1 ۱۔اَور مَنّسؔی کے قبیلہ کا قُرعہ ڈالا گیا۔ وہ یُوسف کا پہلوٹھا تھا۔ چُنانچہ مَنّسؔی کے پہلوٹھے مکِیرؔجِلعؔاد کے باپ کو جِلعؔاد اور بسن مِلے۔ کیونکہ وہ جنگی مرَد تھا۔ 2 ۲۔۔ اَور باقی مَنّسؔی کو بھی بمُطابِق اُن کے خاندانوں کے حِصّہ مِلا۔ بنی ابیعزؔراور بنی خلقؔ اور بنی اسری ایلؔ اور بنی سِکمؔ اور بنی حِفرؔ اور بنی سمیدعؔ کو۔ یہ بنی مَنّسی بِن یُوسف تھے اُن کے خاندانوں کے مُطابق۔ 3 ۳۔۔ اَور صلافحاد بِن حِفرؔبن جِلعادؔ بِن مکِیر بِن مَنّسؔی کا کوئی بیٹا نہ تھا۔ مگر اُس کی بیٹیاں تھیں جِن کے نام یہ ہیں۔ مَحؔلاہ اور نوعَاہ اورحُجلاؔہ اور مِلکاؔہ اور ترِضاہؔ ۔ 4 ۴۔۔تو وہ الِیعزرؔ کاہِن اور یشُوع بِن نُون اور رئیسوں کے سامنے آئیں اور کہنے لگیں۔ کہ خُداوند نے مُوسؔیٰ کو حُکم فرمایا کہ ہمارے بھائیوں کے درمیان ہمیں میراث دی جائے۔ پس خُداوند کے حُکم کے مطابِق اُس نے اُنہیں اُن کے باپ کے بھائیوں کے درمیان میراث دی۔ 5 ۵۔۔ لہذا جِلعادؔ اَور بسنؔ کے ملک کے سِوا جو یردنؔ کے پار تھا مَنّسؔی کو دس حَصّے ملے۔ 6 ۶۔۔ کیونکہ منّسؔی کی بیٹیوں نے اُس کے بیٹوں کے درمیان میراث پائی۔ اَور جَلعاد کا ملک منّسؔی کے باقی بیٹوں کا ہُؤا۔ 7 ۷۔ ۔اور منّسؔی کی حد آشر سے مِکمتاہؔ تک تھی جو سِکمؔ کے مشرق میں ہے۔ اور وہ حد دہنے ہاتھ عین تَفُوحؔ کے باشندوں تک گئی۔ 8 ۸۔۔ اَور تَفّوحؔ کا علاقہ منّسؔی کا تھا۔ لیکن تَفّوحؔ جو منّسؔی کی حد پر تھا بنی اِفرائیمؔ کا ہُؤا۔ 9 ۹۔ ۔اَور حد ندی قاناہؔ کے جنُوب کی طرف اُتری۔ یہ شہر منّسؔی کے شہروں کے درمیان اِفرائیمؔ کے ہُوئے۔ اور منّسؔی کی حد ندی کے شمال کی طرف تھی۔ اَور اُس کا خاتمہ سمُندر پر تھا۔ 10 ۱۰۔۔ لہذا اِفرائیمؔ کی مِیراث جنُوب کی طرف اور منّسؔی کی میِراث شمال کی طرف تھی۔ اور سمنُدردونوں کی حد تھی۔ اَور دونوں شمال کی طرف آشر کی حد سے اور مشرق سے اِشکارؔ کی طرف مِلتی تھیں۔ 11 ۱۱۔۔ اور اَشکارؔ اور آشرؔ میں منّسؔی کے یہ تھے۔ بَیت شانؔ اور اُس کے قصبے۔ ابِلیعامؔ اور اُس کےقصبے۔ اہلِ عین دوؔراُوراُس کےقصبے۔ اہلِ تعناکؔ اور اُس کےقصبے اور اہلِ مجّدو اور اُس کے قصبے۔ تین اضلاع۔ 12 ۱۲۔۔ مگر بنی مّنسؔی اُن شہروں پرقبضہ نہ کر سکے۔ لہذا کِنعانی ہی اُس مُلک میں بستے رہے۔ 13 ۱۳۔۔ اَور جب بنی اِسؔرائیل نے زور پکڑا تو کِنعانیوںؔ کو باج گُزار بنایا لیکن اُنہیں نہ نِکالا۔ 14 ۱۴۔۔ اَور بنی یُوسفؔ نے یشُوع سے بات کر کے کہا تُو نے کیوں ہمارے لئے فَقط ایک قُرعہ ڈالا اور صرف ایک میِراث ہمیں دِی۔ ہم تو ایک بڑی قوم ہیں اَور اِس وقت تک خُداوند ہمیں برکت دیتا رہا۔ 15 ۱۵۔۔ یشُوع نے کہا کہ اگر تُم ایک بڑی قوم ہوتو جنگل کو فِرزّیوں اَور رفائیمؔ کے علاقہ کو چڑھ جاؤ۔ اَور اگر اِفرائیمؔ کا کوہستان تُمہارے لئے تنگ ہے۔ تو وہاں اپنے لئے کاٹ کر صاف کرو۔ 16 ۱۶۔ ۔بنی یُوسفؔ نے کہا کہ کوہِستان ہمارے لئے کافی تو نہیں۔ مگر کِنعانی جو وادی کے علاقہ میں بَیت شانؔ اور اُس کے قصبوں میں۔ اَور جو وادی یزرعیلؔ میں رہتے ہیں۔ لوہے کے رتھ رکھتے ہیں۔ 17 ۱۷۔۔ اور یشُوع نے بنی یُوسفؔ۔ اِفرائیمؔ اور منّسؔی سے کہا۔ تُمہار ی قوم کثیراُلتعداد اور تُمہاری طاقت بڑی ہے۔چُنانچہ تُمہارے لئے ایک قُرعہ نہ ہو گا۔ 18 ۱۸۔۔بلکہ کوہِستان تُمہارا ہوگا۔ اَور جنگل بھی۔ تُم اُسے صاف کرلو۔ اَور اُس کا سب دامن تُمہارا ہوگا۔ کیونکہ کِنعانیوں کو تُم نِکال دو گے۔ اگرچہ اُن کے رتھ لوہے کے ہوں۔ خواہ وہ زورآور ہوں۔