1 ۱۔ اَور بنی اِسؔرائیل کی ساری جماعت سیلا میں جمع ہُوئی۔ اَور وہاں اُنہوں نے خَیمہ اجتماع کو نصب کِیا۔ اَور وہ سَرزمین اُن کے آگئ مغلُوب ہو چُکی تھی۔ 2 ۲۔۔اَور اِسؔرائیل کے سات قبیلے باقی رہ گئے۔ جِنہیں ہنُوز میِراث نہیں ملی تھی۔ 3 ۳۔ ۔تب یشُوع نے بنی اِسؔرائیل سے کہا۔ کہ کب تک تُم اُس ملک کی مِلکیّت لے لینے میں سُستی کرو گےجو خُداوند تُمہارے باپ دادا کے خُدا نے تمُہیں عطا کیِا۔ 4 ۴۔۔ ہر ایک قبیلہ میں سے تُم تین آدمی حاضِر کرو۔ جِنہیں میں بھیجُوں۔ کہ جاکر مُلک کا دورہ کریں۔ اَور اپنی اپنی مِیراث کے مُطابِق اُس کا بِیان لِکھ کر میرے پاس واپس آئیں۔ 5 ۵۔۔ تو تُم اُس کےسات حِصّے کرو۔ کیونکہ یہوُدہ اپنی حُدُود میں جنُوب کی طرف۔ اَور یُوسفؔ کا خاندان اپنی حُدُود میں شِمال کی طرف رہے گا۔ 6 ۶۔ ۔لہذا تُم سات حِصّوں کے مُطابِق مُلک کا بِیان لِکھ کر میرے پاس واپس آؤ۔ تو میں خُداوند اپنے خُدا کے حضُور تُمہارے لئے قُرعہ ڈالوں گا۔ 7 ۷۔ ۔مگر لاویوؔں کا تُمہارے درمیان حِصہ نہیں۔کیونکہ خُداوند کی کہانت اُن کی میراث ہے۔ اَور جدؔ اور رُوبنؔ اور مَنّسی کا آدھا قبیلہ یردنؔ کے پار مشرق کی طرف مِیراث پاچُکے ہیں۔ جو خُداوند کے خادِم موسیٰؔ نے اُنہیں دی تھی۔ 8 ۸۔ ۔تب وہ آدمی اُٹھے اَور روانہ ہُوئے۔ اور یشُوع نے اُن سے۔ جب ملک کا بِیان لکھنے کے لئے جانے لگے۔ تاکید کر کے کہا۔ کہ جا کر مُلک کا دورہ کرو اَور اُس کا بِیان قلم بند کر کے میرے پاس واپس آؤ۔ تاکہ مَیں یہاں سَیلا میں خُداوند کے حضُور تُمہارے درمیان قُرعہ ڈالوں۔ 9 ۹۔۔ پس وہ آدمی گئے اَور ملک کا دورہ کرکے شہروں کے مطابِق سات حِصّوں میں اُس کا بِیان قلم بند کِیا اَور سَیلا کی خَیمہ گاہ میں یشُوع کے پاس واپس آئے۔ 10 ۱۰۔۔ تب یشُوع نے اُن کے لئے خُداوند کے حُضورسَیلا میں قُرعہ ڈالا۔ اَور وہ مُلک بنی اِسؔرائیل کو بمُطابِق اُن کے حِصّوں کے تقسیم کر دِیا۔ 11 ۱۱۔اَور پہلا قُرعہ بنی بِنیمین کے قبیلہ کا نِکلا بمُطابِق اُن کے خاندانوں کے۔ اور اُن کے قُرعہ کی حدبندی بنی یُوسفؔ اور بنی یہُوداہؔ کے درمیان ہُوئی۔ 12 ۱۲۔۔ شِمال کی طرف اُن کی حد یردنؔ سے یریحوؔ کے پہاڑ کو شِمال میں چڑھی ۔ پھر مغرب کی طرف کوہستان پر چڑھی اَور بَیت آون کے بِیابان میں جا نِکلی۔ 13 ۱۳۔۔ اَور حد وہاں سے لُوزؔ یعنی بَیت ایلؔ کے پہاڑ کے جُنوب سے لُوزؔ تک پُہنچی۔ اَور عطاراتؔ ادار کی طرف اُتر کر نشیبی بَیت حوروؔن کے جنوب میں پہاڑ پر گئی۔ 14 ۱۴۔۔ اُس پہاڑ سے مڑ کر جو جنوب میں بیت حورون کے مقابل ہے۔ مغرب جنُوب کی طرف پھری اَور بنی یہوُداہ کے شہرقریت بعل یعنی قریت یعریم کے قریب اُس کا خاتمہ ہُؤا۔ یہ مغربی حد تھی۔ 15 ۱۵۔ ۔اَور جنُوب کی طرف قریت یعریم ؔکے کنارہ سے شرُوع ہو کر وہ حد مغرب کی طرف آبِ نفتؔوح کے چشمہ تک گئی۔ 16 ۱۶۔۔ تب وہ اُس پہاڑ کے کِنارہ کو جو رفائیؔم کی وادی کے شِمال اَور وادی بِن ہنّؔوم کے مُقابِل ہے ۔اُتری۔ اَور وادی ہنّؔوم میں یبُوسؔ کے پہاڑ کے جنُوب میں گئی۔ اَور عین راجلؔ کے پاس اُتری۔ 17 ۱۷۔۔ اَور شمال کی طرف مڑ کرعین شمسؔ تک پہنچی اَور اَدمیم کی چڑھائی کے مُقابِل جِلجالؔ تک جاکر عابد بوہنؔ بِن رُوبنؔ تک نیچے گئی۔ 18 ۱۸۔۔ اَور بَیت عراؔبہ کے پہاڑ کے شمال میں جا کر عراؔبہ میں جا اُتری۔ 19 ۱۹۔۔ تب وہ حد شِمال کی طرف بَیت حُجلؔہ کے پہاڑ سےگزری۔ اَور بحیرہ ملح ؔکے شمالی خلیج تک یردنؔ کے جنُوبی سرے کے قریب اُس کا خاتمہ ہُؤا۔ یہ جنُوبی حد تھی۔ 20 ۲۰۔۔مشرق کی طرف یردنؔ سَرحد بنا۔ بنی بنیمین کیمیِراث ہر طرف کی حُدوُد میں بمُطابِق اُن کے خاندانوں کے یہ تھی۔ 21 ۲۱۔۔ اَور بنی بِنیمینؔ کے قبیلے کے شہر بمُطابِق اُن کے خاندانوں کے یہ تھے، یریحوؔ اَور بَیت حجلہ اَور عیمقؔ قصیصؔ۔ 22 ۲۲۔۔ اَور بَیت عراؔبہ اَور صمریمؔ اور بَیت ایلؔ۔ 23 ۲۳۔۔ اَور عویمؔ اَور فارؔہ اَور عُفرؔہ۔ 24 ۲۴۔۔ اَور کفرالعمّونی اَور عُفنِؔی اَور جبّع۔ بارہ شہر مع اُن کے گاؤں۔ 25 ۲۵۔۔ اَور جِبُّعونؔ اَور رامہؔ اَور بیروؔت۔ 26 ۲۶۔۔ اَور مِصفاہؔ اَور کفیرہؔ اَور موؔضہ۔ 27 ۲۷۔۔ اَور رقمؔ اورارفیل ؔ اور تراؔلہ۔ 28 ۲۸۔۔ اَور ضلع الف اَور یبُوسؔ شہر یعنی یرُوشلیِمؔ اَور جبعتؔ۔ اَور قریتؔ ۔چودہ شہر مع اُن ے گاؤں کے۔ یہ بنی بِنیمینؔ کی میِراث بمُطابِق اُن کے خاندانوں کے تھی۔