باب۱۰

1 ۱۔۔اَور فلطِینیوں نے اِسرؔائیل سے جنگ کی۔ اَور اِسرؔائیل کے آدمی فِلطِینیوں کے آگے سے بھاگے۔ اَور کوہِ جِلبؔوع میں قتل ہو کر گِرے۔ 2 ۲۔۔اَور فلطِینیوں نے شاؔؤل کے بیٹوں یوناتؔان اَور اَبی ناداؔب اَور مَلکی شُوؔع کو قتل کِیا۔ 3 ۳۔۔اَور لڑائی کی شِدّت شاؔؤل پر آپڑی تو تیِر اندازوں نے اُسے آ لِیا۔ اَور تیِروں سے اُسے زِخمی کِیا۔ 4 ۴۔۔تب شاؔؤل نے اپنے سلاح بردار سے کہا۔ کہ اپنی تلوار کھینچ اَور مُجھے چھید دے ایسا نہ ہو کہ یہ نامختُون آئیں اَور مُجھے قتل کریں۔ اَور مُجھے طعنہ مار کر ٹھٹھّا کریں۔ پر اُس کے سلاح بردار نے اِنکار کِیا۔ کیونکہ وہ بُہت ڈر گیا۔ تب شاؔؤل نے اپنی تلوار پکڑی اَور اُس پر گِر گیا۔ 5 ۵۔۔جب اُس کے سلاح بردار نے دیکھا۔ کہ شاؔؤل مَر گیا۔تو وہ بھی اپنی تلوار پر گِرا۔ اَور اُس کے ساتھ مَر گیا۔ سو شاؔؤل اَور اُس کے تین بیٹے مع اپنے گھرانے کے مَر گئے۔ 6 ۶۔َور اِسرؔائیل کے سب آدمیوں نے جو وادی میں تھے، دیکھا کہ وہ بھاگ گئے۔ اَور کہ شاؔؤل اَور اُس کے بیٹے مَر گئے 7 ۷۔تو اُنہوں نے اپنے شہروں کو خالی کِیا اَور بھاگ گئے۔ تب فِلسطِینی آئے اَور اُن میں بسے ۔ 8 ۸۔۔اَور دُوسرے دِن فِلسطِینی مقتُولوں کو لُوٹنے آئے۔ تو اُنہوں نے شاؔؤل اَور اُس کے بیٹو ں کو کوہِ جِلبوؔع پر پڑے پایا۔ 9 ۹۔۔تو اُنہوں نے اُسے چیر ڈالا اور لوُٹا۔ اَور اُس کا سر کاٹ کر اُس کے ہتھیار لئے۔ اَور اُنہیں فلسطینیوں کے مُلک میں بھیجا۔ تاکہ ہر ایک طرف اُن کے بُتوں کے مندروں میں اَور لوگوں میں خُوشخبری دی جائے۔ 10 ۱۰۔۔اَور اُنہوں نے اُس کے ہتھیار وں کو اپنے مَعبُودوں کے مندر میں چڑھایا اور اُس کا سرداجؔون کے مندر میں لٹکایا۔ 11 ۱۱۔۔جب یابیش جِلعاؔد کے رہنے والوں نے وہ سب کُچھ سُنا جوفلسطینیوں نے شاؔؤل سے کِیا۔ 12 ۱۲۔۔تو سب بَہادُر مَرد اُٹھے اَور شاؔؤل کی لاش اَور اُس کے بیٹوں کی لاشیں اُٹھائیں اَور اُنہیں یابؔیش میں لائے۔ اَور اُن کی ہَڈّیوں کو بلُوط کے نیچے یابؔیش میں دفن کِیا۔ اَور سات دِن روزہ رکھّا۔ 13 ۱۳۔۔اَور شاؔؤل اپنے گُناہ کے سبب مَر گیا جو اُس نے خُداوند کے خلاف اَور خُداوند کے کلام کے خلاف کِیا تھا جِسے اُس نے نہ مانا۔ اَور نیز اِس لئے کہ اُس نے ایک جادُوگرنی سے دریافت کِیا۔ 14 ۱۴۔۔اَور خُداوند سے دریافت نہ کِیا۔ تو اُس نے اُسے ہلاک کِیا۔ اَور سلطنت داؔؤد بِن یِسؔی کے سپُرد کر دی۔