1 ۱۔۔بنی یہُودؔاہ ۔ فارِؔص اَور حِصروؔن اَور کرؔمی اَور حُوؔر اَور شوؔبال۔ 2 ۲۔۔رِآیاؔہ بِن شوباؔل سے یَحَؔت پیدا ہُؤا۔ یَحَتؔ سے اَحوؔمائی اَور لاؔہد پیدا ہُوئے۔ یہ صَرُعیؔوں کے خاندان ہَیں۔ 3 ۳۔۔بنی حُوؔر۔ اُبو عیطاؔم۔ یزرؔی عیل اَور یِشمؔا اَور یِدباؔش۔ اَور اُن کی بہن کا نام مَصلِؔل فونی تھا۔ 4 ۴۔۔اَور فُنوِ ئیل خِدوؔر کا باپ۔ اَور عازر حُوؔشہ کا باپ۔ یہ بَیتؔ لحم کے باپ اِفراؔتہ کے پہلوٹھے حُوؔر کے بیٹے تھے۔ 5 ۵۔۔اَور تِقوؔع کے باپ اَشُحؔور کی دو بیویاں تھیں۔ حِلآہ اَور نَعرَؔہ۔ 6 ۶۔۔اَور نَعزَؔہ سے اُ س کے لئے اُحزّؔاَم اَور حاؔفِر اَور تیِمنؔی اَور اَحَشتادؔی پیدا ہُوئے۔ نَعزَؔہ کی یہ اولاد تھی 7 ۷۔۔اَور حِلآؔہ کی اولاد ۔ صارِؔت اَور صؔوحر اَور اِتناؔن۔ 8 ۸۔۔اَور قوُصؔ کے لئے عانُوبؔ اَور ہصوبؔیبہ اَور اَحَرحؔیل بِن حارُوؔم کے خاندان پیدا ہُوئے۔ 9 ۹۔۔اَور یعبیؔص اپنے بھائیوں میں مُعزّز تھا۔ اَور اُس کی ماں نے اُس نا نام یعبیؔص رکھّا۔ کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے درَد کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔ 10 ۱۰۔۔اَور یعبیؔص نے اِسرؔائیل کے خُدا سے دُعا مانگی اَور کہا۔ کاش کہ تُو مُجھے برکت دے اور میری سرحدوں کو بڑھائے۔ اَور تیرا ہاتھ میرے ساتھ ہو۔ اَور تُو مُجھے بَدی سے بچائے۔ تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو۔ تو خُدا نے جو کُچھ اُس نے مانگا اُسے دے دِیا۔ 11 ۱۱۔۔اَور شوُؔحہ کے بھائی کِلوُبؔ کے لئے مُحؔیر پیدا ہُؤا جو اشتؔون کا باپ تھا۔ 12 ۱۲۔۔اَور اِشتوؔن کے لئے بَیت رافؔا اَور فاؔسیحَ اَور عیر نا حاؔش کا باپ تؔحِنؔ پیدا ہُوئے۔ یہ ریکؔہ کےلوگ ہَیں۔ 13 ۱۳۔۔اَور بنی قؔناز۔ عُتنی ایؔل اَور سَراؔیاہ اَور عُتنی ایؔل کا بیٹا حَتاؔت۔ 14 ۱۴۔۔اَور مَعونوتؔائی کے لئے عُفؔرہ پیدا ہُؤا اَور سَراؔیاہ کے لئے یوآبؔ جو کارِیگروں کی وادی کا باپ تھا۔ کیونکہ وہ کارِیگر تھے۔ 15 ۱۵۔۔اَور کالِبؔ بِن یُفنؔے کے بیٹے۔ عؔیر اَور ایؔلہ اَور ناعؔم۔ اَور ایلؔہ کا بیٹا قِناؔز۔ 16 ۱۶۔۔اَور بنی یہلّلِ ایؔل۔ زیفؔ اَور زیفؔہ اَور تِیرؔیا اَور اَسرایؔل۔ 17 ۱۷۔۔اَور بنی عِزؔرہ۔ یاؔتِراَور ماؔرِد اَور عافِؔر اَور یالؔون اَور فِرعُوؔن کی بیٹی بِتؔیہ کے بیٹے جِسے ماؔرِد نے لِیا تھا۔ یہ ہَیں۔ اُس سے مرؔیم اَور شماّئی ا۔ور اِشتمِوؔع کا باپ یشبحَ پیدا ہُوئے۔ 18 ۱۸۔۔ اَور اُس کی یہُودؔی بیوی سے جدوؔر کا باپ یاؔرِد۔ اَور سوؔکو کا باپ حاؔبر۔ اَور زانؔوح اک باپ یَقُوتی ایؔل پیدا ہُوئے۔ 19 ۱۹۔۔اَور ہوؔدی یاہ کی بیوی نَحؔمَ کی بہن کے بیٹے۔ قَعیِلؔہ کا باپ جَرؔمی اَور اشتمِوؔع۔ مَعکؔی۔ 20 ۲۰۔۔اَور بنی شیِموؔن۔ اَمنؔون اَور رِؔنّہ بِن حاناؔن اَور تِیلوؔن ۔ اَور بنی یِشعؔی۔ زوحؔیت اَور بِن زوحیت۔ 21 ۲۱۔۔اَور بنی شؔیلہ بِن یہُودؔہ۔ لیکؔہ کا باپ عؔیر اَور مَرؔیشہ کاباپ لَعَؔدہ۔ اَور بیَت اَشبؔیعَ میں بارِیک کَتان کا کام کرنے والوں کے گھرانے۔ 22 ۲۲۔۔ اَور یوقِؔیم اَور کوزؔیبا کے لوگ۔ اَور یوآشؔ اَور ساراؔف جو موآبؔ میں حُکمران بنے اَور بَیت ؔ لحم میں لَوٹے۔ یہ قدیم زمانہ کی باتیں ہَیں۔ 23 ۲۳۔۔یہ وہ کُمہار تھے جو نِطاعِیؔم اَور جدیؔرہ کے باشِندے تھے۔ اَور وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کے کام کے لئے رہتے تھے۔ 24 ۲۴۔۔بنی شمعُوؔن۔ نمُوئیؔل۔ یاؔمین۔ یارِیؔب رازَؔح۔ شاؔؤل۔ 25 ۲۵۔۔شَلّوؔم اُس کا بیٹا۔ مِبسَاؔم اُس کا بیٹا۔مِشمَاؔع اُس کا بیٹا۔ 26 ۲۶۔۔بنی مِشماَؔع۔ حَمُوئیؔل اَور اُس کا بیٹا ز۔کؔوُّور اَور اُس کا بیٹا شمِعؔی۔ 27 ۲۷۔۔اَور شِمیؔی کے سولہ بیٹے اَور چھ بیٹیاں تھیں۔ لیکن اُس کے بھائیوں کے بہُت بیٹے نہ ہُوئے۔ اِس لئے اُن کے سارے گھرانے بنی یہوداہ کی طرح کثرت سے نہ ہُوئے۔ 28 ۲۸۔۔وہ اِن جگہوں میں رہتے تھے۔ بیئر شابؔع اَور مولاؔدَہ اَور حَصَر شُوعاؔل۔ 29 ۲۹۔۔اَور بِلہَؔہ اَور عاؔصِم اَور توؔلاد۔ 30 ۳۰۔۔اَور بِتُوئیؔل اَور حُرمؔمہ اَور صِقلاؔج۔ 31 ۳۱۔۔اَور بیَت مَرکابوؔت اَور حَصَرسوسؔیم اَور بَیتؔ بری اَور شَعَراؔئم میں۔ داؔؤد بادشاہ کے وقت تک یہی اُن کے شہر تھے۔ 32 ۳۲۔۔اَور اُن قصبے۔ عیطاؔم اَور عیؔن اَور رِمؔون اَور توکِؔن اَور عاشاؔن۔ پانچ۔ 33 ۳۳۔۔اَور اُن کےقصبوں کے گِرد بَعلَؔ تک اُن کے تما م دِیہات۔ یہی اُن کے مَسکِن اَور اُن کے نسب نامے ہَیں۔ 34 ۳۴۔۔اَور مِشوباؔب اَور یَملیکؔ اَور یوُشہ بِن اَمَصؔ یاہ۔ 35 ۳۵۔۔اَور یوئیؔل اَور یاؔہُو بِن یوشِبؔ یاہ بِن سراؔیاہ بِن عَسیؔ ایل ۔ 36 ۳۶۔۔اَور اِلیوعینَاؔئی اَور یَعقوؔبہ اَور یشوؔحابہ اَور عَساَؔیاہ اَور عدَؔ ی ایل اَور یسیمی ایؔل اَور بناؔیاہ۔ 37 ۳۷۔۔اَور زیؔزا بِن شِفیؔع بِن اَلوّؔن بِن یداؔیاہ بِن شمِرؔی بِن شِمعَ ؔ یاہ۔ 38 ۳۸۔۔یہ جِن کے نام مذَکُور ہُوئے۔ اپنےگھرانوں میں سردار تھے۔ اَور اُن کے آبائی خاندان بُہت بڑھے۔ 39 ۳۹۔۔اَور وہ مشرق کی وادی میں جراؔرہ کے مدِخِل تک اپنے چوپایوں کے لئے چراگاہ ڈُھونڈنے گئے۔ 40 ۴۰۔۔اَور اُنہوں نے سرسبز اَور اچھّی چراگاہ پائی۔ اَور وہ زمین وسیع اَور آرام دِہ اَور زرخیز تھی۔ 41 ۴۱۔۔کیونکہ بنی حاؔم وہاں قدیم سے رہتے تھے۔ اَور جِن کے نام لِکھے گئے ہَیں۔ وہ شاہِ یہُودؔاہ حزقیاہ کے دِنوں میں آئے۔ اَور اُنہوں نے اُن کے خَیموں پر حملہ کِیا اَور معونیؔوں کو جوو ہاں پائے گئے ، قتل کِیا۔ ایسا کہ وہ آج کے دِن تک نیست و نابوُد ہَیں۔ اَور اُن کی جگہ رہنے لگے۔ کیونکہ اُن کے غلّوں کے لئے وہاں چراگاہ تھی۔ 42 ۴۲۔۔اَور اُن کے سردار فِلَطؔ یاہ اَور نَعرَؔیاہ اَور رِفاؔیاہ اَور عُزّی ایؔل بنی یِشِعیؔ تھے۔ 43 ۴۳۔۔تو اُنہوں نے اُن باقی عمالیِقیؔوں کو جو بچ رہے تھے، قتل کِیا۔ اَور وہ وہاں آج کے دِن تک رہتے ہَیں+