باب

1 ۔کاہنوں کی تقسیم اَور بنی ہارُوؔن کی یہ تقسیم تھی۔ بنی ہارُوؔن ندبؔ اَور اَبیؔہو اَور اِلیعزر اَور اِتمر ۔ 2 ۔اَورندؔب اَور اَبیہو اپنے باپ کے سامنے ہی مَر گئے۔ اَوراُن کے بیٹے نہ تھے۔ سواِلیعزر اَوراِتمر نے کہانت کا کام کِیا۔ 3 ۔اَور داؔؤد نےبنی اِلیعزر میں سے صَدوؔق کے خاندان کو اَور بنی اِتمر میں اَخؔی ملک کے خاندان کو اُنہیں اُن کی خدمت کی باریوں کے مُطابِق تقسیم کِیا۔ 4 ۔اَوربنی اِلیعؔزِر میں بہ نِسبت بنی اِتمر کے زیادہ سردار آدمی پائے گئے۔ تو وہ اِس طرح تقسیم کِئے گئے۔ بنی اِلیعزر اَور اپنے آبائی گھرانوں کے سردار سولہ۔ اَور بنی اِتمر اپنے آبائی گھرانوں کے لئے آٹھ۔ 5 ۔یہ اَور وہ قُرعہ سے بانٹے گئے۔ کیونکہ مَقدِس کے سردار اَور خُدا کے سردار بنی اِلیعزر اَور بنی اِتمر میں سے تھے۔ 6 ۔اَورسمعیاہ بِن نِتن ایؔل کاتب نے اُنہیں لاویوں میں سے بادشاہ اَور سرداروں اَور صَدوؔق کاہِن اَور اَخؔی ملک بِن اِبیاتر اَور کاہِنوں کے آبائی سرداروں اَور لاویوں کے سامنے لِکھا تو ایک باپ کا گھرانہ اِلیعزر کے لئے لِیا گیا اَور ایک اِتمر کے لئے لِیا گیا۔ 7 ۔تو پہلا قُرعہ یہویرِیبؔ کا نِکلا۔ اَور دُوسرا یَدَعؔیاہ۔ 8 ۔تیسرا حاؔرم کا۔ چوتھاشعوؔریم کا۔ 9 ۔پانچواں مَلکیاہ کا۔ چھٹا مِیَّامِؔین۔ 10 ۔ساتواں ہقّوض کا آٹھواں اَبیاہ۔ 11 ۔نواں یِشُوعؔ کا۔ دسواں سکانیاہ کا۔ 12 ۔گیارھواں اِلیاَسبؔ کا۔ بارھواں یقِیم کا۔ 13 ۔تیرھواں خفاہ کا۔ چودھواں یسباب کا۔ 14 ۔پندرھواں بِلؔجاہ کا۔ سولہواں اِمؔیّرکا۔ 15 ۔سترھواں حزؔیر کا۔ اَٹھارھواں فضیضؔ کا۔ 16 ۔اُنیسواں فتحیاہ کا۔ بیسواں یحزقیؔل کا۔ 17 ۔اِکیسواں یاکِیؔن کا۔ بائیسواں جمُؔول کا۔ 18 ۔تئیسواں دِلاؔیاہ کا۔ چوبیسواںمَعزؔیاہ کا۔ 19 ۔یہ اُن کی خدمت کی باریاں تھیں۔کہ وہ خُداوند کے گھر میں اپنی خدمت ادا کرنے کے لئے اُس ترتیب کے مُطابِق کیسے داخِل ہوں جو خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا نے اُن کے باپ ہارُوؔن کی معرفت ٹھہرائی تھی۔ 20 ۔اَور باقی بنی لاوؔی۔ بنی عَمراؔم سے سُوبؔائیل اَور بنی سُوباؔئیل سے یہد یاہ۔ 21 ۔اَور رِحبیاہ ۔ بنی رِحبیاہ میں سے سردار یسیاہ ۔ 22 ۔اَور اضَہاؔر سے سلوموؔت اَور بنی سلوموؔت سے یحَتؔ۔ 23 ۔اَور بنی حِبرؔون ۔ یرؔ یاہ پہلا۔ دُوسرا اَمَرؔیاہ۔ تیسرا یَحزی ایؔل چوتھا یقمعؔام۔ 24 ۔اَور عُزّیؔ ایل کا بیٹا مِیکاؔہ۔ اَور بنی مِیکاؔہ سےسمؔیر۔ 25 ۔اَور مِیکاؔہ کا بھائی یسیاہ ۔ اَور بنی یسیاہ سے زِکرؔیاہ۔ 26 ۔اَورمَراؔری کے بیٹے محؔلی اَور مُؔوشی اَور یعَز ؔیاہ۔ 27 ۔اَور بنی مَرارؔی۔یعزیاہ سے بنو اور سوہم اَور زکُّؔور اَور عِبریؔ۔ 28 ۔اَور محَلؔی سے اِلیعؔزِر۔ جس کا کوئی بیٹا نہ تھا۔ 29 ۔اَور قِیسؔ۔ سو قِیس کا بیٹا یَرحؔمیئیل ۔ 30 ۔اَور بنی مُوؔشی۔ مَحلؔی اَور عیدِر اَور یریموتؔ۔ یہ بنی لاوؔی بُمطابِق اپنے آبائی گھرانوں کے تھے۔ 31 ۔اَور اُنہوں نے اپنے بھائیوں بنی ہارُوؔن کے مُقابِل داؔؤد بادشاہ اَور صَدوؔق اَور اَخی ملکؔ اَور کاہِنوں اَور لاویوں کے آبائی سرداروں بڑوں اَور چھوٹوں کے سامنے قُرعے ڈالے۔ قُرعہ سے سب کی درجہِ بہ درجِہ تقسیم ہوئی۔