باب ۳

1 ۱۔ اِسی سبب سے مَیں، پولس تم غیر قوم والوں کے لئے مسیح کا قیدی بنا ہوں۔ 2 ۲۔ تم نے شاید خدا کے اُس فضل کے انتظام کے متعلق سُنا ہے جو تمہارے لئے مجھے دیا گیا ہے۔‬‬ 3 ۳۔ میں مکاشفہ کے اُس بھید کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔ یہ وہ چھپی سچائی ہے جو میں نے تمہیں پہلے بھی مختصراً بیان کی ہے۔ 4 ۴۔ جسےِ پڑھ کرتم اِس بات کو جان سکتے ہو کہ مجھے مسیح کے بھید کا کِس قدر عِلم ہے؟ 5 ۵۔ پہلے زمانوں میں لوگوں کو یہ عِلم حاصل نہ تھا۔ لیکن اب روح کے ذریعے سے نبیوں اور رسولوں پر ظاہر ہو گیا ہے۔‬‬ 6 ۶۔ یہ سچائی کا وہ بھید ہےکہ غیر قومیں بھی مسیح یسوع کی خوش خبری کے وسیلے سے میراث میں شریک اور بدن اور وعدوں میں شامل ہیں۔ 7 ۷۔ اِس لئے میں خدا کے فضل کی قدرت کے باعث جو مجھ پر ہوا اُس کا خادم بنا۔‬‬ 8 ۸۔ خدا کا یہ فضل مجھ پر ہوا ،اگر چہ میں خدا کے اُن مقدسوں میں سب سے چھوٹا ہوں۔ یہ وہ فضل ہے کہ میں غیر قوموں کومسیح کی بے انتہا دولت کی خوش خبری دوں۔ 9 ۹۔ مجھے خدا سے یہ منصوبہ ملا کہ ہر ایک کو روشنی میں لاؤں اورزمانوں کو خدا کا پوشیدہ بھید بتاؤں (جس نے تمام چیزوں کو بنایا) جو ماضی میں ازل سے چھپا ہوا ہے۔‬‬ 10 ۱۰۔ ہر ایک کو روشنی میں لانے کا مقصد یہ تھا کہ کلیسیاکے ذریعے، حکمرانوں اور اختیار والوں کو جوآسمانی مقاموں میں ہیں خدا کی حکمت بیان کی جائے۔ 11 ۱۱۔ یہ اُس ازلی بھید کے مطابق ہوا جو ہمارے خداوندمسیح یسوع میں دیا گیا تھا۔‬‬ 12 ۱۲۔ اِس لئے مسیح میں ہمیں دلیری اور بھروسے کے ساتھ رسائی حاصل ہے کیونکہ ہمارا ایمان اُس پر ہے۔ 13 ۱۳۔اِس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ تم میری مصبیتوں سے جو تمہاری وجہ سے ہیں ہمت نہ ہارو جو تمہاری عظمت ہیں۔‬‬ 14 ۱۴۔اِسی وجہ سے میں باپ کے سامنے گھٹنے ٹیکتا ہوں، 15 ۱۵۔ جس کے ساتھ آسمان اور زمین کا ہر خاندان نامزد ہے۔ 16 ۱۶۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہیں اپنے جلال کی دولت کے مطابق عطا کرے گا، اور اپنے روح کی قدرت کے ساتھ مضبوط کرے گا جو تم میں ہے۔‬‬ 17 ۱۷۔ میری یہ دعا ہے کہ مسیح ،ایمان کے وسیلہ سے جو تمہارے دل میں ہے اور اِسی طرح تم اُس کی محبت میں جڑ پکڑو اور مضبوط رہو۔ 18 ۱۸۔ پس تم تمام ایمان داروں کے ساتھ مل کر مسیح کی محبت کی چوڑائی، لمبائی، اونچائی اور گہرائی کو سمجھ سکو، 19 ۱۹۔ میری دعا ہے کہ تم مسیح کی محبت کی بے مثال عظمت کو جانو تاکہ تم خدا کی ساری معموری سے معمور ہو جاؤ۔‬‬ 20 ۲۰۔ اب جو ایسا قدرت والا ہے کہ اُس قدرت کے ذریعے جو ہم میں تاثیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بہت زیادہ کام کر سکتا ہے، 21 ۲۱۔ کلیسیا میں اور مسیح یسوع میں پشت در پشت اور ہمیشہ تک اُس کی تمجید ہو،آمین۔‬‬