1 ۱۔۔بنی یِسّؔاکر۔ تولاؔع ا۔ور فُوّؔہ اَور یاشُوبؔ اَور شِمروؔن۔ چار۔ 2 ۲۔۔بنی تولاؔع۔ عُزّؔی اَور رِفاؔیاہ اَور یریؔ ایل اَور یَحماؔئی اَور یشبؔام اَور سموُئیؔل اَور جو اپنے آبائی گھرانوں کے سردار تھے۔ اَور تولاؔع کی پُشتیں دلیر بَہادُر مَرد تھے۔ اُن کا شُمار داؔؤد کے ایّام میں بائیس ہزار چھ سَو تھا۔ 3 ۳۔۔عُزّی کا بیٹا یزرَحؔ یاہ اَور بنی یِزرَحؔ یاہ۔ میکائیؔل اَور عوبدؔیاہ اَور یوئیؔل اَور یِشّی ؔ یاہ۔ کُل پانچ سردار۔ 4 ۴۔۔اَور اُن کے خاندانوں اَور آبائی گھرانوں سے جنگی گروہ کے لشکر چھتیس ہزار تھے۔ کیونکہ اُن کی بیویاں اَور بّچے بُہت تھے۔ 5 ۵۔۔اَور یِسّاکؔر کے تمام خاندانوں سے اُن کے بھائی بَہادُر دلیر مَرد تھے۔ نسب نامہ میں کُل ستاسی ہزار درج تھے۔ 6 ۶۔۔بنی بِنیاؔمین۔ بالؔع اَور باکِؔر اَور یدِیعؔ ایل ۔ تین۔ 7 ۷۔۔اَور بنی بالعؔ۔ اِصبوؔن اَور عُزّؔی اَور عُزّؔی ایل اَور یریموتؔ اَور عِیرؔی۔ پانچ۔ آبائی گھرانوں کے سردار۔ بہادر دلیر آدمی۔ جنکے بائیس ہزر چونتیس نسب نامہ میں درج تھے۔ 8 ۸۔۔اَور بنی باکِؔر۔ زمؔیرہ اَور یوآؔش اَور اِلی عازاؔر اَور اِلی یوعیؔنی اَور عُمرؔی اَور یریموؔت اَور اَبی ؔ یاہ اَور عَناتوتؔ اَور علامِتؔ۔ یہ سب باکِرؔ کے بیٹے تھے۔ 9 ۹۔۔اَور اپنے خاندانوں کے مُطابِق نسب نامہ میں بیس ہزار دو سَو بَہادُر دلیر مَرد اپنے آبائی گھرانوں کے سردارتھے۔ 10 ۱۰۔۔اَور یدِیعؔ ایل کا بیٹا بلَہاؔن۔ یعِیؔش اَور بِنیامؔین اَور اہُوؔد اَور کِنعؔنَہ اَور زیتاؔن اَور ترشیشؔ اَور اَحی شاحؔر۔ 11 ۱۱۔۔یہ سب بنی یدِیؔع ایل آبائی گھرانوں کے سردار۔ بَہادُر دلیر مَرد تھے جو سَترہ ہزار دو سَو آدمی تھے اَور جنگی لشکر میں نِکلتے تھے۔ 12 ۱۲۔۔شفِیؔم اَور حُفؔیم عِیؔر کے بیٹے تھے۔ داؔن حُشؔیم اَحؔیر کا بیٹاتھا۔ 13 ۱۳۔۔بنی نفتاؔلی۔ یَحصی ایؔل اَور جُوؔنی اَور یاؔصِر اَور شلُّوم۔ یہ بِلہؔہَ کے بیٹے تھے۔ 14 ۱۴۔۔بنی مَنؔسّے۔ اَسریؔ ایل اُس کی بیوی سے۔ اَور اُس کی اَرامی مَدخوُلہ سے ماکِیؔر جو جِلعؔاد کا باپ تھا۔ 15 ۱۵۔۔اَور ماکِؔیر نے حُفِیؔم اور شُفؔیم کی بہن کو بیاہ لِیا جس کا مان مَعکہ تھا۔ اَور دُوسری کا نام صِلُفؔحاد تھا۔ اَور صِلُفؔحاد کی بیٹیاں تھیں۔ 16 ۱۶۔۔اَور ماکِیؔر کی بیوی مَعگؔہ سے ایک بیٹا ہُؤا جس کانام فاؔرِش رکھّا گیا۔ اَور اُس کے بھائی کا نام شارِؔش تھا۔ اَور اُس کے بیٹے اُولاؔم اَور راقِؔم تھے۔ 17 ۱۷۔۔اُولاؔم کا بیٹا بِداؔن تھا۔ یہ بنی جِلعؔاد بِن ماکِؔیر بِن مَنؔسّے تھے۔ 18 ۱۸۔۔اَور اُن کی بہن مولاِکؔت سے اِشہؔود اَور ابی عازؔر اَور مَحلؔہ ہُوئے۔ 19 ۱۹۔۔اَور شِمیداؔع کے بیٹے اَحیاؔن اَور شِکؔمِ اَور لِقِحی اَور اََنیعِاؔم تھے۔ 20 ۲۰۔۔بنی اِفراؔئیم۔ شُوتاؔلح۔ بارِؔد اُس کا بیٹا۔ تَحَت اُس کا بیٹا۔ اِلعَاؔدَہ اُس کا بیٹا۔ تَحَتؔ اُس کا بیٹا۔ 21 ۲۱۔۔زابؔاد اُس کا بیٹا۔ شُوتاؔلح اُس کا بیٹا۔ اَور عاؔزر اَور اِلعَاؔد۔ اَور جَتؔ کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پیدا ہُوئے تھے اُنہیں قتل کِیا۔ کیونکہ وہ اُن کے مویشی لے جانے کےلئے آئے تھے۔ 22 ۲۲۔۔تو اُن کا باپ اِفراؔئیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا۔ اَور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے آئے۔ 23 ۲۳۔۔پھِر وہ اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی۔ اَور اُس سے ایک بیٹا ہُؤا جس کا نام برِیؔعَہ رکھّا گیا۔ کیونکہ اُس کے گھر میں مُصِیبت آئی تھی۔ 24 ۲۴۔۔اُس کی بیٹی شِأؔرہ تھی۔ جس نے نشیبی اَور فرازی بَیت حروؔن اَور اُزّین شِأؔرہ کو بنایا۔ 25 ۲۵۔۔اَور رَافؔع اُس کا بیٹا تھا۔ اَور اُس کے بیٹے راشِفؔ اَور تاؔلح تھے۔ اَور تِحَؔن اُس کا بیٹا تھا۔ 26 ۲۶۔۔اَور لَعداؔن اُس کا بیٹا۔ اَور عَمّؔی ہُوؔداُس کا بیٹا۔ 27 ۲۷۔۔اَور نُوؔن اُس کا بیٹا۔ اَور یوؔشَعَ اُس کا بیٹا۔ 28 ۲۸۔۔اَور اُن کی مِلکیّتیں اَور مَسکِن یہ تھے۔ بَیت ؔ ایل اَور اُس کے دیہات۔ اَور مشرق کی طرف نَعراؔن اَور مغرب کی طرف جازِؔر اَور اُس کے دِییہات اَور شِکؔم اَور اُس کے دیہات غؔزہ اَور اُس کے دیہات تک۔ 29 ۲۹۔۔اَور بنی مَنؔسّے کے ہاتھ میں بَیت شآؔن اَور اُس کے دیہات بھی تھے اَور تَعناکؔ اَور اُس کے دیہات اَور مِجّؔدد اَور اُس کے دیہات اَور دؔور اَور اُس کے دیہات۔ یہ بنی یُوسفؔ بِن اِسرؔائیل کے گھر تھے۔ 30 ۳۰۔۔بنی آشیؔر۔ یِمؔنہ اَور یِشوَہ اَور یِشوؔی اَور بِریعؔہ۔ اَور اُن کی بہن سارؔح۔ 31 ۳۱۔۔اَور بنی برِیعؔہ۔ حاؔبر اَور مَلکی ایؔل جو بَرزائِؔت کا باپ تھا۔ 32 ۳۲۔۔اَور حاؔبر سے یفلؔیط اَور شوؔمیر اَور حوتؔام اَور اُن کی بہن شُوعؔا پیدا ہُوئے۔ 33 ۳۳۔۔فاسکؔ اَور بمہاؔل اَور عَشواتؔ۔ یہ بنی یفلؔیط تھے۔ 34 ۳۴۔۔اَور بنی شؔومیر۔ اَحؔی اَور رُؔہَجہ اَور یِحّؔبہ اَور اَراؔم۔ 35 ۳۵۔۔اَور اُس کے بھائی ہاؔلِم کے بیٹے۔ صوؔفح اَور یِمنَؔع اَور شالِشؔ اَور عامؔال۔ 36 ۳۶۔۔اَور بنی صؔوفح۔ سُوؔحَ اَور حَرنافِؔر اَور شُوعاؔل اَور بیرؔی اَور یِمرَؔہ۔ 37 ۳۷۔۔اَور باؔصِر اَور ہوؔد اَور شِماَّ اَور شلِؔشہَ اَور یِتراؔن اَور بیئؔرا۔ 38 ۳۸۔۔اَور بنی تاؔتِر ۔ یُفؔنے اَور فِسفَا اَور اَؔرا۔ 39 ۳۹۔۔اَور بنی عُلّؔا۔ آرتؔ اَور حَنّی ایؔل اَور رِصَؔیا۔ 40 ۴۰۔۔یہ سب بنی آشؔیر اپنے آبائی گھرانوں کے سردار مُنتخب بَہادُر دلیر۔ رئیسوں کے سردار تھے۔ اَور جنگی لشکر میں اُن مَردوں کا شُمار جو نسب نامہ میں درج تھے۔ چھبیس ہزار تھا+