زِکرؔیاہ کے لئے قُرعہ ڈالا گیا جو صلاح دینے میں عقلمند تھا تو اُس کا قُرعِہ شمال کی طرف کا نِکلا۔ 15 ۔اَور عوؔبید اِدوم کے لئے جنُوب کی طرف کا۔ اَور اُس کے بیٹے کے لئے انبار خانوں کا۔ 16 ۔حَوسہ کے لئے مغرب کی طرف سلکت کے پھاٹک کی راہ سمیت کا مُحافظ تھا۔ 17 ۔مشرق کی طرف چھ لاوی۔ اَور شِمال کی طرف چار لاوی دِن بھر کے لئے۔ اَور جنُوب کی طرف چار دِن بھر کے لئے۔اَور گودام کی طرف دو دو۔ 18 ۔اَور مغرب کوصحن کی طرف چار چڑھائی میں اَور دو صحن میں۔ 19 ۔بنی قورحیؔوں اَور بنی مَرارؔی میں سے دربانوں کے یہی فریق تھے۔ 20 ۔اَور اُن کے بھائی لاوؔی خُدا کے گھر کے خزانوں اَور مخصُوص شُدہ چیزوں کے خزانوں پر مُقرّر تھے۔ 21 ۔اَور لَعدؔان کے بیٹے۔ جیرسونیؔوں میں سے اُس کے بیٹے جو جیرسونی لَعدؔان کے آبائی سردار تھے اَور وہ یحیؔ ایل تھے۔ 22 ۔ اَور یحیؔ ایل کے بیٹےزیتاؔم اَور اُس کا بھائی یوایؔل خُداوند کے گھر کے خزانوں پر تھے۔ 23 ۔اَور عَمرامیؔوں اَوراضَہاؔریوں اَور حِبرونؔیوں اَور عُزّی ایلؔیوں میں سے۔ 24 ۔سبُوایؔل بِن جیر سوؔم بِن مُوسؔیٰ تھا اَور وہ خزانوں پر سردار تھا۔ 25 ۔اَور اُس کے بھائی اِلیعزر کی طرف سے۔ اُس کا بیٹا رَحبیاہ اَور اُس کا بیٹایسعیاہ اَور اُس کا بیٹا یُوراؔم اَور اُس کا بیٹا زکؔری اَور اُس کا بیٹا سلومِیتؔ۔ 26 ۔اَور یہ سلومِیتؔ اَور اُس کے بھائی نَذر کی ہُوئی چیزوں کے تمام خزانوں پر مُقرّر تھے۔ وہ چیزیں جو داؔؤد بادشاہ اَور آبائی سرداروں اَور ہزاروں اَور سینکڑوں کے رئیسوں نے اَور لشکر کے سرداروں نے نَذَر کی تھیں۔ 27 ۔اُن میں سے جو اُنہوں نے لڑائیوں اَور غنیمت سے خُداوند کے گھر کی مَرمّت کے لئے نَذَر چڑھائی تھیں۔ 28 ۔اَورسب کُچھ جو سمُوئیؔل نبی نے اَور شاؤؔل بِن قِیس اَور اَبنؔیر بِن نؔیر اَور یوآبؔ بِن ضِرُوؔیاہ نے نَذَر کِیا تھا۔ سب نَذرکی ہُوئی چیزیں سلومِیتؔ اَور اُس کے بھائیوں کے ہاتھ میں دے دیں۔ 29 ۔اَوراضَہارؔیوں میں سے کِنَانیاہ اَور اُس کے بیٹے باہر کے کام کے لئے اِسرؔائیل پر عہدہ دار اَور قاضی تھے۔ 30 ۔اَورحِبرونیؔوں میں سے حَسبیاہ اَور اُس کے بھائی ایک ہزار سات سَو دلیر مَرد اِسرؔائیل پر یردؔن کے پار مغرب کی طرف خُداوند کے تمام کام اَور بادشاہ کی نگرانی کے لئے مُقرّر تھے۔ 31 ۔اَور حِبرونیؔوںمیں سے یر یاہ بمُطابِق اُن کی آبائی پُشتوں کے حِبرونیؔوں کا سردار تھا۔ داؔؤد بادشاہ کے چالیسویں برس میں اُن کے بارے میں دریافت کِیا گیا تھا اَور اُن کے درمیان یعؔزیر جِلعا؎د میں بَہادُر سوُرما پائے گئے۔ 32 ۔اَور اُس کے بھائی دوہزار سات سَو سوُرما آبائی سردار تھے۔ اَور داؔؤد بادشاہ نے خُدا کے سب کاموں اَور بادشاہ کے شاہی کاموں کے لئے اُنہیں رُؤبینیؔوں اَور جادیؔوں اَور مَنؔسّی کے آدھے قبیلہ پر حاکِم مُقرّر کِیا