1 ۱۔ پولس،جو خدا کی مرضی سے یسوع مسیح کا رسول ہے،خدا کےاُن مقدسین کے نام جو اِفسس میں ہیں اور جو یسوع مسیح میں وفا دار ہیں۔ 2 ۲۔ ہمارے خدا باپ اور خداوند یسوع مسیح کا فضل اور اطمینان تمہیں حاصل ہوتا رہے۔ 3 ۳۔ہمارے خداوند یسوع مسیح اور خدا باپ کی حمد ہو، جس نے مسیح میں آسمانی مقاموں میں ہمیں ہر طرح کی روحانی نعمت بخشی ہے۔ 4 ۴ ۔خدا نے بنائے عالم سے پیشترہمیں اُ س میں چن لیا تاکہ ہم اُس کے سامنے محبت میں پاک اور بے گناہ ٹھہریں۔ 5 ۵۔ خدا نے ہمیں پیشتر ہی سے چُن لیاتاکہ مسیح یسوع میں اُس کے لے پالک بیٹے کہلائیں۔ اُس نے یہ اِس لئے کیاکیونکہ وہ اپنی اچھی رضامندی کے مطابق خوش تھا۔ 6 ۶۔ہمارا لے پالک ہونا اُس کے جلالی فضل کی حمد کا باعث ہو جو اُس نے ہمیں مفت بخشا۔ 7 ۷۔ ہمیں ہسوع مسیح میں کفارہ اور گناہوں کی معافی اُس کے خون کے وسیلہ، اُس کے فضل کی دولت کے مطابق ملی ہے۔ ۔ 8 ۸۔ اُس نے ہم پرحکمت اور دانائی کا کثیر فضل کیا۔ 9 ۹۔ خدا نے اپنی مرضی کا پوشیدہ مقصد ہم پر ظاہر کر دیا، اپنی پسند کے مطابق، جو اُس نے مسیح میں واضح کی۔ 10 ۱۰۔ تاکہ جب اُس منصوبہ کے پورے وقت پرمسیح میں تمام چیزوں کا مجموعہ ہو جائے خواہ آسمان کی ہوں خواہ زمین کی۔ 11 ۱۱۔ خدا میں ہم بھی اُس کے ارادہ کے مطابق جو اپنی مرضی کے بھید سے سب کچھ کرتا ہے بیشتر سے مقرر ہو کر میراث بنے۔ 12 ۱۲۔ خدا نے ہمیں میراث دی تاکہ ہم مسیح میں خاص امید رکھتے ہوئے اُس کے جلال کی حمد کا باعث ٹھہریں۔ 13 ۱۳۔ مسیح کے وسیلہ سے تم نے سچائی کا کلام اور اپنی نجات کی خوش خبری کو سُنا، جس پر تم یقین کرتے ہو ، پاک موعودہ روح کی مہر لگی، 14 ۱۴۔ وہ ہماری میراث کی ضمانت ہے جب تک ہم اُسے حاصل نہ کرلیں تاکہ اُس کے جلال کی ستائش ہو۔ 15 ۱۵۔ اِس کے باعث اُس وقت سےجب میں نے تمہارے ایمان کے متعلق جو یسوع مسیح پر ہے اور اُس محبت کے بارے میں جو سب کے لئے رکھتے ہو سُنا، 16 ۱۶۔ تو میں نے تمہیں اپنی دعاؤں میں یاد کرنا اور تمہاری بابت شکر گزاری کرنا بند نہیں کیا۔ 17 ۱۷۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارے خداوند یسوع مسیح کا خدا، جلال کا باپ تمہیں روح کی حکمت اور اپنے مکاشفہ کا علم عطا فرمائے۔ 18 ۱۸۔ میں دعا کرتا ہوں تمہارے دل کی آنکھیں روشن ہو جائیں تاکہ تم جان لو کہ اُس کے بلاوے میں امید ہے اور اُس کی میراث کی دولت مقدسوں کے درمیان کیسی ہے؟ 19 ۱۹۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اُس کی قدرت کے کاموں کی تاثیر جو ہم ایمانداروں میں ہے اسے جانو؟ 20 ۲۰۔ یہ وہی قوت ہے جس نے مسیح میں کام کیا، جب خدا نے اُس کو مردوں میں سے زندہ کیا اور آسمانی مقاموں میں اپنے دہنے ہاتھ بٹھایا۔ 21 ۲۱۔ اس نے مسیح کو ہر طرح کے اصول، اختیار،قدرت ا ور حکومت اور ہر اُس نام سے بلند کیا جو نہ صرف اِس زمانہ میں بلکہ آنے والے زمانہ میں بھی لیا جائے گا۔ 22 ۲۲۔خدا نے سب چیزیں اُس کے تابع کردیں اور سردار بنا کر اُس کو کلیسیا کو دے دیا۔ 23 ۲۳۔ کلیسیا اُس کا بدن اور معموری ہے جو سب کامعمور کرنے والا ہے۔