1 ۱۔۔ یہ وہ میِراثیں ہیں۔ جو مُلک کِنعانؔ میں بنی اِسؔرائیل کو ملیِں۔ جِنہیں اُنہیں الیعزرؔ کاہِن اور یشُوع بِن نُونؔ اور بنی اِسؔرائیل کے قبائیل کے آبائی رئیسوں نے وراثت میں دِیا۔ 2 ۲۔۔نہ اُن کی مِیراثیں بمُطابِق قُرعہ کے ساڑھے نَو قبیلوں کے لئے تھیں۔ جیسا کہ خُداوند نے مُوسؔیٰ کی زُبان سے فرمایا تھا۔ 3 ۳۔۔کیونکہ مُوسؔیٰ نے اَڑھائی قبیلوں کو یردنؔ کے پار میِراث عطا کی۔ اَور اُس نے اُن کے درمیان لاوی کی میِراث نہ دِی۔ 4 ۴۔۔لیکن بنی یُوسف کے دو قبیلے مَنسّی اور افرائیمؔ تھے۔ اور بنی لاوی کا مُلک میں حصّہ نہ تھا، سِوائے اُن شہروں کے جو اُن کے رہنے کے لئے اَور اُن کی نواحی اُن کے مویشی اور گلّوں کے لئے تھی۔ 5 ۵۔۔جیسا کہ خُداوند نے موسؔیٰ کو فرمایا تھا بنی اِسؔرائیل نے کیا۔ اور ملک تقسیم کر لِیا۔ 6 ۶۔۔تب بنی یہُوؔداہ جِلجؔال میں یُشُوع کے پاس آئے۔ اور قالِب بِن یفنؔہ قنزؔی نے اُس سے کہا۔ تُو جانتا ہے کہ مَردِ خُدا موسؔیٰ نے قادس برنیع میں میری اور تیری بابت کیا کہا۔ 7 ۷۔۔اور اُس وقت میَں چالیس برس کا تھا جب کہ خُداوند کے بندے موسؔیٰ قادِس برنیع سے مجھے ملک کا حال دریافت کرنے کو بھیجا تھا۔ اَور میَں نے واپس آکر جو کُچھ میرے دِل میں تھا۔ اُسے بتایا تھا۔ 8 ۸۔۔لیکن میرے بھائیوں نے جومیرے ساتھ چڑھ گئے تھے۔ لوگوں کے دِلوں کو پِگھلا دِیا تھا۔ مگر میَں نے خُداوند اپنے خُدا کی اچھّی طرح سے فرمانبرداری کی۔ 9 ۹۔۔تب موسؔیٰ نے اُس موقع پر قَسم کھائی اَور کہا۔ کہ وہ مُلک جس پر تیرا قدم پڑے۔ تیری اور تیرے بیٹوں کی ابد تک مِیراث ہوگا۔ کیونکہ تُو نے خُداوند میرے خُدا کی اچھّی طرح سے فرمانبرداری کی ہے۔ 10 ۱۰۔۔اَور اَب دیکھ۔ کہ خُداوند نے اُس وقت سے لے کر آج کے دِن تک مُجھے زِندہ رکھا ہے۔ جیسا کہ اُس نے وعدہ کیا۔ اَور جب سے خُداوند نے موسیٰ سے یہ بات کہی اُسے پینتالیس برس ہو گئے۔ جس وقت اِسؔرائیل بِیابان میں پھِرتے تھے۔ اور میَں آج پچاسی برس کا ہُوں۔ 11 ۱۱۔۔ اور مَیں ایسا ہی طاقتور ہُوں۔ جیسا کہ اُس دِن تھا۔ جب موُسیٰ نے مجھےبھیجا۔ جیسی قُوت مُجھ میں تب تھی۔ اَب بھی لڑائی کرنے اَور باہر جانے اَور لَوٹنے کی طاقت ویسی ہی ہے ۔ 12 ۱۲۔۔لہذا اَب تُو یہ پہاڑ جس کا ذِکر خُداوند نے اُس روز کیا تھا، مجھے دے۔ کیونکہ تُو نے اُس دِن سُنا۔ کہ وہاں عناقؔیم ہیں اَور شہر بڑے بڑے اور محکم ہیں اگر خُداوند میرے ساتھ ہو۔ تو میں اُنہیں نکال دُوں گا۔ جیسا کہ خُداوند نے فرمایا۔ 13 ۱۳۔ ۔تب یشُوع نے اُسے برکت دی۔ اور کالِبؔ بِن یُفؔنہ کو حِبروؔن میرِاث میں دِیا۔ 14 ۱۴۔۔اِس لئے اُس دِن سے لے کر آج تک حِبروؔن کالِبؔ بِن یُفنہ قنری کی میِراث ہُؤا۔ کیونکہ اُس نے خُداوند اِسؔرائیل کے خُدا کی اچھّی طرح سے فرمانبرداری کی۔ 15 ۱۵۔۔ اَور حِبروؔن کا پہلا نام قریت اَربعَ تھا۔ اور یہ عنَاقیم کا دارَالسَلطنَت تھا، اَور مُلک نے جنگ سے آرام پایا۔