باب۱۲

1 ۱۔ سُورج کے طُلُوع کی طرف یردنؔ کے پار کے ملک کے بادشاہ جِنہیں بنی اِسرائیلؔ نے مارا۔ اور جِن کی زمین اُنہوں نے قبضہ میں لی۔ وادی اَرنوُنؔ سے لے کر کوہِ حِرمونؔ تک مع تمام مشرقی عراؔبہ کے یہ ہیں۔ 2 ۲۔۔اَموریوںؔ کا بادشاہ سیحونؔ۔ حسبونؔ کا رہنے والا۔ جس کی سَلطنَت یہ تھی۔ عروؔعیر سے لے کر جو وادی اَرنُوؔن کے کناِرے پر ہے اَور وادی کے درمیان۔ اَور آدھا جِلعاد وادی یبّوقؔ تک جو بنی عمونؔ کی سَرحد ہے۔ 3 ۳۔۔ اَور عرابہ بُحرِکنّرؔت کے مشرق تک اَور بُحیرہ عراؔبہ یعنی بُحیرہ ملع تک بَیت یسیموؔت کی راہ سے مشرق کی طرف۔ اور جنُوب میں پسگہؔ کے ڈھلوانوں پر موقوف۔ 4 ۴۔۔ بسن کا بادشاہ عوؔج جو رفائیمؔ میں سے باقی تھا۔ اور عستاراتؔ اَور اَدرّعیؔ میں سکوُنت کرتا تھا۔ 5 ۵۔۔اُس کی سَلطنَت یہ تھی۔ کوہِ حِرمونؔ اَور سَلکہؔ اور تمام بسنؔ۔ جسوریوںؔ اَور مَعکاتیوںؔ کی سَرحد تک۔ 6 ۶۔۔اِن دونوں کو خُداوند کے خادِم موسؔیٰ اور بنی اِسؔرائیل نے مارا۔ اَور خُداوند کے خادِم موسیٰ نے اُن کا ملک رُوبن اور بنی جَد اور منسّی کے آدھے قبیلہ کو مِیراث کے لئے عطا کیِا۔ 7 ۷۔۔اَور اُس ملک کے بادشاہ جِنہیں یشُوع اور بنی اِسؔرائیل نے مارا۔ یردنؔ کے پار مغرب کی طرف بعلؔ جد سےلے کر لبُنان کے میدان میں ہے۔ کوہِ خلو تک جو سِیعر کی طرف چڑھتا ہے۔ اَور اُن کی زمین بنی اِسؔرائیل کے قبیلوں کو بمُطابِق اُن کے حِصّوں کے میِراث کے لئے عطا کی۔ 8 ۸۔۔کوہِستان میں۔ شفیلؔہ میں۔ عراؔبہ۔ ڈھلوانوں پر۔ بِیابان میں اورجنوب میں حِتّیوںؔ اور اَموریوؔں اَور کِنعانیوؔں اَور فِرزّیوؔں اَور حِّویوؔں اور یبُوسیوؔں کی سَرزمین۔ چُنانچہ وہ بادشاہ یہ ہیں۔ 9 ۹۔۔ یریحوؔ کا بادشاہ ایک عیؔ کا بادشاہ ایک جو بَیت ایل کی طرف ہے ایک 10 ۱۰۔۔یُروشلیِمؔ کا بادشاہ ایک حِبرونؔ کا بادشاہ ایک 11 ۱۱۔۔یرموتؔ کا بادشاہ ایک لکِیس کا بادشاہ ایک 12 ۱۲۔۔عِجلونؔ کا بادشاہ ایک جزرؔ کا بادشاہ ایک 13 ۱۳۔۔دِبیرؔ کا بادشاہ ایک جَد رکا بادشاہ ایک 14 ۱۴۔۔ حُرمہ کا بادشاہ ایک عراؔد کا بادشاہ ایک 15 ۱۵۔۔لِبناہؔ کا بادشاہ ایک عَدُلام کا بادشاہ ایک 16 ۱۶۔۔مَقیدّہ کا بادشاہ ایک بیت ایل کا بادشاہ ایک 17 ۱۷۔۔تَفُوح کا بادشاہ ایک حفرؔ کا بادشاہ ایک 18 ۱۸۔۔اَفیقؔ کا بادشاہ ایک لَشروؔن کا بادشاہ ایک 19 ۱۹۔۔مدونؔ کا بادشاہ ایک حصُورؔ کا بادشاہ ایک 20 ۲۰۔۔سمرونؔ کا بادشاہ ایک اَکشافؔ کا بادشاہ ایک 21 ۲۱۔۔ تَعنکَ کا بادشاہ ایک مجدّو کا بادشاہ ایک 22 ۲۲۔۔قادسؔ کا بادشاہ ایک کرمل میں یُقنعام کا بادشاہ ایک 23 ۲۳۔۔ دُور کے علاقے میں دور کا بادشاہ ایک جِلجال کی قوم کا بادشاہ ایک 24 ۲۴۔۔ تِرضہ کا بادشاہ ایک ۔ کل بادشاہ اِکتِیس ۔