باب۱۹

1 ۱۔ دُوسرا قُرعہ شمُعون کا ہے۔ بنی شمُعونؔ کے قبیلہ کے مطابِق اُن کے خاندانوں کے نِکلا۔ اَور اُن کی میراث بنی یہوُداہ کی میراث کے درمیان ہُوئی۔ 2 ۲۔۔اُن کی مِیراث یہ ہُوئی بیرسبع یا سبع اور مولادہ۔ 3 ۳۔۔ اور حصارسعول اور بالاہ اور عضمؔ۔ 4 ۴۔۔ اور التولد اور بتُول اور حُرمہ۔ 5 ۵۔۔ صقلاج اور بَیت مرکبوتؔ اور حصارسُوسہ۔ 6 ۶۔۔ بَیت لباؤت اور ساروجنؔ۔تیرہ شہر اَور اُن کے گاؤں۔ 7 ۷۔۔ عین اور رمّونؔ اور عتراور عسن۔ چار شہر اور اُن کے گاؤں۔ 8 ۸۔۔ اور تمام گاؤں اُن شہروں کے اِردگردبعلات بیر یعنی جنوب ؔ کے رامہؔ تک۔ بنی شمعُونؔ کے قبیلہ کی میِراث اُن کے خاندانوں کے مطابَق یہ تھی۔ 9 ۹۔۔ اَور بنی شمعُون کی میِراث بنی یہوُداہؔ کے حصّہ میں تھی۔ اَس لئے کہ بنی یہوُداہؔ کا حِصّہ اُن کے واسطے زیادہ تھا۔پس بنی شمعُون نے اُن کی میِراث کے درمیان میِراث پائی۔ 10 ۱۰۔ تیسرا قُرعہ بنی زبولوُن کے لئے اُس کے خاندانوں کے مُطابِق نِکلا۔ اور اُن کی میِراث کی حد سادیدؔ تک ہوئی۔ اُ ن کی حد مغرب کی طرف مَرعلہؔ کو چڑھی۔ 11 ۱۱۔۔ اور دباستؔ اور اُس کی ندی سے ملی جو یُقنعام کے مُقابل ہے۔ 12 ۱۲۔۔ ساریدؔ سے مشرق کی طرف کسلوتؔ تبورکی حد کو پھرِ کر دُبرت میں جا پہنچی اور پھر یفع تک چڑھی۔ 13 ۱۳۔۔ وہاں سے مشرق کی طرف جِتہ حیفرؔ اور عتہ قاضین کو گزُری اور رموّن پہنچ کر نیعہ کےپھرِی۔ 14 ۱۴۔۔ اور حد شمال کی طرف گھُوم کر حنَاتُون تک گئی۔اور وادی افتاح ایل میں ختم ہُوئی۔ 15 ۱۵۔۔ اور قطات اَورنحلال ؔاور سمرون اور ادالہ اور بَیت لحم۔ بارہ شہر اَور اُن کے گاؤں۔ 16 ۱۶۔۔بنی زبولوُن کی میِراث اُن کے خاندانوں کے مطُابِق یہ تھی۔ یہ شہر اور اُن کے گاؤں۔ 17 ۱۷۔۔ چوتھا قُرعہ بنی اشکار کے لئے اُن کے خاندانوں کے مطُابِق نِکلا۔ 18 ۱۸۔۔ اُن کی حد یہ ہُوئی یزرعیلؔ اور کسولوت اَور شونیمؔ ۔ 19 ۱۹۔۔ اَور حفارَیمؔ اَور شیون اَور اناخرات۔ 20 ۲۰۔۔ اَور رَبیت اَور قسیون اَور اِبض۔ 21 ۲۱۔۔اَور ریمت ؔ اَور عینؔ جّنیم ؔ اَور عین حَدّہ اَور بَیت فصیصؔ۔ 22 ۲۲۔۔ اَور حد تابوؔر اَورشخصیماہ ؔ اَور بَیت شمسؔ کو جاملی۔اَور اُن کی حد کا خاتمہ یردنؔ پر ہُوا۔ سولہ شہر اَور کے گاؤں۔ 23 ۲۳۔۔ بنی اشکارؔ کے قبیلہ کی میِراث اُن کے خاندانوں کے مطُابِق یہ تھی۔ یہ شہر اَور اُن کے گاؤں۔ 24 ۲۴۔پانچواں قُرعہ بنی آشرؔ کے قبیلہ کے لئے اُن کے خاندانوں کے مطُابِق نِکلا۔ 25 ۲۵۔۔ اُن کی حد یہ ہُوئی ۔خلِقَتؔ اَور حَلی اَور بطن اَور اکشافؔ۔ 26 ۲۶۔۔ اَور الملک اَور عماد اور مسالؔ اور مغرب میں کرمؔل اَور سیحورلبناتؔ تک پہنچی ۔ 27 ۲۷۔۔ پھر مشرق کی طرف بَیت دجونؔ کو مڑی اَور زبولونؔ اَور وادی افتاح ایل ؔ جو بِیت العمق ؔ کے شمال میں ہے نفی ایل سے جا ملی اَور کبُول کے شمال تک پہنچی ۔ 28 ۲۸۔۔ پھر عبروؔن اَور رحوب اَور حمونؔ اَورقاناہ اور صیدا کبُرا تک۔ 29 ۲۹۔۔ تب وہ رامہؔ اور حصین اَور شہر ضُور کو پھری ۔ اَور حوسہ کو گئی اَاور اُس کا خاتمہ سمنُدر پر ہُؤا۔ 30 ۳۰۔۔اَورافیقؔ اَور اَکزیب اَور عمہ ؔ۔اَور افیقؔ اَور رحوبؔ بائیس شہر اَور اُن کے گاؤں۔ 31 ۳۱۔۔ بنی آشرؔ کے قبیلہ لی میِراث اُن کے خاندانوں کے مطُابِق یہ تھی۔ یہ شہر اَور اُن کے گاؤں۔ 32 ۳۲۔ چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے لئے اُن کے خاندانوں کے مطُابَق نِکلا۔ 33 ۳۳۔۔ اُن کی حد حلفؔ سے صنغنیمؔ کے بلوط سے اَور ادامیؔ نقب ؔ اَور یَبِنی ایل ہو کر لَقومؔ تک گئی اَور اُس کا خاتمہ یردنؔ پر ہُؤا۔ 34 ۳۴۔۔ اَور مغرب کی طرف حد ازنوت تبور کو پھری اور وہاں سے نِکل کر حُقُوق کو گئی ۔ جنُوب میں زبولون سے اَور مغرب میں آشر سے اَور مشرق میں یردنؔ سے ملی۔ 35 ۳۵۔۔ اور فصیل دار شہر یہ ہیں یعنی صدیم اور صیر اور حمات اور رقَت اور کنِرت۔ 36 ۳۶۔۔ اور ادامہ اور رامہ اور حصُور۔ 37 ۳۷۔۔ اور قادِس اور ادرعی اور عین حصُور۔ 38 ۳۸۔۔ اور ارون اور مجدال ایل اور حریم اور بَیت عنات اور بَیت شمس۔ یہ اُنیس شہر تھے اور اُن کے گاؤں بھی تھے۔ 39 ۳۹۔بنی نفتالی کے قبیلہ کی میراث اُن کے خاندانوں کے مطابق یہ تھی ۔شہر اوراِن کے گاؤں ۔ 40 ۴۰۔ساتواں قُرعہ بنی دان کے قبیلہ کے لئے اُن کے گھرانوں کے مطُابق نِکلا۔ 41 ۴۱۔۔ اور اُس کی میِراث کی حد یہ ہے۔ صرعاہ اور اِستال اور عیرشمس۔ 42 ۴۲۔۔ اور شعلبین اور ایالون اور اِتلاہ۔ 43 ۴۳۔۔ اور ایلون اور تِمناۃ اور عقرون۔ 44 ۴۴۔۔ اور التقیہ اور جِبتون اور بعلات ۔ 45 ۴۵۔۔ اور یہوُد اور بنی برق اور جات رِمون ۔ 46 ۴۶۔۔ اور مے یرقون اور رقون اور مع اُس سرحد کے جو یافہ کے مُقابل ہے ۔ 47 ۴۷۔۔ اور بنی دان کے لئے حد تنگ نکل۔ چنانچہ وہ چڑھے اور لشم سے لڑے اور اُسے لے لیا ۔ اور تلوار کی دھار سے اُسے مارہ اور اُس پر قابض ہو کر اُس میں بسنے لگے اور اپنے باپ دان کے نام پر لشم ؔکا نام دان ؔ رکھا۔ 48 ۴۸۔۔بنی دانؔ کے قبیلہ کے خاندانوں کے مطُابق اُن کی میِراث تھے۔ یہ شہر اور اِن کے گاؤں۔ 49 ۴۹۔ا ور جب وہ ملک کو اُس کی سرحدوں کے مطابق تقسیم کرنے سے فارغ ہوئے۔ تو بنی اِسرائیلؔ نے یشُوع بن نون کو اپنے درمیان میِراث دی ۔ 50 ۵۰۔۔ اُنہوں نے خُداوند کے حُکم کے مطُابق وہی شہر جسے اُس نے مانگا۔ یعنی اِفرائیم کے کوہِستانی ملک کا تِمنت سرح اُسے دِیا اور وہ اُس شہر کو تعمیر کر کے اُس میں بس گیا۔ 51 ۵۱۔ ۔وہ میِراثی حصے ہیں جو الیعزر کاہِن اوریشُوع بن نُون اور بنی اِسرائیلؔ کے قبیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سَیلامیں خداوند کے روبرو خَیمہ اجتماع کے دروازہ کے پاس پر قُرعہ ڈال کر میِراث کے لئے تقسیم کیِں۔اور ملک کی تقسیم سے فارِغ ہُوئے۔