باب۱۲

1 ۱۔۔یہ وہ ہَیں جو صِقلاؔج میں داؔؤد کے پاس آئے ۔ جب داؔؤد شاؔؤل بِن قِیشؔ کے سامنے سے چُھپتا پھِرتا تھا۔ اَور وہ بَہادُروں میں سے لڑائی میں اُس کے مدد گار تھے۔ 2 ۲۔۔وہ کمانوں سے مُسلّح تھے اَور کمانوں سے دہنے اَور بائیں پتّھر اَور تیِرپھینک سکتے تھے۔ تو بِنیامِؔین کے درمیان سے شاؔؤل کے بھائیوں سے۔ 3 ۳۔۔رئیؔس اَحی عاؔزِر پِھر یوآؔش شمؔاعہ جِبعی کے بیٹے اَور یزی ایؔل اَور فالؔطِ عزماوِؔت کے بیٹے اَور براکؔہ اَور یاؔہوُ عَنتؔوتی ۔ 4 ۴۔۔اَور یِشمؔع یاہ جِبعُونی تیِسوں میں بَہادُر آدمی اَور وہ تیسوں کا سردار تھا اَور یِرمیؔ یاہ اَور یحزی ایؔل اَور یوحاؔنان اَور یُوؔز آباد جدیراتی۔ 5 ۵۔۔اَور العُوزؔائی اَور یِریموؔت اَور بَعلَ ؔ یاہ اَور شمرَؔیاہ اَور شفؔط یاہ حرُوفی۔ 6 ۶۔۔اَور اِلقاؔنہ اَور یشّیؔ یاہ اَور عَزرائیؔل اَور یوآزر اَور یُشبعَاؔم قُرحی۔ 7 ۷۔۔اَور یوعیلؔہ اَور زَبدیؔاہ یروحاؔم کے بیٹے جِدوؔر سے۔ 8 ۸۔۔اَور جادیؔوں میں سے بھی بَہادُر دلیر جنگی مَرد داؔؤد کے پاس آئے جب وہ بِیابان میں چُھپا ہُؤا تھا۔ جو ڈھالیں اَور نیزے اُٹھاتے تھے۔ اُن کے چہرے شیروں کے چہروں کی مانند تھے۔ اَور وہ پہاڑوں کی ہِرنیوں کی طرح تیز رَو تھے۔ 9 ۹۔۔سردار عازؔر دُوسرا عوبؔدیاہ تیسرا الی آبؔ۔ 10 ۱۰۔۔چوتھا مَشؔمنّہ اَور پانچواں یِرمی ؔ یاہ۔ 11 ۱۱۔۔اَور چھٹا عَتؔائی اَور ساتواں اِلی ایؔل۔ 12 ۱۲۔۔آٹھواں یوحاؔنان اَور نواں اِلی زاباؔد۔ 13 ۱۳۔۔اَور دسواں یرمؔی یاہ اَور گیارھواں مَکَبنَؔائی۔ 14 ۱۴۔۔یہ بنی جاؔدمیں سے لشکر کے سردار تھے۔ سب سے چھوٹا اُن میں سے سَو کا مُقابلہ۔ اَور سب سے بڑا ہزار کا مُقابلہ کر سکتا تھا۔ 15 ۱۵۔۔یہ وہ ہَیں جو پہلے مہینے میں اُردؔن کے پار ہُوئے جب وہ اپنے سب کِناروں سے اُچھلا ہُؤا تھا اَور اُنہوں نے سب کو جو وادیوں میں تھے مشرق اَور مغرب کو بھگا دِیا۔ 16 ۱۶۔۔اَور کُچھ لوگ بنی بِنیامِیؔن سے اَور یہُوداؔہ سے گڑھی میں داؔؤد کے پاس آئے۔ 17 ۱۷۔۔تو داؔؤد اُن کے ملِنے کو باہر نِکلا۔ اَور اُنہیں جَواب دے کر کہا۔ اگر تُمہارا میرے پاس آنا صُلح سے میری مدد کے لئے ہَے۔ تو مَیں اَور تُم ایک دِل ہو جائیں گے۔ اَور اگر تُم آئے ہو ۔ کہ مُجھے میرے دُشمن کے حوالے کرو۔ حالانکہ میرے ہاتھوں میں کوئی بَدی نہیں۔ تو ہمارے باپ دادا کا خُدا دیکھے اَور اِنصاف کرے۔ 18 ۱۸۔۔تب تیس کے سردار عماؔسا پر رُوح نازِل ہُوئی۔ تو اُس نے کہا۔ ہم تیرے ہَیں اَے داؔؤد!اَور تیرے ساتھ ہَیں اَے ابِن یِسّؔی۔ سلامتی۔ سلامتی تُجھے۔ اَور سلامتی تیرے مددگاروں کو۔ کیونکہ خُداوند تیرا مددگار ہَے۔ تب داؔؤد نے اُنہیں قبوُل کِیا۔ اَور اُنہیں گروہ کا سردار بنایا۔ 19 ۱۹۔۔اَور مَنؔسّے میں سے ایک گروہ داؔؤد سے مِل گیا ۔ جس وقت وہ فلِسطِینیوں کے ساتھ ہو کر شاؔؤل کے خلاف لڑائی کے لئے گیا۔ مگر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہفلسطینیوںکے قُطبوں نے آپس میں صلاح کر کے اُسے روانہ کِیا اَور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سروں کو خطرے میں ڈال کر اپنے آقا شاؔؤل کے پاس واپس چلا جائے گا۔ 20 ۲۰۔۔اَور جب وہ صِقلاؔج کو گیا تو مَنؔسّے میں سے یہ اُس کے پاس آئے۔ عُدناؔح اَور یوزاؔباد اَور یَدیؔعَ ایل اَور مِیکائیؔل اَور یوزاؔباد اَور اِلی ؔہُو اَور صِلؔتَائی۔ یہ مَنؔسّے میں ہزاروں کے سردار تھے۔ 21 ۲۱۔۔اُنہوں نے لُٹیروں کے خلاف داؔؤد کی مدد کی۔ کیونہ وہ سب بَہادُر جوان مَرد تھے اَور لشکر میں سردار بنے۔ 22 ۲۲۔۔اَور اُس وقت روز بروز دؔاؤد کے پاس لوگ اُس کی مدد کے لئے آتے رہے۔ یہاں تک کہ ایک بڑا لشکر خُدا کے لشکر کی مانند ہو گیا۔ 23 ۲۳۔۔اَور یہ اُن سرداروں کا شُمار ہَے۔ جو لڑائی کے لئے ہتھیار لگا کر داؔؤد کے پاس حِبرؔون میں آئے۔ تاکہ شاؔؤ۔ کی سَلطنَت خُداوند کے قول کے مُطابِق اُس کے سپرُد کریں۔ 24 ۲۴۔۔بنی یہُودؔہ سِپر اَور نیزہ بردار چھ ہزار آٹھ سَو مرَد قابلِ جنگ تھے۔ 25 ۲۵۔۔بنی شمعُوؔن میں سے لڑائی کے لئے بَہادُر دلیر آدمی سات ہزار ایک سَو تھے۔ 26 ۲۶۔۔اَور بنی لاؔوی مہیں سے چار ہزار چھ سَو۔ 27 ۲۷۔۔اَور یویادؔاع ہارُونیوں کا سردار تھا۔ اَور اُس کے ساتھ تین ہزار سات سَو تھ۔ 28 ۲۸۔۔ اَور صاَدؔوق بَہادُر دلیر جوان مَرد مع اپنے باپ کے گھرانے کے ۔ اَور وہ بائِیس سردار تھے۔ 29 ۲۹۔۔اَور بنی بِنیامِؔین شاؔؤل کے بھائیوں میں سے تین ہزار۔ کیونکہ اُس وقت تک بُہت شاؔؤل کے گھرانے کی حفِاظت میں لگے ہُوئے تھے۔ 30 ۳۰۔۔اَور بنی اِفرؔائیم میں سے بیس ہزار آٹھ سَو۔ بَہادُر دلیر آدمی اپنے آبائی گھرانوں میں نامدار۔ 31 ۳۱۔۔اَور مَنؔسّے کے آدھے قبیلہ میں سے اَٹھارہ ہزار جو پانے ناموں سے تعیُّن کِئے گئے۔ کہ آکر داؔؤد کو بادشاہ بنائیں۔ 32 ۳۲۔۔اَور بنی ؔیِسّاکر میں سے دو سَو سردار تھے۔ جو وقتوں کی خبر رکھتے اَور جو کُچھ اِسرؔائیل کو کرنا واجِب تھا، جانتے تھے۔ اَور اُن کے سب بھائی اُن کے حُکم کے ماتحت تھے۔ 33 ۳۳۔۔اَور زبُلُوؔن میں سے وہ جو لڑائی کے لئے نِکلتے اَور لڑائی کا سب سامان لگا کر جنگ کے لئے صف باندھتے، پچاس ہزار تھے۔ وہ سب ایک دِل تھے۔ 34 ۳۴۔۔اَور نفتاؔلی میں سے ایک ہزار سرداراَور اُن کے ساتھ سَینتیِس ہزار ڈھالیں اَور نیزے رکھنے والے۔ 35 ۳۵۔۔اَور داؔن مین سے اَٹھائیس ہزار چھ سَو لڑائی کے لئے تیاّر۔ 36 ۳۶۔۔اَور آؔشیر میں سے وہ جو لڑائی کے لئے نِکلتے اَور جنگ کے لئے صف باندھتے چالیس ہزار۔ 37 ۳۷۔۔اَور اُردؔن کے پار رُؤبِینیوؔں اَور جادؔیوں اَور مَنؔسّے کے آدھے قبیلہ میں سے ایک لاکھ بیس ہزار جو لڑائی کےلشکر کے تمام سامان کے ساتھ تھے۔ 38 ۳۸۔۔ یہ سب جنگی مَرد لڑائی کے لئے تیاّر حِبرؔون میں صاف دِل سے آئے۔ تاکہ داؔؤد کو سارے اِسرؔائیل پر بادشاہ بنائیں۔ اَور ایسے ہی باقی اِسرؔائیل بھی یکدِل تھا۔ کہ داؔؤد کو بادشاہ بنائیں۔ 39 ۳۹۔۔اَور وہ وہاں داؔؤد کے پاس تین دِن تک کھاتے پیتے ہُوئے ٹھہرے۔ کیونکہ اُن کے بھائیوں نے اُن کے لئے تیاّری کی تھی۔ 40 ۴۰۔۔اَور ایسا ہی وہ جو اُن کے لئے گدھوں اَور اُونٹوں اَور خچّروں اَور بَیلوں پر روٹیاں اَور میدے کا کھانا اَور اِنجیر کی ٹِکیاں اَور کِشمِش کے گُچُھے اَور مَے اَور تیل اَور بَیل اَور بھیڑیں کثرت سےلائے کیونکہ اِسرؔائیل میں خُوشی تھی۔