باب۹

1 ۱۔۔اَور اُس کی سزا جب اُن سب بادشاہوں نے جو یردنؔ کے پار پہاڑ اَور شفیلؔہ میں تھےاور بڑے سمندر کے تمام کنِاروں پر لبُنان کی طرف حِتّیوںؔ اور اَموریوؔں اَور کِنعانیوؔں اور فِرزّیوؔں اَور حِّویوؔں اور یبوُسیوؔں نے یہ سُنا۔ 2 ۲۔ ۔تو وہ سب فراہم ہُوئے۔ تاکہ یشُوع اور اِسؔرائیل کے ساتھ مُتفِق ہو کر جنگ کریں۔ 3 ۳۔۔لیکن جب جِبّعون کے رہنے والوں نے سُنا۔ کہ یشُوع نے یریحوؔ اور عیؔ کے ساتھ کیا کُچھ کیِا۔ 4 ۴۔۔تو وہ مکر کر کے چلے اَور لباس بدلے۔ اور اپنے گدھوں کے لئے پُرانی بوریاں اور مَے کی مشکیں پُرانی اور پھَٹی ہُوئی اور مرمّت کی ہُوئی لیں۔ 5 ۵۔۔اور پُرانی گٹھی ہُوئی جُوتیاں پاؤں میں اَوراُن کے اُوپرپُرانے کپڑے اور سفر کا کھانا سُوکھی بُودار روٹیاں تھیں۔ 6 ۶۔۔اور اِس طرح جِلجال کے خَیمہ گاہ میں یشُوع کے پاس گئے۔اَور اُس سے اور بنی اِسؔرائیل سے کہا۔ کہ ہم ایک دُور کےملک سے آتے ہیں۔ لہذا تم ہمارے ساتھ عہد باندھو۔ 7 ۷۔۔تب اِسؔرائیل کے رئیسوں نے حّوِیوؔں سے کہا۔ کہ شاید تُم ہمارے درمیان رہنے والے ہو۔ تو ہم کیسے تُمہارے ساتھ عہد باندھیں۔ 8 ۸۔۔تو اُنہوں نے یشُوع سے کہا۔ ہم تیرے غُلام ہیں۔ تو یشُوع نے اُن سے کہا۔ تُم کون ہو اور کہاں سے آئے ہو؟ 9 ۹۔۔اُنُہوں نے اُسے کہا۔ کہ تیرے غُلام ایک نہایت دُور کے ملک سے خُداوند تیرے خُدا کے نام کے لئے آئے ہیں۔ کیونکہ ہم نے اُس کی خبر سُنی۔اَور سب کُچھ جو اُس نے مصؔر میں کیا۔ 10 ۱۰۔۔ اَور سب کُچھ جو اُس نے اَمورؔیوں کے دو بادشاہوں سے جو یردنؔ کے پار تھے کیِا۔ حسبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ اور بسنؔ کے بادشاہ عوج سے جو عستاراتؔ میں مُقیم تھا۔ 11 ۱۱۔۔پس ہمارے بزُرگوں اور ہمارے ملک کے سب رہنے والوں نے ہم سے کلام کر کے کہا۔ کہ اپنے ساتھ راہ کی خُوراک لو۔ اَور اُن کے مِلنے کے لئے جاؤ۔ اور اُن سے کہو۔ کہ ہم تُمہارے غُلام ہیں۔ چُنانچہ تُم ہمارے ساتھ عہد باندھو۔ 12 ۱۲۔۔اور تُمہاری طرف آنے کے لئے ہمارے گھر سے نکلنےکے دِن یہ ہماری روٹی جو ہم نے راہ کے کھانے کے واسطے گرم لی۔ دیکھو سُوکھ گئی اور بُودار ہو گئی ہے۔ 13 ۱۳۔۔اور یہ مَے کی مشکیں جِنہیں ہم نے بھرا، نئی تھیں اَوردیکھو وہ پھٹ گئی ہیں اور ہمارے کپڑے اور ہماری جُوتیاں رستے کی مسافت کی درازی سے پُرانی ہو گئی ہیں۔ 14 ۱۴۔۔تب جماعت نے اُن کے توشہ میں سے کُچھ لِیا۔ اَور خُداوند سے صلاح نہ پُوچھی۔ 15 ۱۵۔۔اَور یشُوع نے اُن کے ساتھ صُلح کی اور اُنہیں زِندہ رہنے دینے کا عہد اُن سے باندھا اَور جماعت کے رئیسوں نے اُن سے قسم کھائی۔ 16 ۱۶۔۔اَور ایسا ہُؤا کہ اُن کے ساتھ عہد باندھنے کے تین دِن بعد سُنا گیا۔ کہ وہ لوگ اُن کے ہمسائے ہیں۔ اور اُن کے درمیان ہی رہتے ہیں۔ 17 ۱۷۔۔تب بنی اِسؔرائیل نے کُوچ کیِا۔ اور تیسرے دِن اُن لوگوں کے شہروں میں آئے۔ اَور وہ جِبّعونؔ اور کفِیرؔہ اَور بیئروتؔ اور قریت یعریم تھے۔ 18 ۱۸۔۔اور بنی اَسرؔائیل نے اُنہیں نہ مارا۔ کیونکہ جماعت کے رئیسوں نے اُن کے ساتھ خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا کی قَسم کھائی تھی تب ساری جماعت رئیسوں پر کُڑکُرائی۔ 19 ۱۹۔۔تو سب امیروں نے ساری جماعت سے کہا۔ کہ ہم نے اُن کے ساتھ خُداوند اِسؔرائیل کے خُدا کی قَسم کھائی ہے۔ اَور اِس وقت ہمارے لئے کوئی طریقہ نہیں۔ کہ ہم اُن کے ساتھ بَدی کریں۔ 20 ۲۰۔۔ہم اِس طرح اُن سے کریں گے اور اُنہیں جِیتا رہنے دیں گے۔ تاکہ اُس قَسم کے باعث جو ہم نے اُن کے ساتھ کھائی، ہم پر غضب نازِل نہ ہو۔ 21 ۲۱۔۔اورامیروں نے اُن سے کہا۔ کہ اِنہیں جِیتا رہنے دو۔ اَور وہ ساری جماعت کے لئے لکڑی کاٹنے والے اور پانی بھرنے والے ہوں۔ جیسا کہ امیروں نے اُن سے کہا۔ 22 ۲۲۔۔تب اُنہیں یشُوع نے بُلایا اور اُن سے خطاب کر کے کہا کہ تُم نے کیوں ہمارے ساتھ فریب کیِااور کہا۔ کہ ہم تم سے بُہت دُور کے رہنے والے ہیں۔ حالانکہ تم ہمارے درمیان رہتے ہو۔ 23 ۲۳۔۔اب تُم مَلعُون ہو۔ پس تم ہمیشہ غُلام رہو گے اور میرے خُدا کے گھر کی لکڑی کاٹنے والے اور پانی بھرنے والے ہو گے۔ 24 ۲۴۔۔تو اُنہوں نے یشُوع سے جواب میں کہا۔ کہ تیرے غُلاموں نے اُس سب کی خبر پائی۔ جس کا خُداوند تیرے خُدا نے اپنے بندے موسیٰ کو حُکم دِیا۔ کہ تمام ملک وہ تمہیں عطا کرے گا۔ اور مُلک کے تمام رہنے والوں کو تُمہارے سامنے سے نابُود کرے گا۔ چُنانچہ آگے ہمیں اپنی جانوں کا بڑا خوف ہُؤا۔ تب ہم نے یہ کام کیا۔ 25 ۲۵۔۔اور اُس وقت ہم تیرے ہاتھ میں ہیں۔ اَور جو کُچھ تیری نِگاہ میں ہمارے ساتھ کرنا اچھّا اور مُناسبِ ہو۔ لہذا تُو کر۔ 26 ۲۶۔۔تب اُس نے اُن سے وُہی کیا جو کہا تھا۔ اور انہیں بنی اسرائیل کے ہاتھ سے چھڑایا۔ پس انہوں نے اُنہیں قتل نہ کیا۔ 27 ۲۷۔۔ اور یشُوع نے اُنہیں اُس دِن سے جماعت کے لئے اور خُداوند کے مَذبح کے لئے اُس جگہ میں کہ جِسے وہ پسند کرے۔ آج کے دِن تک لکڑی کاٹنے والے اور پانی بھرنے والے بنایا۔