باب ۴

‫ 1 ۱۔ اِس لئے خداوند کا قیدی ہونے کے سبب، مَیں تمہاری حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ جس بُلاوئے سے خدا نے تمہیں بُلایا ہے اُس کے مطابق اپنا چال چلن رکھو۔ 2 ۲۔ مکمل فروتبی، عاجزی، شائستگی اور صبر سے زندگی بسر کرو۔ سب کو محبت سے قبول کرو۔ 3 ۳۔ روح میں متحد ہو کر صلح کے بند میں بندھے رہو۔‬‬ 4 ۴۔ ایک ہی بدن ہے اور ایک ہی روح، اور تمہیں بُلائے جانے کی اُمید بھی ایک ہے۔ 5 ۵۔ ایک ہی خداوند ہے، ایک ہی ایمان ہے، ایک ہی بپتسمہ، 6 ۶۔ اور ایک ہی خدا ہے جو سب کا باپ ہے، وہی سب کے اوپر، اور سب میں اور سب کے اندر ہے۔‬‬ 7 ۷۔ ہم میں سے ہر ایک پر مسیح کی بخشش کی خوبی کے مطابق فضل ہوا ہے۔ 8 ۸۔ جیسا کہ صحیفہ میں لکھا ہے: ’’جب وہ آسمان (بلندی) پر چڑھ گیا تو وہ قیدیوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔ اور لوگوں کو انعامات دیئے۔‬‬ 9 ۹۔ اِس کا کیا مطلب ہے کہ ’’وہ عالمِ بالا پرچڑھ گیا،‘‘ سوائے اِس کے کہ وہ پاتال میں بھی اُتر گیا تھا؟ 10 ۱۰۔ وہ جو نیچے اُترا وہ وہی ہے جو تمام آسمانوں سے بھی اوپر ہے۔ اُس نے یہ اِس لئے کیا تاکہ تمام چیزوں کو معمور کرے۔‬‬ 11 ۱۱۔ مسیح کچھ کو رسول، کچھ کو نبی، کچھ کو مبشر،اور کچھ کو پاسبان اور اُستاد ہونے کی نعمتیں دیتا ہے۔ 12 ۱۲۔ اُس نے یہ عہدے اپنے مقدس لوگوں کو خدمت کے کام کی تعلیم و تربیت کے لیے دئیے تاکہ مسیح کا بدن ترقی پائے۔ 13 ۱۳۔ وہ یہ اِس وقت تک کرتا رہتا ہے جب تک ہم سب ایمان میں متحد اور خدا کے بیٹے کے علم میں بڑھتے رہتے ہیں۔ اور وہ یہ اُس وقت تک کرتا ہے جب تک ہم اُن کی طرح ایمان میں بالغ نہیں ہو جاتے جو مسیح کے قد کے اندازے کے مطابق ہے۔‬‬ 14 ۱۴۔مسیح ہماری تعمیروترقی کرتا ہے تاکہ ہم بچوں کی مانند نہ رہیں، جو موجوں کی طرح اُوپر اور نیچے اُچھلتے ہیں، اور ہر نئی تعلیم اور دھوکا باز ی کے منصوبے کے ساتھ بہا لیئے جاتے ہیں۔ 15 ۱۵۔ بلکہ، ہم محبت میں سچ بولتے ہوئے، ہمیں مسیح میں جو سر ہے، ترقی کرتے جانا اور بڑھتے جانا ہے۔ 16 ۱۶۔ مسیح ایمان داروں کے سارے بدن کو اکٹھا کرتا ہے۔ اور اُس میں ہر ایک عضو جوڑتا ہے، اور جب ہر عضو صحیح کام کرتا ہے توسارا بدن بڑھتا اور محبت میں ترقی کرتا جاتا ہے۔‬‬ 17 ۱۷۔ اِس لئے مَیں خداوند میں تمہیں نصیحت اور تاکید کرتا ہوں: کہ جس طرح غیر قومیں اپنےخیالات کے مطابق چلتی ہیں، نہ چلو۔ 18 ۱۸۔ اُن کی سوچ میں تاریکی ہے، اور وہ اپنے دِلوں کی سختی کے باعث خدا کی زندگی سے خارج کئے گئے ہیں۔ 19 ۱۹۔ وہ شرمندگی محسوس نہیں کرتے۔ اُنہوں نے اپنے آپ کو ہر طرح کے گندے اعمال کرنے کے لئے عیاشی کے حوالے کر دیا ہے۔‬‬ 20 ۲۰۔ لیکن تم نے مسیح کے بارے میں ایسی تعلیم نہیں پائی۔ 21 ۲۱۔ میرے خیال کے مطابق تم نے مسیح میں سچائی کی تعلیم سُنی اور پائی ہے۔ 22 ۲۲۔ پس تم نے سیکھا تھا کہ اپنے پرانے چال چلن کی پرانی انسانیت کو ترک کرو جو فریبی شہوتوں کے باعث خراب ہوتی جاتی ہے۔‬‬ 23 ۲۳۔ تم نے سیکھا تھا کہ روح میں نئے بنتے جاؤ، 24 ۲۴۔ اورنئی انسانیت اپنائو جو راست بازی اور کاپاکیزہ سچائی کے ساتھ خدا کی صورت پرخلق ہوئی۔‬‬ 25 ۲۵۔ اِس لئے ناراستی کو ترک کرو۔ ’’ہر کوئی اپنے ہمسائے کے ساتھ سچ بولے،‘‘ کیونکہ ہم سب ایک دوسرے کےاعضا ہیں۔ 26 ۲۶۔ ’’غصہ کرو، لیکن گناہ نہ کرو۔‘‘ سورج کے غروب ہونے تک تمہارا غصہ نہ رہے۔ 27 ۲۷۔ ابلیس کو کوئی موقع نہ دو۔‬‬ 28 ۲۸۔ جو چوری کرتا تھا وہ آئندہ چوری نہ کرے۔ بلکہ اپنے ہاتھوں سے کوئی مفید کام کرے، تاکہ اُس کے پاس کسی ضرورت مند کو دینے کے لئے کچھ ہو۔ 29 ۲۹۔ تمہارے منہ سے کوئی گندی بات نہ نکلے۔ اِس کے بجائے، وہ الفاظ استعمال کرو جن سے دوسروں کی بڑھوتری ہواور تمہارے الفاظ سُننے والوں کے لئے پُر فضل ہوں۔ 30 ۳۰۔ اور خدا کی روح کو غمگین نہ کرو۔ کیونکہ اُس میں کفارے کے دِن کے لئے تم پر مہر کی گئی ہے۔‬‬ 31 ۳۱۔ ہر قسم کی برائی کے ساتھ ہر طرح کی تلخی، قہر، غصہ، لڑائی، بے عزتی اور ہر طرح کی بد گوئی ختم کرو۔‬‬ ‫ 32 ۳۲۔ ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ، رحم دِل بنو، ایک دوسرے کو معاف کرو، جیسے خدا نے مسیح میں تمہیں معاف کیا ہے۔‬‬