1 ۔ داؤد کے منصب دار اَوربنی اِسرؔائیل اپنے شُمار کے مُطابِق آبائی سردار اَور ہزاروں اَور سینکڑوں کے سردا ر اَور اُن کے عہدے دار جو سب کاموں میں بادشاہ کی خدمت کرتے تھے گروہوں کے مُطابِق جو برس کے سب مہینوں میں ہر مہینے حاضِر ہوتے اَوررُخصت ہوتے تھے۔ اُن میں سے ہر ایک گروہ چوبیس ہزار کا تھا۔ 2 ۔اَور پہلے گروہ کے لئے یُسوبعام بِن زَبدؔی ایل تھا۔ اَور اُس کا گروہ چوبیس ہزارکا تھا۔ 3 ۔اَور وہ بنی فارِصؔ میں سے تھا۔ اَور لشکر کے سب رئیسوں کا پہلے مہینے کے لئے سردار تھا۔ 4 ۔اَور دُوسرے مہینے کے گروہ پر اِلیعزر بِن دؔاؤد اَخوؔحی تھا۔ اَور اُس کے ماتحت مِقلوؔت رہنما تھا۔ جس کا گروہ چوبیس ہزار کا تھا۔ 5 ۔اَور تیسرے مہینے کے لئے لشکر کا تیسرا سردار یہویدؔع سردار کاہِن بیٹا بناؔیاہ ۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 6 ۔اَور یہ وہی بناؔیاہ تھا اَور تیسوں میں بَہادُر اَور تیسوں پر حاوی ۔ اَور اُس کے گروہ میں اُس کا بیٹا عَمّیزبؔاد تھا۔ 7 ۔چوتھے مہینے کے لئے چوتھا عَساَئیؔل یوآبؔ کا بھائی تھا۔ اَورزِبَدیؔاہ اُس کا بیٹا اُس کے ماتحت تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 8 ۔پانچویں مہینے کے لئے پانچواں سَمہُوت ازراخیؔ سردار تھا اَور اُس کا گروہ چوبیس ہزار کا تھا۔ 9 ۔چھٹے مہینے کے لئے چھٹا عِیرؔابِن عِقیّس تِقوعی تھا۔ اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 10 ۔ساتویں مہینے کے لئے ساتواں بنی اِفرائؔیم میں سے خلِصؔ فَلونی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 11 ۔اَورآٹھویں مہینے کے لئے آٹھواں زارَحیؔوں میں سے سِبکی حوساتی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 12 ۔اَور نویں مہینے کے لئے نواں بِنیمِیؔن میں سے اَبیعزز عنَتوتی تھا۔اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 13 ۔اَور دسویں مہینے کے لئے دسواں زارَحؔیوں میں سے مَہری نطوفاتی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 14 ۔اَور گیارھویں مہینے کے لئے گیارھواں بنی اِفرؔائیم میں سے بناؔیاہ فرعاتونی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 15 ۔اَور بارھویں مہینے کے لئے بارہواں غُتنی ایؔل سے خلدی نطوفاتی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 16 ۔اسرائیل کے سرداراَوراِسرؔائیل کے قبیلوں کے یہ سردار تھے۔ رُؤبِینیؔوں کا سردار اِلیعززِ بِن زِکرؔی ۔ اَور شمعُونیؔوں کاسِفَطؔیاہ بِن مَعکؔہ۔ 17 ۔اَور لاویؔوں کا حسَبؔیاہ بِن قمُوایؔل۔ اَورہارُونیوؔں کا صدؔوق۔ 18 ۔اَور یہُودؔاہ کا اِلیابؔ داؔؤد کے بھائیوں میں سے۔ اَوراشکار کا عُمؔری بِن مِیکاایؔل۔ 19 ۔اَور زبُولوؔن کا اسماعیاہ بِن عبؔدیاہ اَور نفتاؔلی کا یریؔموت بِن عَزری ایؔل۔ 20 ۔اَور بنی اِفرؔائیم کا ہوسیع بِن عزازؔیاہ۔ اَور مَنؔسّی کے آدھے قبیلہ کا یوایؔل بِن فِداؔیاہ۔ 21 ۔اَور جِلعاؔد میں مَنؔسّی کا آدھے قبیلہ کاعیدو بن زکریاہ ۔بنیمین کاعسی ایل بن ابنیر۔ 22 ۔ اور دان کا عزرایل بن یروحام ۔ یہ اسرائیل کے قبیلوں کے سردار تھے۔ 23 ۔اَورداؔؤد نے بیس برس کی عُمر والوں اَور اُس سے کم کا شُمار نہ کِیا۔ کیونکہ خُداوند نے کہا تھا۔ کہ مَیں اِسرؔائیل کو آسمان کے سِتاروں کی مانند بڑھاؤں گا۔ 24 ۔اَور یوآبؔ بِن ضِرؔویاہ نے شُمار کرنا شرُوع کِیا۔ پر اُسے تمام نہ کِیا۔ کیونکہ اِس سبب سے اِسرؔائیل پر غضب ٹوٹ پڑا۔ اَور وہ شُمار داؔؤد بادشاہ کی تواریخِ کی کِتاب میں درج نہ ہُؤا۔ 25 ۔باقی عہدہ دار اَور بادشاہ کے خزانوں پر عَزماوِتؔ بِن عَدؔی ایل تھا۔ اَور مُلک کے انبار خانوں پر شہروں اَور گاؤں اَور بُرجوں میں تھے۔ یہونتن بِن عُزُّ ؔ یاہ تھا۔ 26 ۔اَور کھلیان کاشتکاری کے لئے شہروں کے عملہ پر عِزؔری بِن کلُوبؔ تھا۔ 27 ۔اَور تاکسِتانوں پر سِمعی راؔمی تھا۔ اَور انگورستان کی پیداوار مَے کے گوداموں پر زَبؔدی شِفمی تھا۔ 28 ۔اَور زیتُون کے باغوں اَور گُولر کے درختوں پر جو نشیب میں تھے بَعلَ ؔ حنان جدری تھا۔ اَور تیل کے گوداموں پر یواؔٓس ۔ 29 ۔اَور گائے بیَل پر جوشارون کی وادیوں میں تھے اَور اُن پر سطری شارونی تھا۔اور سافط بن عدلی گائے بیل کے ان گلوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔ 30 ۔اَور اُونٹوں پر اوبؔل اِسمعیلی۔ اَور گدھوں پر یَحدؔ یاہ مرونوتی ۔ 31 ۔اَور بھیڑوں پر یازِؔیز ہاجری۔ یہ سب داؔؤد بادشاہ کی مِلکیّتوں کے مُختار تھے۔ 32 ۔اَور داؔؤد کا چچا یونتن مُشِیر تھا وہ دانا اور منشی تھا۔ اَور یحی ایؔل بِن حُکموؔنی بادشاہ کے بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا۔ 33 ۔اَور اَخیتفل توفؔل بادشاہ کا مُشِیر تھا۔ اَور حُوسی اَرکی بادشاہ کا رِفیق تھا۔ 34 ۔اَور اَختیفل توفؔل کے ماتحت یہویدؔع بِن بناؔیاہ اَور اَبیاتر تھے۔ اَور بادشاہ کے لشکر کا سِپّہ سالار یوآبؔ تھا۔