باب۱۳

1 ۱۔اور یشُوع بُوڑھا اور عُمر رسیدہ ہُؤا۔ تو خُداوند نے اُس سے کہا کہ تُو بُوڑھا اور عُمر رسیدہ ہو گیا ہے۔ اَورابھی بُہت سی زمین قبضہ میں آنے کے لئے باقی ہے۔ 2 ۲۔۔وہ باقی زمین یہ ہے۔ فِلستیوں کے تمام اضلاع اور جسوُری کا تمام علاقہ۔ 3 ۳۔۔سیحورؔسے لے کر جو مصرؔ کے مشرق کی طرف ہے عقرونؔ کی شمالی حد تک جو کِنعانیوؔں کی زمین۔ فِلستیِوں کے پانچوں قطُوب کی یعنی غزّی۔ اَشؔدودی۔ اَسقلونؔ۔ جاتؔ اور عقرونؔ کے قُطوب کی زمین اَور عَویوں کا علاقہ ۔ 4 ۴۔۔جنُوب کی طرف کِنعانیوں کا تمام ملک صیدُونیوں کے مغار سے لے کر اَقیق اور اَموریوں کی سَرحدوں تک۔ 5 ۵۔۔جبلیوں کی زمین طلوع کی طرف سارا لبنان۔ بعل جد سے لے کر جو کوہِ حرمون کے نیچے ہے حمات تک۔ 6 ۶۔۔کوہِستانیوں کا تمام ملک لبُنان سے لے کر مسرِفاتؔ المائم تک جو مشرِق میں ہےاَور تما م صَیدانی۔ میَں اُنہیں بنی اِسرائیلؔ کے سامنے سے نکاِل دُوں گا۔ا ور تُو قُرعہ سے اِسرائیلؔ کو میِراث تقسیم کردےجیسا کہ میَں نے تجھے حُکم دِیا۔ 7 ۷۔۔ اور اِس وقت تُو یہ ملک نو قبیلوں اور مَنّسی ؔ کے آدھے قبیلہ کے لئے تقسیم کر۔ 8 ۸۔۔جس نے بنی روبن ؔ اور بنی جدؔ کے ساتھ میِراث پائی۔ جو موُسیٰ نے اُنہیں یرَدنؔ کے پار مشرِق میں دی خُداوند کے خادم موُسیٰ نے اُنہیں یُوں میِراث دِی۔ 9 ۹۔۔عروعیرؔ سے لے کر جو وادی اَرنوُن ؔ کے کنِارے پر ہے۔ وہ شہر جو وادی کے درمیان ہے۔ میدؔبا کا سارا میدان دیبوؔن تک۔ 10 ۱۰۔۔اَموریوںؔ کا بادشاہ سیحونؔ کے جو حسبوُن میں بادشاہی کرتا تھا تمام شہر بنی عموؔن کی سَرحدوں تک ۔ 11 ۱۱۔۔جِلعادؔ ۔ جسُوریوں اور مَعکاتیوں کی سَرحدیں۔ تما م کوہِ حرموؔن اور کُل بسنِ سَلکہ تک۔ 12 ۱۲۔۔ بسن میں عوج کی۔جو عستارات اور ادرعی میں حُکمران تھا ۔ ساری مملکت۔ یہ اُن رفائیمؔ میں سے باقی تھاجنہیں موُسیٰ نے مار ا اَور نِکالا تھا ۔ 13 ۱۳۔۔ اور بنی اِسرائیل ؔجسوریوںؔ اور معکاتیوںؔ کو نِکال نہ سکے۔اور جسور اور معکات آج کے دِن تک اِسرائیلؔ کے درمیان بستے ہیں۔ 14 ۱۴۔۔فقط لاوی کے قبیلے کو اُس نے کوئی میِراث نہ دِی ۔ کیونکہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا ہی اُس کی میِراث تھا ۔ جس طرح اُس نے اُسے کہا تھا۔ 15 ۱۵۔ اَور موُسیٰ نے بنی رُوبِن کے قبیلہ کو اُن کے خاندانوں کے مطُابِق میِراث دی ۔ 16 ۱۶۔۔ اُن کی سَرحد عروعیرؔ سے تھی جو وادی اَرنونؔ کے کنِارے پر ہے ۔ اور وادی کے درمیان کا شہر۔ اور میدباؔ کے قریب کا سارا میدان ۔ 17 ۱۷۔۔اور حسبونؔ مع اُس کے تمام شہروں کے جو میدان میں ہیں دِیبون اوربامات بعلؔ اور بَیت بَعل معون۔ 18 ۱۸۔۔یہصاہ اور قدیمات اور مفعؔت ۔ 19 ۱۹۔۔قریتائم اور سبِماہ اور ضرۃ السحرجو وادی کے پہاڑ میں ہے۔ 20 ۲۰۔۔بَیت فغؔور اور پسگہ ؔ کے ڈھلوان اور بَیت یسیموتؔ۔ 21 ۲۱۔۔اور میدان کے سب شہر جو سیحون کی مملکت کے تھے۔اَموریوںؔ کے بادشاہ کے جو حسبون میں حُکمران تھا اور جسے موُسیٰ نے قتل کیِا مع مِدیان کے رئیسوں اَوِی اور رقم اور صور حُور اور رِبع کے سیحون کے اُمرا جو اُس ملک میں رہتے تھے۔ 22 ۲۲۔۔اور بلعام بِن بعور فال بیِن کو بھی اُن کے ساتھ ہی بنی اِسرائیل ؔ نے تلوار سے قتل کیِا۔ 23 ۲۳۔۔اَور بنی رُوبِن کی سَرحد یَردنؔ تھی ۔ بنی رُوبِن کی یہ میِراث اُن کے خاندانوں کے مطُابِق یہ شہر اَور اُن کے ساتھ کے گاؤں تھے۔ 24 ۲۴۔۔ اَور موُسیٰ نے بنی جدؔ کے قبیلہ کو بھی اُن کے خاندانوں کے مطُابِق میِراث دی۔ 25 ۲۵۔۔اور اُن کی سَرحد یہ تھی ۔ یعزؔیر اور جِلعادؔ کے تمام شہر اور بنی عّمونؔ کی آدھی زمین عروعیر ؔ تک رَبّہ کے سامنے ۔ 26 ۲۶۔۔اور حسبون سے رامت المصفاہ اور بطونؔیم تک اور محنایم سے دبِیرؔ کی سَرحد تک ۔ 27 ۲۷۔۔اور یَردنؔ کی وادی میں۔ بَیت ہارؔم اور بَیت نِمرہ سکّاتؔ اور صفوؔن حسبُون کے بادشاہ سیحؔون کی مملکت کا بَقیہ اور یَردنؔ کا کنِارہ یَردنؔ کے مشرق کی طرف بحر کنرؔت تک۔ 28 ۲۸۔۔بنی جد کی یہ میِراث اُن کے کے خاندانوں کے شہر اَور اُن کے ساتھ کے گاؤں تھے۔ 29 ۲۹۔ اور موُسیٰ نے مَنّسی کے آدھے قبیلہ کو بھی میِراث دی ۔ اور بنی مَنّسی کے آدھے قبیلے کی میِراث اُن کے خاندانوں کے مطُابِق یہ تھی ۔ 30 ۳۰۔۔ اُن کی سَرحد یہ تھی ۔ محَنایم سے لے کر تمام بسن ۔ بسن کے بادشاہ عوج کی ساری مملکت اور یائرؔ کے تمام گاؤں جو بسن میں ساٹھ قصبے ہیں۔ 31 ۳۱۔۔اور آدھا جِلعاد اور عستارات اور ادرعی ؔ ۔ بسن میں عوج کا داراُلسلطنت یہ بنی مکیر بِن مَنّسی کے۔ یعنی بنی مکیر کے نِصف کے تھےاُن کے خاندانوں کے مطُابِق ۔ 32 ۳۲۔۔یہ وہ حِصّے ہیں جو موُسیٰ نے موآب کے میدان میں یَردنؔ کے پار یریحوؔ کے مشرق کی طرف میِراث میں دئیے ۔ 33 ۳۳۔۔لیکن لاوؔی کے قبیلہ کو موُسیٰ نے کوئی میِراث نہ دی ۔ کیونکہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا ہی اُن کی میِراث تھا۔ جیسا کہ اُس نے اُن سے کہا تھا۔