باب۱۶

1 ۱۔ بنی یُوسفؔ کا قُرعہ یرؔیحو کے سامنے کے یردنؔ سے مشرق کی طرف نِکلا۔ اُن کی حد یرؔیحو سے بَیت ایؔل لُؔوزکے بِیابان کی طرف پہاڑ کو چڑھی۔ 2 ۲۔۔ اَور بَیت ایؔل لوزؔ سے اَرکیؔوں کی حد کے پاس سے گزُر کر عطاراتؔ پُہنچی۔ 3 ۳۔۔اَور مغرب کی طرف یفلیطیوں کی حد کے پاس سے نشیبی بَیت حُوروؔن کی حد اور جزرؔ تک نیچے اُتری۔ اَور اُس کا خاتمہ سمنُدر پر ہُؤا۔ 4 ۴۔۔لہذا بنی یُوسف مُنّسیؔ اور افرائیم نے یہ میِراث پائی۔ 5 ۵۔اَور بنی اِفرائیمؔ کی حد اُن کے خاندانوں کے مطابِق یہ تھی۔ اُن کی مِیراث کی حد مشرق کی طرف عطاراؔت ادّار سے فرازی بَیت حوَروؔن تک تھی۔ 6 ۶۔۔ اَور حد مغرب کی طرف مِکمِتاہ تک تھی۔ اَور مشرق کو حد تَانتؔ سیلا کو مڑی۔ 7 ۷۔۔ اَور وہاں سے ینوحؔاہ کے مشرق کو گئی۔ اَور ینوحؔاہ سے عطاراتؔ اَور نعراؔتہ کو اُتری۔ اَور یریحُو سے ہو کر یردنؔ پر ختم ہُوئی۔ 8 ۸۔ ۔اَور مغرب کی طرف وہ حد تَفّوح سے ندی قاناہ کو پھر ی۔ اَور اُس کا خاتمہ سمنُدر پر تھا۔ یہ بنی اِفرائؔیم کے قبیلہ کی میِراث بمُطابِق اُن کے خاندانوں کے تھی۔ 9 ۹۔۔ماسِوائے اُن گاؤں کے جو اُن شہروں کے تھے۔ جو بنی اِفرائّیم کے لئے بنی مَنّسی کی میراث کے درمیان الگ کئےگئے۔ 10 ۱۰۔۔ مگر اُنہوں نے اُن کِنعانیوں کو نہ نِکالا جو جزرؔ میں رہتے تھے۔اِس لئے کنعانی آج کے دن تک افرائیم کے درمیان رہتے ہیں۔ اَور اُن کے خراج گزار ہیں۔