باب۱۱

1 ۱۔حصُور کے بادشاہ یابینؔ نے یہ سُنا تو اُس نے مدونؔ کے بادشاہ یوباب سمرون کے بادشاہ اور اکشاف کے بادشاہ کو۔ 2 ۲۔۔اور اُن بادشاہوں کو جو کوہِستان میں شِمال کی طرف اَور کنرتؔ کے کے جنوُب کو عراؔبہ اور شفیلہؔ میں مغرب کی طرف دوؔر کے پہاڑی علاقہ میں رہتے تھے۔ 3 ۳۔۔یعنی مشرق اور مغرب کے کِنعانیؔوں کو۔ کوہِستان کے اَموریوؔں اَور حِتّیوں اَور فِرزّیوؔں اَور یبُوسیوں کو۔ اَور مِصفؔہ کے علاقہ میں حِرموؔن کے نیچےکے حوّیوؔں کو کہلا بھیجا۔ 4 ۴۔۔تب وہ اپنے سب لشکروں کے ساتھ جو کثرت میں سمندر کے ساحِل کی ریت کی طرح تھے۔ اَور گھوڑوں اور بےشُمار گاڑیوں کو لے کر باہر نِکلے۔ 5 ۵۔۔اَور یہ سب بادشاہ جمع ہُوئے اور آکر اُن سبھوں نے بُحیرہ میروؔم پر ڈیرا کیا۔ تاکہ اِسؔرائیل کے ساتھ جنگ کریں۔ 6 ۶۔۔تب خُداوند نے یشُوع سے فرمایا۔ اُن سے مت ڈر، کیونکہ کَل اِسی وقت مَیں اُن سب کو بنی اِسؔرائیل کے سامنے قتل کے لئے حوالے کرُوں گا۔ پس تُو اُن کے گھوڑوں کی کونچیں مارنا۔ اَور اُن کی گاڑیوں کو آگ سے جَلانا۔ 7 ۷۔۔اَور یشُوع مع اپنے سب جنگی مرَدوں کے اُن کے خلاف بُحرِ میرومؔ پر ناگہاں یہاں آیا۔ اَور اُن پر حملہ کِیا۔ 8 ۸۔۔تو خُداوند نے اُنہیں اِسؔرائیل کے ہاتھوں میں کر دِیا۔ تو اُنہوں نے اُنہیں مارا اَور صیدؔ اور مسرفات الماہم اور مَصفاہؔ کی وادی تک مشرق کی طرف اُن کا تَعاقُب کیا۔ یہاں تک کہ اُن میں سے کوئی باقی نہ رہا۔ 9 ۹۔۔اَور جیساخُداوند نے فرمایا تھا۔ یشُوع نے اُن کے ساتھ کِیا۔ کہ اُن کے گھوڑوں کی کونچیں ماریں۔ اَور اُن کی گاڑیاں آگ سے جَلا دیں۔ 10 ۱۰۔۔اور یشُوع اُسی وقت لوٹا۔ اَور حصُور کو لے لِیا۔ اور اُس کے بادشاہ کو تلوار سے قتل کِیا۔ کیونکہ حصُورؔ قدیم سے اُن مَمُلکَتوں کا سردار تھا۔ 11 ۱۱۔۔اور وہاں کے سب ذی رُوحوں کو تلوار کی دھار سے مارا۔ اُنہیں قتل کیا۔ اور کوئی سانس لینے والا باقی نہ رہا۔ اَور حصُور کو آگ سے جَلا دِیا۔ 12 ۱۲۔۔اَور یشُوع نے اُن بادشاہوں کے تمام شہروں کو مع اُن کے بادشاہوں کے قبضے میں کر لِیا۔ اور اُنہیں تلوار کی دھار سے مارا۔ اور قَتل کیا۔جیسا کہ خُداوند کے بندے مُوسیٰ نے کہا تھا۔ 13 ۱۳۔۔ لیکن جو شہر ٹِیلوں پر واقع تھے۔ اُنہیں اِسؔرائیل نے آگ سے نہ جَلایا۔ سِوائے اکیلے حصُور کے جِسے یشوع نے جَلا دِیا تھا۔ 14 ۱۴۔۔اَور اُن شہروں کی ساری غنیمت اور اُن کے چوپایوں کو بنی اِسرائیلؔ نے اپنے لئے لوٹ لِیا۔ لیکن آدمی جو تھے۔ اُن سب کو تلوار کی دھار سے مارا۔ یہاں تک کہ اُنہیں نابُود کِیا۔ اور کوئی سانس لینے والا باقی نہ چھوڑا۔ 15 ۱۵۔۔جیسا کہ خُداوند نے اپنے بندے موسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا۔ مُوسیٰؔ نے یشُوع کو حُکم دِیا۔ اَور یشُوع نے ویسا ہی کیا۔ اور سب کچھ جو خُداوند نے مُوسیٰؔ کو فرمایا تھا۔ اُن میں سے ایک بات بھی ناتمام نہ چھوڑی۔ 16 ۱۶۔۔یشُوع نے یُوں یہ تمام مُلک یعنی کوہِستان۔ تمام جنوب جشن کی ساری سَرزمین۔ شفیلؔہ۔ عراؔبہ۔ اور اِسؔرائیلی کوہِستان وادیوں کے ساتھ۔ 17 ۱۷۔۔جَبل حلؔاق سے لے کر جو سعیر کی طرف چڑھتا ہے۔ بَعلؔ جد تک جو لبنان کے میدان میں کوہِ حرموؔن کے نیچے ہے۔ اپنے قبضہ میں کر لِیا۔ اور اُن کے سب بادشاہوں کو پکڑا اَور مارا اور قتل کیا۔ 18 ۱۸۔۔اَور یشُوع بُہت دِنوں تک اُن تمام بادشاہوں کے ساتھ جنگ کرتا رہا۔ 19 ۱۹۔۔ماسِوائے حِّویوؔں کے جو جِبّعون کے باشِندے تھے۔ بنی اِسؔرائیل نے کسی شہر کے ساتھ صُلح نہ کی۔ بلکہ اُنہوں نے لڑائی کر کےسب کو لے لِیا۔ 20 ۲۰۔۔کیونکہ یہ خُداوند کی طرف سے تھا۔ اور اُس نے اُن کے دِلوں کو سخت کیا۔ یہاں تک کہ وہ بنی اِسؔرائیل کے خلاف لڑائی کو نکلے۔ تاکہ وہ قتل کِئے جائیں۔ اَور اُن پر مہربانی نہ ہو۔ بلکہ نابُود کئےجائیں۔ جیسا کہ خُداوند نے موسیٰ کو فرمایا تھا۔ 21 ۲۱۔۔اور اُسی وقت یشُوع آیا۔ اَور عناقیمؔ کو کوہِستان سے حِبرونؔ سے اور دبؔیر اَور عنابؔ اَور یہوداہ کے سارے کوہِستان سے کاٹ ڈالا۔ یشُوع نے مع اُن کے شہروں کے نابُود کیا۔ 22 ۲۲۔۔اَور کوئی عناقیمؔ اِسؔرائیل کے ملک میں سِوائے اُن کے جو غزّؔہ اَور جاتؔ اَور اَشدوؔد میں رہتے تھے۔ باقی نہ رہا۔ 23 ۲۳۔۔اور یشُوع نے تمام ملک بمُطابِق اُس وعدے کے جو خداوند نے موسیٰ سے کیا تھا۔ اپنے قبضے میں کر لئے اور بنی اسرائیل کو اُن کے حصوں اور قبائل کے موافِق میِراث کے لئے دے دئیے۔ اَور ملک نے جنگ سے آرام پایا۔