1 ۱۔ بچو، تمہارے لئے یہی بہتر ہے کہ خداوند میں اپنے ماں باپ کے تابع رہو۔ 2 ۲۔ ’’اپنے باپ کی اور ماں کی عزت کرو‘‘ (یہ پہلا حکم ہے جس کے ساتھ وعدہ بھی ہے)، 3 ۳۔ تاکہ تمہاری بھلائی ہو اور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔ 4 ۴۔ اور اَے والدو!اپنے بچوں کو غصہ نہ دِلائو۔ اِس کی بجائے خداوند کی طرف سے نظم و ضبط کے ساتھ تربیت کرو۔ 5 ۵۔ غلامو! زمین پر اپنے مالکوں کی بڑے احترام سے اور کانپتے ہوئے ایمان داری سے تابع داری کرو۔ اُن کے ایسے ہی تابع دار رہو جیسے کہ مسیح کے۔ 6 ۶۔ اپنے مالکوں کو، جب وہ دیکھ رہے ہوں، خوش کرنے کے لئے ہی تابع داری نہ کرو۔ اِس کی بجائے مسیح کے غلام کے طور پر تابع داری کرو۔ دِل سے خدا کی مرضی پوری کرو۔ 7 ۷۔ پورے دِل سے خدمت کرو، اور اِس خدمت کو انسانوں کی نہیں بلکہ خدا کی خدمت جان کر کرو۔ 8 ۸۔ تمہیں پتا ہونا چاہئے کہ تم میں جو بھی اچھا کام کرتا ہے، چاہئے وہ غلام ہے یا آزاد، خداوند کی طرف سے اُسے اجر ملے گا۔ 9 ۹۔ اور اَے مالکو!، تم بھی اپنے غلاموں کے ساتھ تم ایسا ہی کرو۔ اُن کو نہ ڈرائو۔ تم جانتے ہو کہ تم دونوں کا ایک ہی مالک ہے جو آسمان پر ہےاور تم یہ بھی جانتے ہو کہ وہ کسی کی طرف داری نہیں کرتا۔ 10 ۱۰۔ الغرض خداوند میں اور اُس کی قوت کے زور میں مضبوط ہوتے جائو۔ 11 ۱۱۔ خدا کے سب ہتھیار پہن لو، تاکہ تم ابلیس کے منصوبوں کے خلاف کھڑے ہو سکو۔ 12 ۱۲۔ کیونکہ ہماری جنگ جسم اور خون کے خلاف نہیں ہے، بلکہ ہماری جنگ حکمرانوں اور روحانی اختیار رکھنے والوں اور آسمانی مقاموں پر رہنے والی بدی اور تاریکی کی روحوں کے ساتھ ہے۔ 13 ۱۳۔ اِس لئے خدا کے سب ہتھیار پہن لوتاکہ بوقت ِ ضرورت تم بدی کا مقابلہ کر نے کے قابل ہو سکے اور جب تم یہ سب کر چکو تو اُس پر قائم رہو۔ 14 ۱۴۔ اِس لئے مضبوطی سے کھڑے رہو۔ اِس لئے تم سچائی کا کمر بند کس کے اور راست بازی کا بکتر لگا کر۔ 15 ۱۵۔ اور صلح کی خوش خبری کی تیاری کے جوتے پہن کر، 16 ۱۶۔ اور ہر طرح کے حالات میں ایمان کی سِپر لگا کر، تم اِس قابل ہو جائو گے کہ شریر کے جلتے ہوئے تیروں کو بُجھا سکو۔ 17 ۱۷۔ اور نجات کا خود پہن لو اور روح کی تلوار جو کہ خدا کا کلام ہے پکڑ لو۔ 18 ۱۸۔ ہر وقت روح میں دعا اور مناجات کرتے رہو۔ اِس سبب سے ہمیشہ جاگتے رہو اور ایمان داروں کے لئے مستقل مزاجی سے دعا کرتے رہو۔ 19 ۱۹۔ میرے لئے بھی دعا کرو کہ کلام سُناتے وقت مجھے کلام دیا جائے۔ دعا کرو کہ مَیں دلیری سے خوش خبری کی سچائی کے اُس بھید کوظاہر کروں۔ 20 ۲۰۔ اِس خوش خبری کے لئے مَیں زنجیروں سے جکڑا ہوا ہوں اور اِس کا قاصد ہوں، پس مَیں دلیری سے کلام کروں جیسا مجھے کرنا چاہئے۔ 21 ۲۱۔ تم میرے حالات سے واقف ہو کہ مَیں کیسے گزر بسر کر رہا ہو، تُخکُس جو پیارا بھائی اور خداوند کا خادم ہے، تمہیں سب باتیں بتا دے گا۔ 22 ۲۲۔ اُس کو مَیں نے تمہارے پاس اِسی مقصد کے لئے بھیجا ہے کہ تم ہمارے بارے میں جان جائو اور تمہارے دِلوں کو تسلی ہو۔ 23 ۲۳۔ اِے بھائیو!خدا باپ اور خداوند یسوع مسیح کی طرف سے ایمان اور محبت کے ساتھ تمہاری سلامتی ہو۔ 24 ۲۴۔ اُن سب پر جو ہمارے خداوند یسوع مسیح سے ایسی محبت رکھتے ہیں جو بے داغ ہے،فضل ہو۔