باب۵

1 ۱۔ اور جب اَمورِیوؔں کے سب بادشاہوں نے جو یردنؔ کے پار مغرب کی طرف تھے۔ اَور کِنعانیوؔں کے سب بادشاہوں نے جو سمنُدرکے نزدیک تھے سُنا کہ خُداوند نے بنی اِسرؔائیل کے آگے یردن کے پانی کو خُشک کر دِیا۔ جب تک کہ وہ پار نہ اُتر گئے تو اُن کے دِل پِگھل گئے۔ اَور بنی اِسرائیل کے خوف سے اُن میں جان باقی نہ رہی۔ 2 ۲۔۔اُس وقت خُداوند نے یشُوع سے کہا کہ اپنے لئے پتھر کی چُھریاں بنا۔ اَور بنی اسرائیل کا ختنہ کر۔ 3 ۳۔۔تب یشُوع نے پتھّر کی چُھریاں بنائیں اور کھلڑیوں کی پہاڑی کے پاس بنی اِسؔرائیل کا ختنہ کیِا۔ 4 ۴۔۔اَور یشُوع کے اُن کے ختنہ کرنے کا یہ سبب تھا کہ۔ کہ سب لوگ جو مصرسے نِکلے تھے۔ اُن میں سے سب مرَدقابِل جنگ مصرؔ سے نکلنے کے بعد بیابان کے درمیان راہ میں مرَ گئے تھے۔ 5 ۵۔۔اَور وہ سب مرد جو مصؔر سے نکلے تھے اُن کا ختنہ ہو چُکا تھا۔ مگر وہ سب جو اُن کے مصؔر سے نکلنے کے بعد بیِابان کے درمیان راہ میں پیدا ہُوئے۔ اُن کا ختنہ نہیں ہُؤا تھا۔ 6 ۶۔۔کیونکہ بنی اِسرؔائیل چالیس برس تک بِیابان میں پِھرتے رہے۔ جب تک کہ جنگی مَردوں کی سب جماعت جو مصر سے نِکلی تھی مرَنہ گئی۔ جِنہوں نے خُداوند کے حُکم کی نافرمانی کی۔ جِن کی بابت خُداوند نے قَسم کھائی۔ کہ وہ اُس ملک کو نہ دیکھیں گے جس کے بارے میں اُس نے اُن کے باپ دادا سے قَسم کھائی تھی کہ ہمیں دے گا وہ ملک جس میں دُودھ اورشہد بہتا ہے۔ 7 ۷۔۔اَور اُن کے بیٹوں کا جِنہیں اُس نے اُن کی جگہ میں برپا کیِا۔ یشُوع نے ختنہ کیا۔ کیونکہ وہ نامختُون تھے۔ اِس لئے کہ راہ میں اُن کا ختنہ نہیں ہُؤا تھا۔ 8 ۸۔۔اَور جب سب لوگوں کا ختنہ ہوچُکا۔ تو وہ خَیمہ گاہ میں اپنی اپنی جگہوں میں رہے۔ جب تک کہ وہ اچھّے نہ ہو گئے۔ 9 ۹۔۔پِھر خُداوند نے یشُوع سے کہا کہ آج کے دِن میَں نے مصرکی ملامت تُم سے دُور کی۔ تو اِس سبب سے اِس جگہ کا نام آج تک جِلجال ہے۔ 10 ۱۰۔۔ اَور بنی اِسرؔائیل نے جِلجال میں ڈیرے لگائے۔ اَور یریحو کے میدان میں اُس مہینے کی چودھویں تارِیخ کو شام کے وقت عیدِ فسح کی۔ 11 ۱۱۔۔اَور فسح کے بعد دُوسرے دِن اُس مُلک کے گیہُوں کی فطِیری روٹی اور اُسی دِن بُھونے ہُوئے دانے بھی کھائے۔ 12 ۱۲۔ ۔اَور جب اُنہوں نے اُس مُلک کا اناج کھایا۔ تو دُوسرے دِن مُن بند ہو گیا۔ اَور بعد اُس کے بنی اِسرائیل کو مَنّ نہ مِلا۔ اَور اُسی سال اُنہوں نے کِنعان کی سرزمین کا غلّہ کھایا۔ 13 ۱۳۔۔اَور جب یشُوع یریحوؔ کے نزدِیک تھا تو اُس نے نظر اُٹھائی اور دیکھا۔ کہ ایک آدمی اُس کے مُقابِل کھڑا ہے اَور اُس کے ہاتھ میں ننگی تلوار ہے تو یشُوع اُس کے پاس گیا اَور اُس سے کہا۔ کیا تُو ہماری طرف ہے یا ہمارے دُشمنوں کی طرف۔ 14 ۱۴۔۔ اُس نے کہا نہیں بلکہ میَں خُداوند کے لشکر کا سردار ہُوں اَور اِس وقت آیا ہُوں۔ تب یشُوع اپنے مُنہ کے بَل زمین پر گِرا اَور سجدَہ کِیا اَور کہا اَے خُداوند! تُو اپنے بندے کو حُکم دیتا ہے؟ 15 ۱۵۔۔تب خُداوند کے لشکرکے سردار نے یشُوع سے کہا کہ اپنے پاؤں سے اپنی جُوتی اُتار کیونکہ یہ جگہ جہاں تُو کھڑا ہے، پاک ہے ۔لہذایشُوع نے ایسا ہی کیِا۔