باب

1 ۔ گانے بجانے والوں کی تقسیم اَور داؔؤداَور لشکر کے سردارو نے بنی آسفؔ اَور بنی ہیماؔن اَور یدُوتؔون کو خدمت کے لئے علیحٰدہ کِیا۔ کہ ستار اَور بانسریوں اَور جھانجوں پر نبُوّت کریں۔ اَور خدمت کرنے والوں کا شُمار بِمطابِق اُن کی خدمت کے یہ تھا۔ بنی آسفؔ میں سے زَکُّؔور اَور یُوسفؔ اَور نِتنؔیاہ اَور اَسرَی لاہ ۔ 2 ۔بنی آسفؔ۔ آسفؔ کے ماتحت بادشاہ کے حُکم مُطابِق نبوُّت کرتے تھے۔ 3 ۔یدُوتؔون سے بنی یدُوتؔون۔ جدلؔیاہ اَور ضِرؔی اَوریسعیاہ اَور حَسَبؔیاہ اَور متیاہ ۔چھ اپنے باپ یدُوتوؔن کے ماتحت ستار پر شُکر گُزاری اَور خُداوند کی حمد کے لئے نُبوّت کرتے تھے۔ 4 ۔اَور ہیماؔن سے بنی ہیماؔن یقّیاہ اَور مِتؔنیاہ اَور عُزّی ایؔل اَورسبوایؔل اَور یریموؔت اَور حَنَانیاہ اَور حَنؔانی اَور اِلیاتہ اَور جِدَّالتی اَور روممؔتی عزِر اَور یُسبقاشہ اَور مَلؔوّتی اَور ہوؔتیِر اَور محازیوتؔ۔ 5 ۔یہ سب ہیمان کے بیٹے تھے جو خُدا کی باتوں کی بڑائی بیان کرنے کے لئے بادشاہ کا نبوت کرنے والا تھا۔ اَور خُدا نے ہیماؔن کو چودہ بیٹے اَور تین بیٹیاں دِیں۔ 6 ۔یہ سب اپنے باپ کے زیرِنظر خُداوند کے گھر کے راگ کے لئے جھانجوں اَور بانسریوں اَور ستار کے ساتھ خُدا کے گھر کی خدمت کے واسطے بادشاہ اَور آسفؔ اَور یدُوتؔون اَورہیماؔن کے ماتحت تھے۔ 7 ۔اَور اُن کا شُمار اُن کے بھائیوں کے سمیت جو خُداوند کے گیت گانے میں قابِل اَور ماہِر تھے۔ دو سو اَٹھاسی تھا۔ 8 ۔اَور اُنہوں نے خدمت کا قرُعہ برابر ہر ایک کے لئے ڈالا۔ کیا چھوٹا۔ کیا بڑا۔ کیا اُستاد۔ کیا شاگِرد۔ 9 ۔اَور پہلا قُرعہ جو آسفؔ کا تھا یُوسفؔ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ نِکلا۔ اَور دُوسرا جَدلیاہ اَور اُس کے بھائیوں اَور بیٹوں کےبارہ ۔ 10 ۔اَور تیسرا زکؔوُّر اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 11 ۔چوتھا یضؔری اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 12 ۔پانچواں نَتنیاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 13 ۔چھٹا بُقیاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 14 ۔ساتواں یَسرَی لاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 15 ۔آٹھواں یسعیاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 16 ۔نواں مَتنیاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 17 ۔دسواںسمِؔعی اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 18 ۔گیارھواں عزر ایؔل اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 19 ۔بارھواں حسبیاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 20 ۔تیرھواں سبوایؔل اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 21 ۔چودھواں مَتِتّؔیاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 22 ۔پندرھواں یریمؔوت اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 23 ۔سولہواں حَناؔنیاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 24 ۔سترھواں یُسبقاشہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 25 ۔اَٹھارھواں حَنؔانی اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 26 ۔اُنیسواں مَلؔوّتی اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 27 ۔بیسواں اِلیاتہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 28 ۔اِکیسواں ہوؔتیراَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ 29 ۔بائیسواں جِدَّؔالتی اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 30 ۔تئیسواں محازیوت اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 31 ۔چوبیسواں روممؔتی عزِراَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔