باب۱۵

1 ۱۔اَور بنی یہوُدؔاہ کے قبیلہ کا قُرعہ اُن کے خاندانوں کے مُطابِق اِدوم کی سَرحدوں تک اور جنُوب میں صِینؔ کے بِیابان تک۔ اور آگے کو اِنتہائی جُنوب تک۔ 2 ۲۔۔ تو اُس کی جنُوبی حد بُحرِ ملح کے کنارے سے اُس خلیجؔ سے شروُع ہُوئی جو اُس کے عین جنُوب میں ہے۔ 3 ۳۔۔ پھِر جنُوب کی طرف عقَربیمؔ کی چڑھائی سے ہو کر صِینؔ کو گئی۔ اورقادس برنیع کے جنوب سے چڑھ کر حصرون کو گئی ۔اور ادّار کو چڑھی۔ اَور قَرقعؔ کی طرف پھِری۔ 4 ۴۔ ۔اور عصمؔون سے گزر کر مصر کی ندی کو گئی اَور سَرحد بحراعظم تک پُہنچی۔ یہ اُن کی جنُوبی سَرحد تھی۔ 5 ۵۔۔ اور مشرقی حد بُحرِملح یردنؔ کے دہانہ تک۔ اَور شمالی حد یردنؔ کے دہانہ کی خلیج سے۔ 6 ۶۔۔یہ حد بَیت حُجلہؔ کو چڑھی اور بَیت عراؔبہ کے شمال سے گُزری اور عابنؔ بوہن بِن رُوبِن تک چڑھی۔ 7 ۷۔۔پھِر وہ وادی عکورؔ سے دؔبیرکو چڑھی۔ اَور شمال کو جِلجالؔ کی طرف اَدُمِّیم کی اُس چڑھائی کے مُقابِل چڑھی جو وادی کے جنُوب میں ہے۔ اَور عین شمسؔ کے چشموں کے پاس سے گُزری اور عین راجل کو پُہنچی۔ 8 ۸۔ ۔اور وہ حد وادی بِن ہنّؔوم کو چڑھ کر یبُوس یعنی یرُوشلیم ؔکی طرف جنُوب کو گئی۔ اُور اُس پہاڑ کی چوٹی تک چڑھی جو وادی ہنّؔوم کے مُقابِل مغرب کو اور رفائیمؔ کی وادی کے شِمال کی طرف ہے۔ 9 ۹۔ ۔پھر وہ حد پہاڑ کی چوٹی سے آبِ نفتوحؔ کے چشمہ تک گئی اور کوہ عِفروؔن کے شہر وںمیں پُہنچی۔ اَور بعلہ یعنی قریت یعریمؔ کو گئی۔ 10 ۱۰۔۔ اَور وہ حد بعَلہ سے مغرب کو کوہِ شعیؔرکی طرف پھری۔ اور شمال کوہ یعریمؔ کے پہاڑ یعنی کِسلوؔن کے پاس سے گُزری۔ اَور بَیت شمؔس کو اُتر کر تِؔمنہَ کی طرف گئی۔ 11 ۱۱۔۔ پھِر وہ حد شَمال سے عِقروؔن کے پاس پُہنچی۔ اَور سِکروؔن سے ہوتی ہوئی کوہِ بَعلؔہ کو گئی۔ اور یبنی ایل میں آئی اَور اُس کا خاتمہ سمنُدر پر ہُؤا۔ 12 ۱۲۔ ۔اَور غربی حد بحرِ اعظم تھی۔ یہ بنی یہوُدؔاہ کی ہر طرف کی سَرحدیں تھیں اُن کے خاندانوں کے مطابِق۔ 13 ۱۳۔اور یشُوع نے کالِبؔ بِن یُفنہ کو بنی یہُوداہ کے درمیان جیسا کہ خُداوند نے اُسے فرمایا تھا عناقیم کا دارُالسَلطنَت قرِیت اَربعَ یعنی حِبرون حِصہ دِیا۔ 14 ۱۴۔۔چُنانچہ کالِبؔ نے وہاں سے تین بنی عناق شیشائی اور اَحی مانؔ اور تلمائیؔ کو نِکال دِیا۔ 15 ۱۵۔۔ اور وہاں سے دؔبیر کے باشِندوں پر چڑھا۔ اور دبِیرؔ کا پہلا نام قرِیت سؔفر تھا۔ 16 ۱۶۔۔ اَور کالِبؔ نے کہا ۔ کہ جو کوئی قرِیت سِفؔرکو مارے اَور لے لے۔ میں اپنی بیٹی عَکسہ کا اُس سے بِیاہ کر دُوں گا۔ 17 ۱۷۔۔ تب کالِبؔ کا بھائی قنزکے بیٹے غُتنی ایؔل نے اُسے لے لیِا۔ اَور کالِب نے اپنی بیٹی عَکسہ کا بِیاہ اُس سے کر دِیا۔ 18 ۱۸۔۔ اَور یُوں ہُؤا کہ جب وہ اُس کے ساتھ جانے لگی تو اُس نے اُسے اُبھارا۔ کہ اپنے باپ سے کھیت مانگے۔ لہٰذا وہ اپنے گدھے پر سے اُتری۔ اَور کالِب نے اُس سے کہا کہ تُجھے کیا ہُؤا۔ 19 ۱۹۔۔ وہ بولی کہ مُجھے برکت دے۔ کہ تُو نے خُشک زمین مُجھے عطا کی۔ تو مجھے پانی کے چشمے بھی عطا کر۔ تو اُس نے اُوپر اور نیچے کے چشمے اُسے دِیئے۔ 20 ۲۰۔بنی یہوداہ کی میِراث اُن کے خاندانوں کے مطابِق یہ ہے۔ 21 ۲۱۔۔ بنی یہوُداہ کے قبیلہ کے اِنتہائی شہر جنوب ؔ میں اِدؔوم کی طرف یہ ہیں۔ قبضی ایل اَور عیدؔر اور یجُورؔ۔ 22 ۲۲۔۔ اور قِینؔہ اور دِیمونہ اور عدعدہ۔ 23 ۲۳۔۔اَوریہ قادِس اور حَصوُؔر اوراتنانؔ۔ 24 ۲۴۔۔ اور زِیف اور تلؔم اور بعلوتؔ۔ 25 ۲۵۔۔ اَور حَصُورؔاور حَدتؔہ اَور قرِیتؔ حِصرون جو حَصُورؔ ہے۔ 26 ۲۶۔۔ اَور امام اور سِمع اور مولادہ۔ 27 ۲۷۔۔ اور حصار جدّہ اَورحسمونؔ اَور بَیت فلط ۔ 28 ۲۸۔۔ اَور حَصَر سوعالؔ اور بیرسبع اور بزیوتیاہ۔ 29 ۲۹۔۔ اور بعلہ اور عِییمؔ اور عضمؔ۔ 30 ۳۰۔۔ اَور التولد اور کِسیل اور حُرمہ۔ 31 ۳۱۔۔ اَور صِقلاجؔ اور مَدمَنہّ اور سنسَناہ۔ 32 ۳۲۔۔ اَور لباؤت اور سِلحیمؔ اور عین اور رمّون ۔کُل اُنتیس شہر اور اُن کے گاؤں۔ 33 ۳۳۔۔ شفیلہؔ میں اِستال اَور صُرعاہ اَور اسناہؔ۔ 34 ۳۴۔۔ اَور زنوحؔ اَور عین جنّیم اور تَفُوحؔ اور عَینام۔ 35 ۳۵۔۔ اَور یرموتؔ اور عُدلام اَور شوکہؔ اور عزیقہؔ۔ 36 ۳۶۔۔ اور شعریمؔ اور عدیتیمؔ اور جدیرہ اور جدیرتیمؔ ۔کُل چودہ شہراَور اُن کے گاؤں۔ 37 ۳۷۔۔ اور صنانؔ اور حداشہؔ اور مجدَلؔ جَد۔ 38 ۳۸۔۔ اور دِلعانؔ اور مِصفا ہ اور یُقتی ایل۔ 39 ۳۹۔اَور لِکیسؔ اور بصقت اور عِجلونؔ۔ 40 ۴۰۔۔ اور کبُون اور لحمام اور کِتلیس ۔ 41 ۴۱۔۔ اور جدیروت اور بیت دجون اور نعمہ اور مقیدہ ۔ یہ سولہ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ 42 ۴۲۔ ۔لبناہ اور عتر اور عسن ۔ 43 ۴۳۔۔ اور یِفتاح اور اسنہ اور نصیب ۔ 44 ۴۴۔۔ اور قعیلہ اور اکزیب اور مریسہ ۔یہ نو شہر ہیں اِن کے گاؤں بھی ہیں ۔ 45 ۴۵۔ ۔عقرون اور اُس کے قصبے اور گاؤں ۔ 46 ۴۶۔۔ عقرون سے سمندر تک اشدود کے پاس کے سب شہر اور اُن کے گاؤں۔ 47 ۴۷۔ ۔اشدُود اپنے شہروں سمیت اور گاؤں سمیت اور غزہ اپنے شہروں اور گاؤں سمیت مصر کی ندی اور بڑے سمنُدر اور اُس کے ساحل تک۔ 48 ۴۸۔۔ اور کوہستانی ملک میں سمیر اور یتیر اور شوکہ ۔ 49 ۴۹۔۔ اور دنّاہ اور قریت سّنہ جو دبیر ہے۔ 50 ۵۰۔۔ اور عناب اور اِستموہ اور عنیم ۔ 51 ۵۱۔۔ اور جشن اور حولون اور جلوہ ۔ یہ گیارہ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ 52 ۵۲۔ ۔اراب اور دوماہ اور اشعان ۔ 53 ۵۳۔۔ اور ینیم اور بیت تفوح اور افیقہ ۔ 54 ۵۴۔ ۔اور حُمطہ اور قریت اربع جو حبرون ہے اور صیعور ۔ یہ نو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ 55 ۵۵۔۔ معون ۔کرمل اور زیف اور یُوطہ ۔ 56 ۵۶۔۔ یزرعیل اور یقدعام اور زنُوح ۔ 57 ۵۷۔۔ قین ۔ جِبعہ اور تمِنہ ۔ یہ دس شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں ۔ 58 ۵۸۔ ۔حلحول اور بیت صور اور جدُور ۔ 59 ۵۹۔۔ او معرات اور بیت عنوت اور اِلتقون ۔ یہ چھ شہر ہیں اور اَن کے گاؤں بھی ہیں ۔ 60 ۶۰۔۔ قریت بعل جو قریت یعریم ہے اور ربہ ۔یہ دو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں ۔ 61 ۶۱۔ ۔اور بیابان میں عرابہ اور مدین اور اسکاکہ ۔ 62 ۶۲۔۔ اور بنسان اور نمک کا شہر اور عین جدی ۔ یہ چھ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں ۔ 63 ۶۳۔ ۔اور یبوسیوں کو جو یروشلیم کے باشندے تھے بنی یہوداہ نکال نہ سکے ، سو یبوسی بنی یہوداہ کے ساتھ آج کے دِن تک یروشلیم میں بسے ہُوئے ہیں ۔