1 ۱۔۔اَورداؔؤد نے اِسرؔائیل کے تمام سرداروں یعنی قبیلوں کے سرداروں اَور گروہوں کے سرداروں کو جو بادشاہ کی خدمت کرتے تھے۔ اَور ہزاروں اَور سینکڑوں کے سرداروں اَور بادشاہ کی تمام مِلکیّت اَور جائیداد کے مُختار کاروں اَور اپنے بیٹوں اَور خواجہ سَراؤں اَور بَہادُروں اَور تمام دلیر مَردوں کو یرُوشلیِؔم میں اِکّٹھا کِیا۔ 2 ۲۔۔اَور داؔؤد بادشاہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہُؤا اَور بولا۔ اَے میرے بھائیوں اَور اَے میرے لوگو!میری بات سُنو۔ میرے دِل میں تھا۔ کہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کے قیام کے لئے گھر اَور اَپنے خُدا کے قدموں کے لئے چوکی بناؤں۔ اَور مَیں نے اُس کے بنانے کےلئے تیاّری کی۔ 3 ۳۔۔پر خُدا نے مُجھے کہا۔ کہ تُو میرے نام کے لئے گھر نہیں بنائے گا۔ کیونکہ تُو جنگی مَرد ہَے۔ اَور تُو نے خُون بہایا ہَے۔ 4 ۴۔۔تو بھی خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا نے میرے باپ کے سارے گھرانے میں سے مُجھے چُن لِیا۔ تاکہ مَیں اِسرؔائیل پر ہمیشہ تک بادشاہ رہُوں۔ کیونکہ اُس نے یہوداہ کو حُکمران بننے کے لئے چُنا۔ اَور یُہوداہ کے گھرانے سے میرے باپ کے گھرانے کو اَور میرے باپ کے بیٹوں میں سے مُجھے پسند کِیا۔ تاکہ مُجھے تمام اِسرؔائیل پر بادشاہ بنائے۔ 5 ۵۔۔اَور میرے سارے بیٹوں میں سے (کیونکہ خُداوند نے مُجھے بُہت سے بیٹے بخشے ہَیں) میرے بیٹے سُلیماؔن کو چُن لِیا۔ تاکہ وہ اِسرؔائیل میں خُداوند کی سَلطنَت کے تخت پر بیٹھے۔ 6 ۶۔۔اَور مُجھے فرمایا کہ تیرا بیٹا سُلیماؔن میرا گھر اَور میری بارگاہیں بنائے گا۔ کیونکہ مَیں نے اُسے اپنے لئے بیٹا چُنا۔ اَور مَیں اُس کا باپ ہُوں گا۔ 7 ۷۔۔اَور مَیں اُس کی سَلطنَت کو ہمیشہ تک قائم کروں گا۔ اگر وہ میرے اَحکام اَور میرے قَوانین پر عمل کرنے کا پابند رہے۔ جیسا کہ آج کے دِن ہَے۔ 8 ۸۔۔اَور اَب تمام اِسرائیل یعنی خُداوند کی جماعت کے رُوبُرواَور ہمارے خُدا کو سُنتے ہُوئے تُم خُداوند اپنے خُدا کے تمام حُکموں کو مانواَوراُن کی تلاش کرو۔ تاکہ تُم اچھے مُلک کے وارِث ہو۔ اَور اپنے بعد اپنے بیٹوں کے لئے ہمیشہ تک مِیرَاث چھوڑو۔ 9 ۹۔۔اَور تُو اَے میرے بیٹے سُلیمؔان!اپنے باپ کے خُدا کو پہچان۔ اَور کامِل دِل سے اَور متوجہ رُوح سے اُس کی عِبادَت کر۔ کیونکہ خُداوند تمام دِلوں کو جانچتا ہےَ ۔ اَور خیالوں کے سارے اندیشے جانتا ہَے۔ اگر تُو اُسے ڈُھونڈے تو یقیناً تُو اُسے پائے گا۔ اَور اگر تُو اُسے ترک کرے۔ وہ بے شک تُجھے اَبد تک ترک کرے گا۔ 10 ۱۰۔۔اَور اَب دیکھ۔ کہ خُداوند نے تُجھے چُن لِیا۔ تاکہ تُو مَقدِس کے لئے گھر تعمیر کرے۔ پس مضبُوط ہو ۔ سو ہمت کر کے اُسے مکمل کر۔ 11 ۱۱۔۔تب داؔؤد نے اپنے بیٹے سُلیمؔان کو برآمدے کا اَور اُس کے مکانوں اَور خزانوں اَور بالاخانوں اَور اندروُنی کوٹھڑیوں اَور رحم گاہ کے گھر کا نقشہ دِیا۔ 12 ۱۲۔۔اَور اُس سب کُچھ کا نقشہ جو اُس کے دِل میں تھا۔ خُداوند کے گھر کی بارگاہوں کی ترتیب کا۔ اَور اُس کے گِرد کی تمام کوٹھڑیوں کا اَور خُدا کے گھر کے خزانوں کا اَور پاک کی ہُوئی چیزوں کے خزانو ں کا۔ 13 ۱۳۔۔اَور کاہِنوں اَور لاویوں کی تقسیم کا اَور خُداوند کے گھرکی خدمت کے ہر ایک کام کا۔ اَور خُداوند کے گھر کی خدمت کے تمام برتنوں کا۔ 14 ۱۴۔۔اَور سب کام کے برتنوں کے لئے جو خدمت کے واسطے تھے، سونا تول کر کے دِیا۔ اَور تمام چاندی کے برتنوں کے لئے سب کام کے برتنوں کے لئے جو خدمت کے واسطے تھے چاندی تول کر دی۔ 15 ۱۵۔۔اَور سونے کے شمع دانوں اَور سونے کے چراغوں ہر ایک شمع دان اَور اُس کے چراغوں کے لئے سونا تول کر کے دِیا۔ اَور اِسی طرح چاندی کے شمع دان اَور اُن کے چراغوں کے لئے ہر ایک شمع دان کےلئےاِستعمال کے مطابق چاندی وزن کر کے دی۔ 16 ۱۶۔۔اَور نَذر کی روٹی کی میزوں کے لئے ہر ایک کے لئے سونا تول کر اَور چاندی کی میزوں کے لئے چاندی۔ 17 ۱۷۔۔اَور خالص سونا سِیخوں اَور جاموں اَور پیالوں اَور سونے کے تھالوں کے واسطے ہر ایک تھال کے لئے تول کر ۔ اَور چاندی کے تھالوں کے لئے ہر ایک تھال کے واسطے چاندی تول کر۔ 18 ۱۸۔۔اَور بخُور کی قُربان گاہ کے لئے مُصّفا سونا تول کر ۔ اَور رتھ کی شبیہہ یعنی کرُّوبیوں کو بنانے کے لئے جو اپنے پَر پھیلائے ہُوئے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو ڈھانپے ہوں۔ 19 ۱۹۔۔یہ سب یعنی اِس نمُونہ کے سب کام خُداوند کے ہاتھ کی تحریر سے مُجھے سمجھائے گئے۔ 20 ۲۰۔۔اَور داؔؤد نے اپنے بیٹے سُلیمؔان سے کہا۔ مضبُوط ہو دلیر بن۔ اَور ہمت سے کام کر۔ مت ڈر اَور نہ گھبرا۔ کیونکہ خُداوند میرا خُداتیرے ساتھ ہَے۔ وہ تُجھے نہ چھوڑے گا۔ اَور تُجھے ترک نہ کرے گا۔ جب تک کہ خُداوند کے گھر کی خدمت کا سب کام تمام نہ ہو جائے۔ 21 ۲۱۔۔اَور یہ کاہِنوں اَور لاویوں کے گروہ خُدا کے گھر کی سب خدمت کے لئے ہَیں۔ اَور سب جو اپنی دانش مندی میں ماہر ہَیں ہرایک خدمت کے لئے سب کاموں میں تیرے ساتھ ہَیں۔ اَور سردار اَور تمام لوگ تیرے اَحکام کے ماتحت ہَیں +