1 ۱۔۔اَور اِسرؔائیل کے پہلوٹھے رُؤبِیؔن کی اولاد۔ پہلوٹھا تو تھا۔ لیکن چوُنکہ اُس نے اپنے باپ کے بِستر کو ناپاک کِیا تھا۔ اُس کے پہلوٹھا ہونے کا حَق بنی یُوسؔف بِن اِسرؔائیل کو دِیا گیا۔ گو نسب نامہ میں پہلوٹھے ہونے کا منصب درج نہ ہُؤا۔ 2 ۲۔اَور یہُودؔاہ اپنے بھائیوں میں مُعزّز ہُؤا۔ اَور سردار اُس میں سے ہُؤا۔ مگر پہلوٹھے کا حَق یُوسؔف ہی کا رہا۔ 3 ۳۔۔اِسرؔائیل کے پہلوٹھے رُؤبِیؔن کے بیٹے۔ حَنوکؔ اَور فلُّو اَور حِصروؔن اَور کرؔمی۔ 4 ۴۔۔اُس کا بیٹا یوئیؔل ۔ اُس کا بیٹا شمعَ ؔ یاہ۔ اُس کا بیٹاجوؔج۔ اُس کا بیٹا شمِؔعی۔ 5 ۵۔۔اُس کا بیٹامِیؔکا۔ اُس کا بیٹا رآؔیاہ۔ اُس کا بیٹا بَعَلؔ۔ 6 ۶۔۔اُس کا بیٹابؔئیرہ۔ جِسے اَشُّؔور کا بادشاہ تجِلؔت فِل آ سرقیدی کر کے لے گیا۔ اَور وہ رُؤبِینیؔوں کا سردار تھا۔ 7 ۷۔۔اَور اُس کا بھائی اُن کے خاندانوں کے مُطابِق جیسے اُن کی اولاد نا نسب نامہ لِکھا گیا یہ تھے۔ یعی ایؔل سردار اَور زِکرؔیاہ۔ 8 ۸۔۔اَور بالَعَ بِن عازاؔز بِن شاؔمَع بِن یوئیؔل۔ اَور اُس کا مَسکِن عروؔعیر میں کوہِ نؔبو اَور بَعلَؔ معؔون تک تھا۔ 9 ۹۔۔اَور مشرق میں دریائے فُراتؔ سے بِیابان کے داخلے کی جگہ تک۔ کیونکہ مُلکِ جِلعاؔد میں اُن کے مویشی بُہت بڑھ گئے تھے۔ 10 ۱۰۔۔اور شاؔؤل کے دِنوں میں اُنہوں نے ہاجریؔوں سے لڑائی کی جو اُن کے ہاتھ سے قتل ہُوئے۔ سو وہ جِلعؔاد کے تمام مشرقی علاقہ میں اُن کے خَیموں میں سکُونت کرنے لگے۔ 11 ۱۱۔۔اَور اُن کے مُقابِل بنی جاؔد باشاؔن کے مُلک میں سَلکؔہ تک بسے۔ 12 ۱۲۔۔اَور یَعنؔائی اَور شافاؔط باشاؔن میں تھے۔ 13 ۱۳۔۔اَور اُن کے بھائی آبائی خاندانوں کے مُطابِق یہ تھے۔ مِیکائیؔل اَور مِشُلّاؔم اَور شاؔبَع اَور یوراؔئی اَور یَعکاؔن اَور زیَعؔ اَور عاؔبِر۔ سات۔ 14 ۱۴۔۔یہ بنی ابی جائیؔل بِں حُورؔی بِن یارؔوح بِن جِلعاؔد بِن مِیکائیؔل بِن یشیشؔائی بِن یحَدوؔ بِن بُوؔز تھے۔ 15 ۱۵۔۔اَور اَحؔی بِن عَبدی ایؔل بِن جُوؔنی اُن کے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔ 16 ۱۶۔۔اَور اُن کے مَسکِن جِلعاؔد میں۔ باشؔان اَور اُن کے قصبوں اَور شارؔون کے سارے گرِد و نواح میں اُن کی حُدوُد تک تھے۔ 17 ۱۷۔۔اَور یہ سب شاہِ یہُودؔاہ یوتاؔم اَور شاہِ اِسرؔائیل یاربعؔام کے ایّام میں نسب ناموں میں درج کِئے گئے۔ 18 ۱۸۔۔اَور بنی رُؤبِؔین اَور جادؔی اَور مَنؔسّے کا نِصف قبیلہ بَہادُر مَرد اَور سِپر تیغ بردار اَور تیِر انداز اَور جنگجوُ چوالِیس ہزار سات سَو ساٹھ مَرد تھے۔ جو لڑائی کے لئے نِکلتے تھے۔ 19 ۱۹۔۔اَور اُنہوں نے ہاجریؔوں سے لڑائی کی۔ اَور اگرچہ یطُوؔر اَور نافِیشؔ اَور نوداؔب۔ 20 ۲۰۔۔اُن کی مدد کرتے تھے تاہم اُنہوں نے اُن پر فتح پائی۔ اَور ہاجؔری اَور سب جو اُن کے ساتھ تھے اُن کے ہاتھ میں حوالہ کِئے گئے۔ کیونکہ لڑائی کرتے وقت وہ خُدا کے پاس چِلّائے۔ تو اُس نے اُن کی سُنی اِس لئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھّا۔ 21 ۲۱۔۔اَور وہ اُن کے مویشی لے گئے۔ پچاس ہزار اُونٹ اَور اُڑھائی لاکھ بھیڑ بکری اَور دو ہزار گدھے اَور ایک لاکھ آدمی۔ 22 ۲۲۔۔اَور بُہت لوگ مارے گئے اَور قتل ہُوئے۔ اِس لئے کہ یہ لڑائی خُدا کی طرف سے تھی۔ اَور وہ غُلامی کے وقت تک اُن کی جگہ وہاں رہے۔ 23 ۲۳۔۔اَور مَنؔسّے کے نِصف قبیلہ کے لوگ مُلک میں باشاؔن سے لے کر بَعلَ حِرمؔون اَور سِنیؔر اَور کوہِ حرمؔون تک بسے کیونکہ وہ بُہت تھے۔ 24 ۲۴۔۔اَور اُن کے آبائی خاندانوں کے یہ سردار تھے۔ عاؔفِر اَور یِشؔعی اَور الی ایؔل اَور عزری ایؔل اَور یِرمی ؔیاہ اَور ہودَوؔیاہ اَور یَحدی ایؔل۔ جو بَہادُر دلیر مرَد اَور نامور اَور اپنے آبائی خاندانوں کے سردا ر تھے۔ 25 ۲۵۔۔لیکن اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کو ترک کِیا۔ اَور مُلک کے اُن باشِندوں کے مَعبُودوں کی پیروی کر کے زناکاری کی جِنہیں خُدا نے اُن کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا۔ 26 ۲۶۔۔تو اِسرؔائیل کے خُدا نے شاہ اَشُّور فُؔول کا اَور شاہِ اَشُّورؔ تجِلت فِل آسر کا دِل اُبھارا۔ تو وہ رُؤبِینیؔوں اَور جادؔیوں اَور مَنؔسّے کے نِصفؔ قبیلہ کو قیدی بنا کر لے گئے۔ اَور وہ اُنہیں حلؔحَ اور حاؔبور دریائے جوزان اور مادیوں کے دریا تک لئے گئے۔ اور جہاں وہ آج تک رہے+