باب۹

1 ۱۔۔پس۔ سب اِسرؔائیل نسب ناموں سے گِنا گیا۔ اَور اِسرؔائیل کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج کِیا گیا۔ اَور یہُودؔہ اپنی خطاؤں کے باعِث بابؔل کو جَلا وطن کِیا گیا۔ 2 ۲۔۔اَور جو پہلے اپنی مِلکیّت اَور اپنے شہروں میں بسے۔ وہ اِسرؔائیلی اَور کاہِن اَور لاوی اَور نِتیِؔنی تھے۔ 3 ۳۔۔سو یرُوشلِیؔم میں بنی یہُودؔہ اَور بنی بِنیامِیؔن اَور بنی اِفرؔائیم اَور بنی مَنؔسّے سے یہ بسے۔ 4 ۴۔۔بنی یہُودؔہ میں سے عُوتؔائی بِن عَمؔیّ ہُود بِن عُمؔری بِن اِمؔری بِن باؔنی جو فارِؔص بِن یہُودؔہ کی اولاد میں سے تھا۔ 5 ۵۔۔اَور شیلوؔنی سے اُس کا پہلوٹھا عِساؔیاہ بِن بارُوکؔ اَور اُس کے بیٹے۔ 6 ۶۔۔اَور بنی زارؔح سے یِعُوؔایل ۔ اَور اُن کے چھ سَو نوّے بھائی۔ 7 ۷۔۔بنی بِنیامِؔین سے۔ سَلُّو بِؔن مِشُلّاؔم بِن ہودَؔویاہ بِن ہَسنُؔوآہ۔ 8 ۸۔۔اَور یبِنؔی یاہ بِن یروحاؔم اَور ایلؔہ بِن عُزّؔی بِن مِکرؔی اَور مِشُلّاؔم بِن شِفَطؔ یاہ بِن رعُوؔایل بِن یبِنی ؔیاہ۔ 9 ۹۔۔اَور پُشتوں کے مُطابِق اُن کے بھائی نَو سَو چَھپّن تھے۔ یہ سب آدمی اپنے آبائی گھرانوں کے سردار تھے۔ 10 ۱۰۔۔کاہِنوں میں سے۔ یِدَعؔ یاہ اَور یویارِیبؔ اَور یاکِیؔن۔ 11 ۱۱۔۔اَور عُزّی یاہ بِن حِلقؔی یاہ بِن مِشُلّامؔ بِن صَادوؔق بِن مرایوتؔ بَن اَحی طوُبؔ جو خُدا کے گھر کا سربراہ تھا۔ 12 ۱۲۔۔اَور عدَاؔیاہ بِن یروحاؔم بِن فشؔحور بِن مَلکی ؔیاہ۔ اَور مَعؔسائی بِن عدَیؔ ایل بِن یَحزؔیرہ بِن مِشُلّامؔ بِن مِشلّیِمُوتؔ بِن اِمؔیّر۔ 13 ۱۳۔۔اَور اُن کے بھائی آبائی گھرانو ں کے سردار ایک ہزار سات سَو ساٹھ بَہادُر دلیر مَرد تھے جو خُدا کے گھر کی خدمت کے لئے تھے۔ 14 ۱۴۔۔لاوؔیوں میں سے۔ شِمعؔ یاہ بِن حَشُّوب بِن عَزؔری قام بِن حَشَبؔ یاہ ۔ بنی مَراؔری میں سے۔ 15 ۱۵۔۔اَور بَؔقبقّر اَور حارشؔ اَور جالاؔل اَور مَتّن یاہ بِن مِیکاؔ بِن زِکرؔی بن آساؔف۔ 16 ۱۶۔۔اَور عوبدؔیاہ بِن شِمعَؔ یاہ بِن جالاؔل بِن یدُوتُونؔ۔ اَور بارِکؔ یاہ بِن آسؔا بِن اِلقاؔنہ جو نطوفاتؔیوں کے گاؤں میں بستے تھے۔ 17 ۱۷۔۔اَور درباؔن۔ شلُّوؔم اَور عَقُّوبؔ اَور طَلموؔن اَور اِحیماؔن اَور اُن کے بھائی۔ اَور شلُّوؔم سردار تھا۔ 18 ۱۸۔۔اَور وہ اَب تک بادشاہ کے مشرقی دروازہ پر اَور بنی لاوؔی کے گروہ کے دربان ہَیں۔ 19 ۱۹۔۔اَور شلُّومؔ بِن قوؔری بِن اَبی آساؔف بِن قورؔح اَور اُس کے آبائی گھرانے کے بھائی قورحیؔ خَیمہ کے پھاٹکوں کی حِفاظت کی خدمت پر تھے۔ اَور اُن کے آباؤاَجداد خُداوند کی لشکر گاہ کی دہلیز کے نِگہبان تھے۔ 20 ۲۰۔۔اَور فیِخاؔس بِن اِلی عازاؔر پہلے اُن کا سردار تھا۔ اَور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔ ۔ 21 ۲۱۔۔اَور زِکرؔیاہ بِن مِشالِؔم یاہ حضوُری کے خَیمہ کے دروازہ کا دربان تھا۔ 22 ۲۲۔۔یہ سب دروازوں کے مُنتخب دربان دو سَو بارہ تھے۔ وہ اپنے گاؤں میں نسب نامہ کے مُطابِق شُمار کِئے گئے۔ داؔؤد اَور سموئیؔل غیب بِین نے اُنہیں اُن کی خدمت پر ماموُر کِیا۔ 23 ۲۳۔۔سو وہ اَور اُن کے بیٹے خُداوند کے گھر کے دروازوں پر اَور خَیمہ کے دروازہ پر خدمت کے لئے تھے۔ 24 ۲۴۔۔اَور چاروں طرف مشرق اَور مغرب اَور شِمال اَور جنُوب میں دربان تھے۔ 25 ۲۵۔۔اَور اُن کے بھائی اپنے گاؤں میں رہتے تھے اَور سات سات دِن کے لئے باری باری آیا کرتے تھے۔ 26 ۲۶۔۔اَور چاروں لاوؔی دربانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنی خدمت پر حاضِر رہتے تھے۔ اَور کوٹھریوں اَور خُدا کے گھر کے خزانوں پر مامُور تھے۔ 27 ۲۷۔۔اَور وہ خُدا کے گھر کے اِرد گِرد رہتے تھے۔ کیونکہ اُس کی نِگہبانی اَور ہر صُبح اُسے کھولنا اُن کے ذِمّے تھا۔ 28 ۲۸۔۔اَور اُن میں سے بعض برتنوں کی خدمت پر مامُور تھے۔ کیونکہ اُنہیں گِن کر اندر لے جاتے۔ اَور گِن کر باہر لاتے تھے۔ 29 ۲۹۔۔اَور اُن میں سے بعض ظُرُوف پر اَور مَقدِس کے سامان پر اَور میدہ اَور مَے اَور تیل اَور لُوبان اَور مصالحوں پر مامُور تھے۔ 30 ۳۰۔۔اَور کاہِنوں کے بیٹوں میں سے بعض خُوشبُدار مصالح کا تیل تیاّر کرتے تھے۔ 31 ۳۱۔۔اَور لاوؔیوں میں سے ایک یعنی مَتّتؔ یاہ جو شلُّومؔ قرحی کا پہلوٹھا تھا۔ جو روٹی پکانے کے کام پر مُقرّر تھا۔ 32 ۳۲۔۔اَور اُن کے بھائیوں بنی قہاتؔ میں سے بعض نَذَر کی روٹیوں پر مُتعیّن تھے۔ کہ ہر سبت کے روز اُنہیں تیاّر کریں۔ 33 ۳۳۔۔اَور یہ وہ گانے والے تھے جو لاوؔیوں کے آبائی گھرانوں کے سردار تھے۔ اَور حُجروں میں رہتے اَور دُوسری خدمت میں مَعذُور تھے۔ کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔ 34 ۳۴۔۔یہ لاوؔیوں کے آبائی گھرانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنی پُشتوں کے مُطابِق سردار تھے۔ اَور یرُوشلِیؔم میں رہتے تھے۔ 35 ۳۵۔۔اَور جِبعُوؔن میں جِبعُوؔن کا باپ یعؔی ایل رہتا تھا۔ اُس کی بیوی کا نام مَعکؔہ تھا۔ 36 ۳۶۔۔اُس کا پہلوٹھا بیٹا عَبدوؔن تھا۔ پھِر صُورؔ اَور قِیشؔ اَور بَعلَؔ اَور نؔیر اَور نادابؔ۔ 37 ۳۷۔۔اَر جدوؔر اَور اَحؔیو اَور زِکرؔیاہ اَور مِقلوتؔ۔ 38 ۳۸۔۔اَور مِقلوتؔ سے شِمؔ آہ پیدا ہُؤا۔ اَور وہ بھی اپنے بھائیوں کے نزدِیک یرُوشلِیؔم میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتے تھے۔ 39 ۳۹۔۔اَور نؔیر سے قِیشؔ پیدا ہُؤا۔ اَور قِیشؔ سے شاؔؤل پیدا ہُؤا۔ اَور شاؤؔل سے یوناؔتان اَور مُلکی شُوعؔ اَور اَبی نادابؔ اَور اِشبَعَؔل پیدا ہُوئے۔ 40 ۴۰۔۔اَور یوناتاؔن کا بیٹا مِریؔب بَعلَؔ تھا۔ اَور مِریبؔ بَعلَ سے مِیکاؔ پیدا ہُؤا۔ 41 ۴۱۔۔اَور بنی مِیکاؔ۔ فِیتوؔن اَور مالِکؔ اَور تحرؔیِعَ اَور آؔھاز۔ 42 ۴۲۔۔اَور آحاؔز سے یَؔعَدہ پیدا ہُؤا۔ اَور یَعَدؔہ سے علامِتؔ اَور عَزماوِتؔ اَور زِمریؔ پیدا ہوئے۔ اَور زِمریؔ سے موؔصا پیدا ہُؤا۔ 43 ۴۳۔۔اَور موؔصا سے بِنؔعَا پیدا ہُؤا۔ اَور اُس کا بیٹا رِفاؔیاہ۔ اَور اُس کا بیٹا اِلی عاؔسہ۔ اَور اُس کا بیٹا آصیؔل۔ 44 ۴۴۔۔اَور آصیؔل کے چھ بیٹے تھے۔ اَور یہ اُن کے نام ہَیں۔ عزریِقاؔم اَور بوکؔرُو اَور اِسماعیؔل اَور شِعرَؔ یاہ اَور عوبدؔیاہ اَور حاناؔن۔ یہ بنی آصیؔل تھے۔