باب ۵

‫ 1 ۱۔ پس تم خدا کے عزیز فرزندوں کی طرح اُس کی پیروی کرتے رہو۔ 2 ۲۔ محبت میں چلو جیسے مسیح نے تم سے محبت کی اور اپنا آپ ہمارے لئے قربانی کے طور پر پیش کردیا جو کہ خدا کے نزدیک خوشبو کی مانند ہے۔‬‬ 3 ۳۔ جیسا کہ خدا کے مقدس لوگوں کے درمیان یہ قیاس بھی نہ ہو کہ تم میں حرام کاری یا ہرطرح کی ناپاکی یا شہوانی بداخلاقی نہ ہو۔ 4 ۴۔نہ ہی گندگی، احمقانہ باتیں یا ٹھٹھابازی ہر گز نہ ہوکیونکہ یہ نامناسب ہیں بلکہ اِن کے بجائے شکر گزاری کرو۔‬‬ 5 ۵۔ کیونکہ تم جانتے ہو کہ کسی شہوانی بد اخلاقی، ناپاکی یا لالچ جو کہ بت پرستی کے برابر ہے مسیح اور خدا کی بادشاہی میں کوئی میراث نہیں ہے۔ 6 ۶۔ کوئی تمہیں باتوں سے دھوکا نہ دے کیونکہ اِن باتوں کی بدولت نا فرمانی کے فرزندوں پر خدا کا غصہ نازل ہو رہا ہے۔ 7 ۷۔ پس تم اُن میں شامل نہ ہو۔‬‬ 8 ۸۔ کیونکہ تم پہلے تاریکی میں تھے مگر اب تم خدامیں ہو لہذا نور کے فرزندوں کی طرح اپنا چال چلن رکھو۔ 9 ۹۔ کیونکہ نور کا پھل بھلائی، راست بازی اور سچائی ہے۔ 10 ۱۰۔ اور تجربے سے معلوم کرتے ہوئے کہ خداوند کو کیا خوش کرتا ہے ۔ 11 ۱۱۔ تاریکی کے بے پھل کاموں میں شامل نہ ہو بلکہ اُن کے کاموں کی ملامت کرو ۔ 12 ۱۲۔ کیونکہ اُن کے کاموں کا بیان کرنا بھی نہایت شرم ناک ہے۔‬‬ 13 ۱۳۔ کیونکہ جب نورسے روشنی ہوتی ہے تو سب چیزیں ظاہر ہو جاتی ہیں۔ 14 ۱۴ ۔ کیونکہ نور سب چیزوں پرنظر آتا ہے لہذا کہا گیا ہے کہ’’تم جو سوتے ہو جاگو اور مردوں میں سے جی اٹھو تو مسیح کا نورتم پر چمکے گا‘‘۔‬‬ 15 ۱۵۔ پس تم محتاط رہوکہ تم کیسے رہتے ہو؟ بے وقوفوں کی طرح نہیں بلکہ دانش مندوں کی طرح رہو۔ 16 ۱۶۔ وقت کو غنیمت جانو کیونکہ دن بُرے ہیں۔ 17 ۱۷۔ اِس سبب سے نادان نہ بنو بلکہ خدا کی مرضی کو سمجھو۔‬‬ 18 ۱۸۔ اور تم شراب میں متوالےنہ بنو کیونکہ وہ تمہیں لاپرواہی کے رویے کی طرف لےجاتی ہے بلکہ پاک روح سے معموررہو۔ 19 ۱۹۔ اور آپس میں زیور، گیت اور روحانی غزلیں گاتے ہوئے دل سے خدا کی تعریف اور عبادت کرو۔ 20 ۲۰۔ہمیشہ خداوند یسوع مسیح میں خدا باپ کا تمام چیزوں کے لئے شکریہ ادا کرتے رہو۔ 21 ۲۱۔ مسیح کی تعظیم میں ایک دوسرے کے تابع رہو۔‬‬ 22 ۲۲۔بیویاں ہمیشہ اپنے شوہروں کی تابع رہیں جیسا کہ خداوند کے۔ 23 ۲۳۔ کیونکہ شوہر اپنی بیوی کاسر ہے جیسا کہ مسیح بھی کلیسیا کا سر ہے اور وہ اُس کا نجات دینے والا ہے۔ 24 ۲۴۔ مگر جیسے کلیسیا مسیح کے تابع ہے اُسی طرح بیویاں بھی ہر بات میں اپنے شوہروں کے تابع رہنا چاہیے۔‬‬ 25 ۲۵۔ پس اَے شوہرو! اپنی بیویوں سے محبت رکھو جیسا کہ مسیح نے کلیسیا سے محبت کی اور اپنے آپ کو اُس کے لئے دے دیا۔ 26 ۲۶۔مسیح نے اپنے آپ کو کلیسیاکے لئے دے دیاتا کہ وہ اُسے پاک بنائے کیونکہ اُس نے ہمیں پانی اور اپنے کلام سے دھو کر پاک کیا۔ 27 ۲۷۔ تاکہ وہ ایک ایسی جلال والی کلیسیا بنائے جس کے بدن پر کوئی داغ یا جُھری نہ ہو بلکہ وہ پاک اور بے عیب ہو۔‬‬ 28 ۲۸۔ بالکل اُسی طرح شوہروں کو بھی اپنی بیویوں سے ایسے ہی پیار کرنا چاہیے جیسے کہ وہ اپنے آپ سے پیار کرتے ہیں جو اپنی بیوی سے پیار کرتا ہے اپنے آپ سے پیار کرتا ہے۔ 29 ۲۹۔ کوئی بھی اپنے جسم سے نفرت نہیں کرتا بلکہ اُس کی پرورش اور دیکھ بھال کرتا جیسا کہ مسیح بھی پیار سے پیار کرتا ہے۔ 30 ۳۰۔کیونکہ ہم اُس کے جسم کے اعضا ہیں۔‬‬ 31 ۳۱۔ لہذا اِس لئے مرد اپنے باپ اور ماں کو چھوڑے گا اور اپنی بیوی کے ساتھ رہے گا اور وہ دونوں ایک جسم ہوں گے۔ 32 ۳۲۔یہ ایک عظیم پوشیدہ سچائی ہے مگر میں مسیح اور اُس کی کلسیا کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ 33 ۳۳۔تاہم تم میں سے ہر ایک اپنی بیوی سے اپنی مانند محبّت رکھے اور بیوی اپنے شوہر کی عزت کرے۔‬‬