1 ۱۔۔ اَور خُداوند نے یشُوع سے کلام کر کے فرمایا۔ 2 ۲۔۔ کہ بنی اِسؔرائیل سے خطاب کر کے اُن سے کہہ۔ کہ اپنے لئے پناہ کے شہر مقُررکر۔ جِن کی بابت میَں نے موُسیٰ کی زُبان سے تُمہیں حُکم دِیا۔ 3 ۳۔۔تاکہ وہاں ہر ایک خُونی جِس نے بھُول سے بغیر اِرادہ کے کِسی کو قتل کیِاہو، پناہ لے۔ تو وہ تُمہارے لئے مقتُول کے وَلی سے پناہ گاہ ہوگی۔ 4 ۴۔۔ قاتِل اُن شہروں میں سے کسی میں پناہ لے۔ اور شہر کے مدخل پر کھڑا ہو اور وہاں کے بزرگوں کو اپنا حال سُنائے۔ تب وہ اُسے شہر میں اپنے ساتھ لے جائیں۔ اَور اُسے جگہ دیں۔ تو وہ وہاں اُن کے ساتھ رہے۔ 5 ۵۔۔ تو جب مقتُول کا وَلی اُس کے پیچھے وہاں آئے۔ تو وہ قاتِل کو اُس کے ہاتھ حوالے نہ کریں۔ کیونکہ اُس نے اپنے ہمسایہ کوناچاہتے مارا اور اُس کے ساتھ پہلے سے اُس کی دُشمنی نہ تھی۔ 6 ۶۔۔ تو وہ اُسی شہر میں رہے جب تک کہ عدالت کے لئے جماعت کے سامنے کھڑا نہ ہو۔ پھر جب سردار کاہِن جو اُن دِنوں میں تھا ، مر جائے۔ تب وہ قاتِل اپنے شہر کو اَور اپنے گھر کو اُس شہر میں جہاں سے وہ بھاگا تھا، جائے۔ 7 ۷۔۔ اور انہوں نے اُن شہروں کو مخصوص کیا۔قادسؔ کو جو کوہِ نفتالیؔ کے درمیان جلیلؔ میں ہے اور سکم کوہِ اِفرائیؔم میں اور کوہِ یہوُداہ میں قریت اربع یعنی حِبرُون۔ 8 ۸۔۔ اور یردنؔ کے پار یریحوؔ کے مشرق کی طرف باصر کو بِیابان میں جو رُوبنؔ کے قبیلے کے میدان میں ہے اورجدؔ کے قبیلہ کے جِلؔعاد راموتؔ کو اور مَنّسؔی کے قبیلے کے بسن میں جولاؔن کو اُنہوں نے مقررکیا۔ 9 ۹۔۔ یہ تمام بنی اِسؔرائیل کے لئے پناہ کے شہر تھے۔ اَور پردیسی کے لئے بھی جو اُن کے درمیان رہتا ہو۔ تاکہ ہر ایک جو کسی کو بھُول سے قتل کرے، وہاں پناہ لے۔ اور مقتُول کے وَلی کے ہاتھ سے مارا نہ جائے۔ جب تک کہ وہ جماعت کے سامنے حاضر نہ ہو۔