باب۲۱

1 ۱۔۔اَور لاویوں کے آبائی رئیس الیعزرؔ کاہن اور یشُوع بِن نُون اور بنی اِسرائیلؔ کے قبیلوں کے آبائی رئیسوں کے پاس آئے۔ 2 ۲۔۔ اور سیلا میں جو کِنعانؔ کے ملک میں ہے۔اُن سے کلام کرکےکہا۔کہ خُداوند نے موسیٰ کی زُبان سے حُکم دِیا۔کہ ہمارے رہنے کے لئے شہر اُن کی نواحی سمیت ہمارے چوپایوں کے لئے ہمیں دئیے جائیں۔ 3 ۳۔۔تب بنی اِسرائیل ؔ نے اپنی میِراث میں سےخُداوند کے حُکم کےمطُابِق یہ شہر مع اُن کی نواحی لاویوں کو دیئے۔ 4 ۴۔۔ اور قُرعہ قہاتیوںؔ کے خاندان کے لئے نِکلا ۔ ہارون کے بیٹوں کے لئے ۔ جو لاویوں میں سے کاہِن تھے۔ یہوُداہ کے قبیلہ اور شمعُون کے قبیلہ اور بِنیمین کے تیرہ شہر قُرعہ سے نکلے۔ 5 ۵۔۔ اور باقی بنی قہاتؔ کے لئے اِفرائیمؔ کے قبیلے اور دان کے قبیلہ اور مَّنسی کے آدھے قبیلہ کے خاندانوں کے دس شہر قُرعہ سے نکلے ۔ 6 ۶۔۔ اَور بنی جیرسون کے لئے اشکار کے قبیلہ اور آشر کے قبیلہ اور نفتالی کے قبیلہ اور بسنؔ میں مَنّسی کے آدھے قبیلہ کے خاندانوں کے تیرہ شہر قُرعہ سے نکلے۔ 7 ۷۔ ۔اَور بنی مراری کے لئے اُن کے خاندانوں کے مطُابِق رُوبن کے قبیلہ اور جادؔ کے قبیلہ اَور زبلوُن کے قبیلہ کے بارہ شہر نکلے۔ 8 ۸۔۔ چُنانچہ بنی اِسرئیلؔ نے شہرمع اُن کی نواحی ، جیسا کہ خُداوند نے موُسیٰ کی زُبان سے فرمایا تھا۔لاویوں کو قُرعہ سے دے دِیئے۔ 9 ۹۔۔ اَور بنی یہوُدہ اور بنی شمعُون کے قبیلوں سے مُندرجہ ذیل شہر اُنہوں نے اُنہیں دئیے۔ 10 ۱۰۔۔ تو بنی ہارون کے لئے جوقہاتیوں کے خاندانوں بنی لاوی میں سے تھے، پہلا قُرعہ نِکلا۔ 11 ۱۱۔۔ اُنہوں نے اُنہیں یہوُداہ کے کوہِستان میں قریت اربعَ یعنی حبِرُون جو عناق کا دارالَسلطنَت ہے اِردگِرد کی نواحی سمیت دِیا۔ 12 ۱۲۔۔ لیکن اُس شہر کے کھیت اور گاؤں اُنہوں نے کالِب بِن یُفنہ کو میِراث میں دئیے تھے۔ 13 ۱۳۔۔ چُنانچہ بنی ہاروُن کاہِن کو اُنہوں نے شہر حبِرُون قاتِل کی پناہ گاہ اُور اُس کی نواحی ۔اَور لبُناہ اور اُس کی نواحی دی۔ 14 ۱۴۔ ۔اَور یتیر اور اُس کی نواحی۔ اور استموع اور اُس کی نواحی ۔ 15 ۱۵۔۔ اَور حولون اور اُس کی نواحی ۔ اور دبِیر اور اُس کی نواحی۔ 16 ۱۶۔۔ اور عین اور اُس کی نواحی۔ اور یُوطہ اور اُس کی نواحی۔ اور بَیت شمس اور اُس کی نواحی۔ یہ نو شہر مذکورہ بالادو قبیلوں میں سے تھے۔ 17 ۱۷۔۔ اَور بِنیمین کے قبیلہ سے جِبعون اور اُس کی نواحی ۔ اور جابع اور اُس کی نواحی ۔ 18 ۱۸۔۔ اور عنتوت اور اُس کی نواحی ۔ اَور علمون اور اُس کی نواحی ۔چار شہر۔ 19 ۱۹۔۔ چُنانچہ بنی ہاروُن کاہِنوں کے لئے کل تیرہ شہر مع اُن کی نواحی کے۔ 20 ۲۰۔۔ اَور لاوی بِن قہات کے خاندانوں کے جو بنی قہات سے باقی رہے ۔ قُرعہ کے شہر اِفرائیمؔ کے قبیلہ سے تھے۔ 21 ۲۱۔۔ اُنہوں نے اُنہیں یہ شہر دئیے۔ سِکمؔ جو اِفرائیمؔ کو کوہِستان میں قاتِل کے لئے پناہ کا شہر تھااَور اُس کی نواحی ۔ اَورجزر اَور اُس کی نواحی۔ 22 ۲۲۔۔ اَور قبصیمؔ اور اُس کی نواحی۔اور بَیت حورونؔ اَور اُس کی نواحی ۔ چار شہر۔ 23 ۲۳۔۔ اَور دان ؔ کے قبیلہ سے التقیہؔ اور اُس کی نواحی ۔ اَور جِبتونؔ اور اُس کی نواحی ۔ 24 ۲۴۔۔اَور ایّالون اور اُس کی نواحی۔ اَور جات رِمونؔ اور اُس کی نواحی۔چارشہر۔ 25 ۲۵۔۔ اور مُنّسیؔ کے آدھے قبیلہ سے تعناکؔ اور اُس کی نواحی ۔ او ر یبلعام اور اُس کی نواحی ۔ دو شہر۔ 26 ۲۶۔۔ بنی قہاتؔ کے باقی خاندانوں کے لئے کل دس شہر اَور اُن کی نواحی۔ 27 ۲۷۔ ۔لاویوں کے خاندانوں میں سے بنی جیرسون کے لئے مَنّسیؔ کے آدھے قبیلہ سے جو لانؔ جو بسن میں قاتل کے لئے پناہ کا شہر تھا اَور اُس کی نواحی ۔ اَور عستاراتؔ اَور اُس کی نواحی ۔ دو شہر۔ 28 ۲۸۔۔ اور اَشکار کے قبیلہ سے قسیونؔ اور اُس کی نواحی ۔ اور دُبرت اَور اُس کی نواحی ۔ 29 ۲۹۔۔ اَو ر یرموتؔ اور اُس کی نواحی ۔ اَور عین جِنیمؔ اَور اُس کی نواحی۔چار شہر۔ 30 ۳۰۔۔ اَور آشر کے قبیلہ سے مسالؔ اور اُس کی نواحی۔ اَور عبدونؔ اَور اُس کی نواحی۔ 31 ۳۱۔۔ اَور خِلقت اَور اُس کی نواحی اَور رحوبؔ اور اُس کی نواحی ۔چار شہر۔ 32 ۳۲۔۔اَور نفتالی کے قبیلہ سے قادِسؔ جو جلیل میں قاتِل کے لئے پناہ کا شہر تھا اَور اُس کی نواحی۔اَور حماتؔ اور اُس کی نواحی۔ اَور قرتان ؔ اور اُس کی نواحی۔تین شہر۔ 33 ۳۳۔۔ چُنانچہ جیرسونؔ کے لئے اُن کے خاندانوں کے مطُابِق کل تیرہ تیرہ شہر اَور اُن کی نواحی۔ 34 ۳۴۔۔ اَور بنی مراری کے خاندانوں کے لئے جو لاویوںؔ سے باقی تھے۔اُنہوں نے یہ شہر دئیے۔ زبلوُنؔ کے قبیلہ سے یُقنعام ؔ اوراُس کی نواحی اور قَرتاہ اور اُس کی نواحی۔ 35 ۳۵۔۔دمنہ اور اُس کی نواحی۔ اَور نہلالؔ اور اُس کی نواحی۔چار شہر۔ 36 ۳۶۔۔ اَور رُوبِن کے قبیلہ سے یَردنؔ کے پار بِیابان میں باصر جو قاتِل کے لئے پناہ کا شہر تھا اَور اُس کی نواحی۔اَور یہَصہؔ اور اُس کی نواحی۔ 37 ۳۷۔۔ اَور قدیمات اور اُس کی نواحی۔ اَور مفعتؔ اور اُس کی نواحی۔چار شہر۔ 38 ۳۸۔۔ اَور جدؔکے قبیلہ سے۔رامہ جو جلعادؔ میں قاتِل کے لئے پناہ کا شہر تھا اَور اُس کی نواحی۔ اَور محنایم اور اُس کی نواحی ۔ 39 ۳۹۔اَور حسبونؔ اور اُس کی نواحی ۔ اَور یعزیرؔ اَور اُس کی نواحی۔چار شہر ۔ 40 ۴۰۔۔چُنانچہ لاوی کے خاندانوں میں سے باقی بنی مراری ؔ کے لئے اُن کے خاندانوں کے مطُابِق اُن کے قُرعہ سے بارہ شہر تھے۔ 41 ۴۱۔۔ پس بنی لاویؔ کے تمام شہر بنی اِسرائیلؔ کی میِراث کے درمیان اڑتالیس شہر مع اُن کی نواحی کے تھے۔ 42 ۴۲۔۔اُن شہروں میں سے ہر ایک شہر اُس کی اِردگرِد کی نواحی سمیت تھا۔ سب شہر ایسے ہی تھے۔ 43 ۴۳۔۔ چُنانچہ خُداوند نے وہ تمام ملک جس کی بابت اُس نے قسم کھائی تھی کہ اُن کے باپ دادا کو دُوں گا۔ اِسرائیلؔ کو دِیا۔ وہ اُس کے مالک بنے اَور اُس میں بسنے لگے۔ 44 ۴۴۔۔ اَور خُداوند نے اُنہیں ہر طرف سے آرام بخشا ۔ اُس قسم کے مطابِق جو اُس نے اُن کے باپ داداسے کھائی تھی۔ اور اُن کے سامنے کے دشمنوں کو اُن کے ہاتھ میں کسی کو ٹھہرنے نہ دیا۔بلکہ خُداوند نے اُن تمام دُشمنوں کو اُن کے ہاتھ میں حوالہ کر دِیا۔ 45 ۴۵۔۔ اُن تمام نیک باتوں میں سے جو خُداوند نے بنی اِسرائیلؔ کے گھرانے سے کہی تھیں۔ ایک بھی بات رہ نہ گئی ۔ بلکہ سب کی سب پُوری ہُوئیں۔