1 ۔لاویوں کی تقسیم جب داؔؤد عمر رسیدہ ہوا۔ اُس نے اپنے بیٹے سُلیماؔن کو اِسرؔائیل پر بادشاہ مُقرّر کِیا۔ 2 ۔اَور اُس نے اِسرائیل کے سب سرداروں اَور کاہِنوں اور لاویوں کو جمع کِیا۔ 3 ۔اَور لاوی جو تیس برس کے یا اُس سے زیادہ عُمر کے تھے گِنے گئے۔ تو اُن کی تعداد اُن کے گھرانوں کے مُطابِق اَڑتیس ہزار مَرد تھی۔ 4 ۔اُن میں سے چوبیس ہزار خُداوند کے گھر کی خدمت کے لئےمُقرّر ہُوئے اَور چھ ہزار حاکِم اَور قاضِی۔ 5 ۔اَور چار ہزار نگران اَور چار ہزار خُداوند کی حمد کرنے والے اُن سازوں پر جو حمد کرنے کے لئے بنائے گئے تھے۔ 6 ۔توداؔؤد نے اُنہیں بنی لاوؔی کے فریقوں جیر سوؔن اَور قہاتؔ اَور مَرارؔی کے مُطابِق تقسیم کِیا۔ 7 ۔تو جیرسؔونی ، لَعداؔن اَور سمِعؔی تھے۔ 8 ۔سردار یحی ایؔل اَور زیتاؔم اَور یوایؔل تین ۔ 9 ۔اَور بنی سمِعؔی ، سِلومیتؔ اَور حزی ایؔل اَور ہاراؔن۔ تین۔ یہ لَعداؔن کے خاندانوں کے سردار تھے۔ 10 ۔اَور بنی سمِعؔی۔ یَحَت اَور زِینؔا اَور یعُوسؔ اَور برِیؔعَہ۔ یہ چار بنی سمِعؔی تھے۔ 11 ۔اَور یَحَؔت سردار تھا۔ اَور زِینا دُوسرا ۔ لیکن یُعوؔس اَور برِیؔعہَ کے بُہت بیٹے نہ تھے اَور وہ شُمار میں ایک ہی باپ کا گھرانہ تھے۔ 12 ۔اَور بنی قہاتؔ۔ عَمراؔم اَوراضَہاؔر اَور حِبروؔن اَور عُزّی ایؔل۔ چار۔ 13 ۔اَور بنی عَمرؔام۔ ہارُوؔن اَور موسؔیٰ۔ اَور ہارُؔون علیٰحدہ کِیا گیا۔ تاکہ وہ اَور اُس کے بیٹے پاک ترین میں ہمیشہ تک خدمت کریں۔ اَور رسُوم کے مُطابِق خُداوند کے حضُور خُوشبُو جَلائیں اَور اُس کا نام لے کر ہمیشہ برکت دیں۔ 14 ۔مگر مَردِ خُدا مُوسؔیٰ کے بیٹے لاوی کے قبیلے میں نامزد کِئے گئے۔ 15 ۔اَور مُوسؔیٰ کے بیٹے۔ جیر سوؔم اَور اِلیعزِر ۔ 16 ۔اَور جیر سوؔم کا بیٹا۔ سبوایؔل سردار۔ 17 ۔اَور اِلیعزِر کا بیٹا رجیاہ سردار۔ اَور اِلیعزِر کے اَور بیٹے نہ تھے۔ لیکن بنی رجیاہ بُہت سے تھے۔ 18 ۔اَور اضہَہاؔر کا بیٹا سلومیؔت سردار۔ 19 ۔اَور بنی حِبروؔن یرؔ یاہ سردار۔ اَور اَمرَؔیاہ دُوسرا۔ اَور یحؔزی ایل تیسرا۔ اَور یَقؔمعام چوتھا۔ 20 ۔اَور عُزّی ایؔل کے بیٹے۔ مِیکؔاہ سردار اَور یِسؔیاہ دُوسرا۔ 21 ۔اَور مَرارؔی کے بیٹے مَحلؔی اَور مُوؔشی۔ اَور محَلؔی کے بیٹے۔ اِلیعزراَور قِیسؔ۔ 22 ۔اَور اِلیعزر مَر گیا۔ اُس کے بیٹے نہ تھے ۔ مگر بیٹیاں تھیں۔ اَور اُن کے بھائیوں بنی قیسؔ نے اُن سے بِیاہ کِیا۔ 23 ۔اَور بنی مُوؔشی ۔ محَلؔی اَور عیدر اَور یریموؔت۔ تین۔ 24 ۔یہ بنی لاوؔی بُمطابِق اُن کے آبائی گھرانوں کے آبائی سردار تھے۔ جیسے کہ وہ اپنے سرداروں کے نام کی تعداد سے شُمار کئے گئے۔ وہ بیس برس کی عُمر سے لے کر اَور اُس سے زیادہ خُداوند کے گھر میں خدمت کا کام کرتے تھے۔ 25 ۔کیونکہ داؔؤد نے کہا کہ خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا نے اپنے لوگوں کو آرام دِیا ہَے۔ تو وہ اَب یرُو شلیِؔم میں ہمیشہ کے لئے سکُونت کرتا ہَے۔ 26 ۔اَور لاوؔی بعد اُس کے مَسکِن اَور اُس کی خدمت کرنے کے برتنوں کو نہ اُٹھائیں گے۔ 27 ۔سو داؔؤدکے آخرِی کلام کے مُطابِق بنی لاوؔی بیس برس کی عمر سے لے کر اَور اِس سے زیادہ شُمار کِئے گئے۔ 28 ۔اَور وہ بنی ہارُوؔن کے ماتحت خُداوند کے گھر کی خدمت کے لئے صحنوں اَور کوٹھڑیوں میں اَور سب مُقدْس چیزوں کے پاک کرنے کے لئے اَور خُداوند کے گھر میں خدمت کا کام کرنے کے لئے کھڑے ہوتے تھے۔ 29 ۔اَور نیز نَذَر کی روٹی کے لئےمیدہ کی نَذَر کی قُربانی کے لئے اَور بے خمیری چپاتیوں کے لئے اَور جو کُچھ تَوے پر پکایا جاتا ہَے۔ اَور تلی ہُوئی چیزوں کے لئے اَور ہر ایک وزن اَور پیمانے کے لئے۔ 30 ۔اَور تاکہ ہر ایک صُبح کو خُداوند کی حمد و ثنا کے لئے اَور ایسا ہی شام کو کھڑے ہوں۔ 31 ۔اَور تاکہ سبتوں میں اَور نئے چاندوں اَور مُقرّرہ عیدوں میں اُس ترتیب کے مُطابِق جو اُن کےلئے مُقرّر ہَے۔ ہمیشہ خُداوند کے سامنے خُداوند کی تمام سوختنی قُربانیاں چڑھائیں۔ 32 ۔اَور تاکہ حضُوری کے خَیمہ کی حِفاظت اَور مَقدِس کی رسُوم کی ادائیگی اَور اپنے بھائیوں بنی ہارُوؔن کی اِطاعت میں خُداکے گھر کی خدمت کریں۔