1 ۱۔اور تم اپنے قصوروں اور گناہوں میں مردہ تھے۔ 2 ۲۔ جس میں تم اِس زمانے کی روشوں، ہوا کے حاکم کے اختیارات اور اُس روح کے مطابق چلتے تھے جو نافرمانی کے فرزندوں میں کام کرتی ہے۔ 3 ۳۔ایک وقت تھا کہ ہم سب اُن بے ایمانوں کے درمیان میں رہتے، اور اپنے جسم کی شیطانی خواہشات کے مطابق عمل کرتے، اورجسم اور ذہن کے ارادے پورے کرتے تھے۔ فطرتی طور پر ہم تمام دنیا کی مانند غضب کے فرزند تھے۔ 4 ۴۔ لیکن خدا شفقت میں غنی ہے کیونکہ اُس نے عظیم محبت ہم سے کی۔ 5 ۵۔ جب ہم اپنے قصوروں میں مردہ ہی تھے تو اُس نے مسیح میں ہمیں نئی زندگی بخشی ۔ فضل ہی سے تم بچائے گئے ہو۔ 6 ۶۔اُس نے ہمیں مسیح کے ساتھ زندہ کیا، اورخدا نے ہمیں مسیح یسوع میں آسمانی مقاموں پر بٹھایا، 7 ۷۔ اُس نے یہ اِس لئے کیا تاکہ آنے والے زمانوں میں مسیح یسوع کے فضل کے باعث اپنی لامحدود عظیم دولت ہم پر ظاہر کرے۔ 8 ۸۔ کیونکہ فضل کے باعث ایمان کے ذریعے تم بچائے گئے ہو، اور یہ تہماری طرف سے نہیں، یہ خدا کی بخشش ہے۔ 9 ۹۔ فضل کاموں سے نہیں (حاصل کیا جاتا) تاکہ کوئی شیخی نہ مارے۔ 10 ۱۰۔کیونکہ ہم خدا کی کاریگری ہیں، اُن نیک اعمال کے لئے مسیح یسوع میں بنائے گئے، جن کو خدا نے پہلے سے ہی ہمارے لئے تیار کیا ہوا تھا۔ 11 ۱۱۔ پس یاد رکھو کہ جسم کے اعتبار سےایک وقت تھا کہ تم غیر قوم تھے۔ وہ لوگ جو مختون کہلاتے ہیں تم کو نا مختون کہتے ہیں۔اُس ختنہ کی بنائ پر جو جسم پر ہاتھ سے کیا جاتا ہے۔ 12 ۱۲۔ کیونکہ اُس وقت تم مسیح سے جدا تھے۔ اسرائیل کے لوگوں کے لیے تم اجنبی لوگ تھے۔وعدہ کے عہدوں سے ناواقف تھے، خدا اورامید کے بغیر دنیا میں تھے۔ 13 ۱۳۔ مگر اب مسیح یسوع میں تم جو کبھی خدا سے بہت دور تھے، مسیح کے خون کے وسیلے سے خدا کے پاس لائے گئے ہو۔ 14 ۱۴۔ کیونکہ وہ ہمارا امن ہے۔ اُس نے دو کو ایک بنایا ہے۔ اُس نے اپنے بدن سے اُس دیوار کو جس نے ہمیں تقسیم کیا تھا ڈھا دیا ہے۔ 15 ۱۵۔ یعنی کہ اُس نے حکموں اور قانون کے اصولوں کو منسوخ کر دیا تاکہ وہ امن قائم کرتے ہوئے اپنےاندر ایک نیا انسان پیدا کرے اور امن قائم کرے۔ 16 ۱۶۔ مسیح نے دشمنی کو مٹا کردونوں کو ایک بدن بنا دیا اور صلیب کے ذریعے خدا سے ملاپ کرادیا۔ 17 ۱۷۔ یسوع مسیح نے آ کر تہمیں جو دور تھے اور اُن کو بھی جو نزدیک تھے میں امن کی خوش خبری کی منادی کی۔ 18 ۱۸۔ یسوع کے ذریعے ہم دونوں کو ایک ہی روح میں باپ تک رسائی ہوتی ہے۔ 19 ۱۹۔ پس اب تم غیر اقوام اجنبی اور مسافر نہیں رہے ہو۔ بلکہ تم مقدس لوگوں کے ہم وطن اور خدا کے گھرانےکےفردہو۔ 20 ۲۰۔ تم رسولوں اور نبیوں کی بنیاد پر تعمیر کیے گئے ہو،جس کا مسیح یسوع خود کو نے کے سرے کا پتھر تھا۔ 21 ۲۱۔ اُس میں تمام عمارت مل کر بنتی اور بڑھ کر خداوند میں ہیکل بنتی جاتی ہے۔ 22 ۲۲۔ اورتم بھی اُس میں مل کر تعمیر ہوتے ہو تاکہ روح میں خدا کے رہنے کی جگہ بنتے جاؤ۔