باب۱۱

1 ۱۔۔اَور تمام اِسرؔائیل نے جِبرؔون میں داؔؤد کے پاس جمع ہو کر کہا۔ دیکھ ہم تیر ا گوشت اَور تیری ہَڈّی ہَیں۔ 2 ۲۔۔کَل کے روز اَور اُس سے پہلے جب شاؔؤل بادشاہ تھا۔ تُو ہی اِسرؔائیل کو باہر لے جایا کرتا اَور اندر لایا کرتا تھا۔ اَور خُداوند تیرے خُدا نےتُجھے فرمایا۔ کہ تُو میری قوم اِسرؔائیل کی چوپانی کرے گا۔ اَور تُو میری قوم اِسرؔائیل پر حاکِم ہو گا۔ 3 ۳۔۔اَور اِسرؔائیل کے سب بزُرگ بادشاہ کے پاس حِبرؔون میں آئے۔ تو داؔؤد نے حِبروؔن میں خُداوند کے سامنے اُس کے ساتھ عہد کِیا۔ اَور اُنہوں نے داؔؤد کو مَسح کر کے اِسرؔائیل پر بادشاہ بنایا۔ بُمطابِق خُداوند کے قول کے جو اُس نے سمُوئیؔل کی زُبان سے فرمایا تھا۔ 4 ۴۔۔اَور داؔؤد اَور اُس کے تمام ہمراہی یرُوشلِیؔم کو گئے جس کا نام یبُوؔس تھا۔ جہاں کے یبُوسؔی مُلک کے باشِندے تھے۔ 5 ۵۔۔تو یبُوسؔ کے باشِندوں نے داؔؤد سے کہا۔ کہ تُو یہاں داخِل نہ ہوگا۔ تب داؔؤد نےصیون کا قِلعہ لے لِیا۔ اَور وہی داؔؤد کا شہر ہَے۔ 6 ۶۔۔اَور داؔؤد نے کہا۔ کہ جو کوئی پہلےیبُوسؔیوں کو قتل کرے گا۔ وہ سردار اَور حاکِم ہو گا۔ تب پہلےیوآبؔ بِن صَرُوؔیہ چڑھا اَور سردار ہُؤا۔ 7 ۷۔۔اَور داؔؤد قِلعہ میں رہنے لگا۔ اَور اِس سبب سے اُس کا نام داؔؤد کا شہر ہُؤا۔ 8 ۸۔۔اَور اُس نے اُس کے گِرد شہر بنایا۔ مِلّؔو سے لے کر جو اُس کے گِر د ہَے۔ اَور یوآبؔ نے باقی شہر کی مَرمّت کی۔ 9 ۹۔۔اَور داؔؤد کی عظمت بڑھتی گئی۔ اَور ربُّ الاافواج اُس کے ساتھ تھا۔ 10 ۱۰۔۔اَور بَہادُر سردار جو داؔؤد کی طرف تھے یہ ہَیں۔ جِنہوں نے سَلطَنت کے بارے میں تمام اِسرؔائیل کے ساتھ اُس کی مدد کی۔ تاکہ اُسے بادشاہ بنائیں۔ اُس کلام کے مُطابِق جو خُداوند نے اِسرّائیل کے حَق میں فرمایا تھا۔ 11 ۱۱۔۔اَور داؔؤد کے بَہادُروں کی فہرست یہ ہَے۔ یُشبُعَام بِن حَکمؔونی تین سِپّہ سالاروں میں اوّل۔ اُس نے تین سو پر نیزہ چلایا اَور ایک ہی حملہ میں اُنہیں ہلاک کِیا۔ 13 12 ۱۲۔۔بعد اُس کے اِلی عازاؔر بِن داؔؤد اَحوحی جو تین بَہادُروں میں سے ایک تھا۔ وہ داؔؤد کے ساتھ فَس ؔدَمیِم میں تھا جب وہاں فِلسطِینی لڑائی کے لئے جمع ہُوئے تھے۔ اَور وہاں ایک قِطعہ کھیت کا جَو سے بھرا تھا۔ اَور لوگ فلسطینیوں کے سامنے سے بھاگے تھے۔ 14 ۱۴۔۔تو وہ کھیت میں کھڑا ہُؤا۔ اَور اُس کی حفاِظت کی۔ اَور فلسطینیوں کو مارا اَور خُداوند نے اُنہیں بڑی فتح بخشی۔ 15 ۱۵۔۔اَور تیس میں سے یہ تین اوّل رُتبے والے چٹان کی طرف داؔؤد کے پاس عَدُلّؔام کے مغارے میں گئے۔ اَور فلسطینیوں کا ایک گروہ رفاؔئیم کی وادی میں ڈیرا لگائے ہُوئے تھا۔ 16 ۱۶۔۔اَور داؔؤد اُس وقت قِلعہ میں تھا۔ اَور فلسطینیوں کی چوکی بَیتؔ لحم میں تھی۔ 17 ۱۷۔۔اَور داؔؤد نے خواہشمند ہو کر کہا کہ بَیتؔ لحم کے اُس کُنویں سے جو پھاٹک کے پاس ہَے، کون مُجھے پانی پِلائے گا؟ 18 ۱۸۔۔تب اِن تین بَہادُروں نے فلسطینیوں کی لشکر گاہ کو توڑا۔ اَور بیَتؔ لحم کے اُس کُنویں سے جو پھاٹک کے پاس ہَے پانی بھرا۔ اَور اُسے لے کر داؔؤد کے پاس آئے۔ لیکن داؔؤد نے نہ چاہا کہ اُسے پِیئے۔ بلکہ خُداوند کے لئے اُسے اُنڈیل دِیا۔ 19 ۱۹۔۔اَور کہا کہ خُداوند نہ کرے کہ مَیں ایسا کُروں۔ کہ اِن آدمیوں کا خُون اُن کی جان کی قیمت میں پِیئؤں۔ کیونکہ وہ جان بازی کر کے اُسے لائے ہَیں اَور اسی سبب سے اُس نے پِینا نہ چاہا۔ یہ وہ کام ہَے جو اُن تینوں بَہادُروں نے کِیا تھا۔ 20 ۲۰۔۔پھِر یوآبؔ کا بھائی اَبی شاؔئی اِن تینوں کا سردار تھا۔ اُس نے تین سَو پر نیزہ چلایا اَور اُنہیں قتل کِیا۔ 21 ۲۱۔۔اَور تیس میں سب سے مشہُور تھا اَور اُن سے زیادہ نامور۔ اَور اُن کا سردار ہُؤا۔ لیکن پہلے تین کے درجہ تک نہ پُہنچا۔ 22 ۲۲۔۔پھِر بنایؔاہ ب،ں یویاؔداع جو قبصؔی ایل کے ایک جنگ جو آدمی کا بیٹا تھا جس کے بڑے بڑے کام کئِے تھے۔ اُس نے اَری ایؔل موآؔبی کے دو بیٹے مارکر چلا گیا اَور ایک شیر کو گڑھے کے اندر برف کے دنوں (سخت سردی)میں مارا۔ 23 ۲۳۔۔اَور اُس نے ایک مِصری آدمی کو قتل کِیا جو پانچ ہاتھ لمبا تھا۔ اَور مِصری کے ہاتھ میں ایک نیزہ جُلاہوں کے شہتیر کا ساتھا۔ وہ نیزہ لے کر اُس کے پاس گیا۔ اَور مِصری کے ہاتھ سے نیزہ چھیِن لِیا۔ اَور اُسی کے نیزہ سے اُسے قتل کِیا۔ 24 ۲۴۔۔یہ وہ کام ہے جو نباؔیاہ بِن یویادؔاع نے کِیا۔ اَور اُس کا نام تین سورماؤں میں تھا۔ 25 ۲۵۔۔اَور وہ تیس میں معزز تھا۔ لیکن پہلے تین درجے کو نہ پُہنچا۔ اَور داؔؤد نے اُسے اپنے خاص مُحافِظوں پر مُقرّر کِیا۔ 26 ۲۶۔۔اَور دلیر جوان مَرد یہ تھے۔ یوآبؔ کا بھائی عسائیؔل۔ اَور بَیتؔ لحم کا الحانؔان بِن دوؔدو۔ 27 ۲۷۔۔اَور شمّوتؔ ہروری اَور حالِصؔ فِلوؔنی۔ 28 ۲۸۔۔اَور عیؔرا بِن عِقیشؔ تِقوعی اَور اَبی عازاؔر عَنتَؔوتی۔ 29 ۲۹۔۔اَور سِبکاؔئی حُوشی اَور عِیلؔائی احوحی۔ 30 ۳۰۔۔اَور مَہرؔائی نطوفاتی اَور حالؔدِ بِن بَعؔنہ نطوفاتی۔ 31 ۳۱۔۔اَور بنی بِنیامِیؔن کے جِبِعَؔہ سے اِیتؔائی بِن ریبؔائی اَور بناؔیاہ فِرعاتونی۔ 32 ۳۲۔۔اَور جاعؔش کے مغارہ کا حُورؔائی اَور اَبؔی ایل عرباتی۔ 33 ۳۳۔۔اَور عَزماوِؔت بَحُرومی اَور اِلی یَحؔبا شعَلبونی ۔ 34 ۳۴۔۔اَور بنی حاشؔیم جِزونی اَور یوناتؔان بِن شاؔجے ہراری۔ 35 ۳۵۔۔اَور اَحؔی عام بِن ساؔکار ہراری اَور اِلؔی فل بِن اُوؔر۔ 36 ۳۶۔۔اَور حاؔفر مکیری اَور اَحؔی یاہ فِلونی۔ 37 ۳۷۔۔اَورحِصؔرو کرمِلی اَور نَعؔرَائی بِن اِزؔبائی۔ 38 ۳۸۔۔اَور ناتاؔن کا بھائی یوئیؔل اَور مِؔحبا ر بِن ہَجری۔ 39 ۳۹۔۔اَور صالِؔق عَمّونی اَور نحؔرائی بیروتی جو یوآبؔ بِن صَرُویہؔ کا سلاح بردار تھا۔ 40 ۴۰۔۔اَور عِیؔرا یتری اَور جاریبؔ یَتری۔ 41 ۴۱۔۔اَور اُورؔی یاہ حِتّی اَرو زابؔادِ بِن اَحؔلائی۔ 42 ۴۲۔۔اَور عَدؔینا بِن شیزاؔ رُؤبِینی۔ رُؤبِینیوؔں کا سردار اَور اُس کے ساتھ تیس تھے۔ 43 ۴۳۔۔اَور حانؔان بِن مَعکؔہ اَور یوشافاؔط مِتنی۔ 44 ۴۴۔۔اَور عُزّی ؔ یاہ عَشتراتی اَور حوتاؔم عروعؔیری کے بیٹے شامؔاع اَور یَعی ایؔل۔ 45 ۴۵۔۔اور یدِیؔعَ ایل بِن شِمرؔی اَور اُس کا بھائی یوحاتِیصیؔ۔ 46 ۴۶۔۔اَور اِلی ایؔل مَحِویؔمی اَور اِلی ناؔعم کے بیٹے یریباؔئی اَور یوشوَ یؔاہ اَوریَتمَؔہ موآبی۔ 47 ۴۷۔۔اَور اِلی ایؔل اَور عوبؔید اَور یَعسی ؔایل مصَوبائی۔