1 ۱۔۔اَوربنی اِسرؔائیل اپنے شُمار کے مُطابِق آبائی سردار اَور ہزاروں اَور سینکڑوں کے سردا ر اَور اُن کے عہدے دار جو سب کاموں میں بادشاہ کی خدمت کرتے تھے گروہوں کے مُطابِق جو برس کے سب مہینوں میں ہر مہینے حاضِر ہوتے اَوررُخصت ہوتے تھے۔ اُن میں سے ہر ایک گروہ چوبیس ہزار کا تھا۔ 2 ۲۔۔اَور پہلے گروہ کے لئے یُشُبؔ عام بِن زَبدؔی ایل تھا۔ اَور اُس کا گروہ چوبیس ہزارکا تھا۔ 3 ۳۔۔اَور وہ بنی فارِصؔ میں سے تھا۔ اَور لشکر کے سب رئیسوں کا پہلے مہینے کے لئے سردار تھا۔ 4 ۴۔۔اَور دُوسرے مہینے کے گروہ پر اِلی عاؔزِار بِن دؔاؤد اَحوؔحی تھا۔ اَور اُس کے ماتحت مِقلوؔت رہنما تھا۔ جس کا گروہ چوبیس ہزار کا تھا۔ 5 ۵۔۔اَور تیسرے مہینے کے لئے لشکر کا تیسرا سردار یویادؔاع سردار کاہِن بیٹا بناؔیاہ ۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 6 ۶۔۔اَور یہ وہی بناؔیاہ تھا اَور تیسوں میں بَہادُر اَور تیسوں پر حاوی ۔ اَور اُس کے گروہ میں اُس کا بیٹا عَمّی زابؔاد تھا۔ 7 ۷۔۔چوتھے مہینے کے لئے چوتھا عَساَئیؔل یوآبؔ کا بھائی تھا۔ اَورزِبَدیؔاہ اُس کا بیٹا اُس کے ماتحت تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 8 ۸۔۔پانچویں مہینے کے لئے پانچواں شَمہُوت یِزراحیؔ سردار تھا اَور اُس کا گروہ چوبیس ہزار کا تھا۔ 9 ۹۔۔چھٹے مہینے کے لئے چھٹا عِیرؔابِن عِقیّیشؔ تِقوعی تھا۔ اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 10 ۱۰۔۔ساتویں مہینے کے لئے ساتواں بنی اِفرائؔیم میں سے حالِصؔ فَلطی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 11 ۱۱۔۔اَورآٹھویں مہینے کے لئے آٹھواں زارَحیؔوں میں سے سِبکاؔئی حُوشی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 12 ۱۲۔۔اَور نویں مہینے کے لئے نواں بِنیامِیؔن میں سے اَبی عاؔزِر عنَتوتی تھا۔اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 13 ۱۳۔۔اَور دسویں مہینے کے لئے دسواں زارَحؔیوں میں سے مَہراؔئی نطوفاتی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 14 ۱۴۔۔اَور گیارھویں مہینے کے لئے گیارھواں بنی اِفرؔائیم میں سے بناؔیاہ فرعاتونی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 15 ۱۵۔۔اَور بارھویں مہینے کے لئے برھواں عُتنی ایؔل سے حِلدؔائی نطوفاتی تھا۔ اَور اُس کے گروہ میں چوبیس ہزار تھے۔ 16 ۱۶۔۔اَوراِسرؔائیل کے قبیلوں کے یہ سردار تھے۔ رُؤبِینیؔوں کا سردار اِلی عاؔزِر بِن زِکرؔی ۔ اَور شمعُونیؔوں کاشِفَط ؔیاہ بِن مَعکؔہ۔ 17 ۱۷۔۔اَور لاویؔوں کا حَشَب ؔ یاہ بِن قمُوئیؔل۔ اَورہارُونیوؔں کا صادؔوق۔ 18 ۱۸۔۔اَور یہُودؔہ کا اِلی آبؔ داؔؤد کے بھائیوں میں سے۔ اَور یِسّاکؔرکا عُمؔری بِن مِیکائیؔل۔ 22 19 ۱۹۔۔اَور زبُلُوؔن کا شِمؔعَ یاہ بِن عوبؔدیاہ اَور نفتاؔلی کا یریؔموت بِن عَزری ایؔل۔ 20 ۲۰۔۔اَور بنی اِفرؔائیم کا ہوشؔیع بِن عزرؔیاہ۔ اَور مَنؔسّے کے آدھے قبیلہ کا یوئیؔل بِن فِداؔیاہ۔ 21 ۲۱۔۔اَور جِلعاؔد میں مَنؔسّے کا آدھے قبیلہ کا عَزرؔی ایل بِن یرِوحاؔم۔ یہ اِسرؔائیل کے قبیلوں کے سردار تھے۔ 23 ۲۳۔۔اَورداؔؤد نے بیس برس کی عُمر والوں اَور اُس سے کم کا شُمار نہ کِیا۔ کیونکہ خُداوند نے کہا تھا۔ کہ مَیں اِسرؔائیل کو آسمان کے سِتاروں کی مانند بڑھاؤں گا۔ 24 ۲۴۔۔اَور یوآبؔ بِن صِرؔویہ نے شُمار کرنا شرُوع کِیا۔ پر اُسے تمام نہ کِیا۔ کیونکہ اِس سبب سے اِسرؔائیل پر غضب ٹوٹ پڑا۔ اَور وہ شُمار داؔؤد بادشاہ کی تواریخِ کی کِتاب میں درج نہ ہُؤا۔ 25 ۲۵۔۔اَور بادشاہ کےک خزانوں پر عَزماوِتؔ بِن عَدؔی ایل تھا۔ اَور مُلک کے انبار خانوں پر شہروں اَور گاؤں اَور بُرجوں میں تھے۔ یوناؔتان بِن عُزُّی ؔ یاہ تھا۔ 26 ۲۶۔۔اَور کھلیان کاشتکاری کے لئے شہروں کے عملہ پر عِزؔری بِن کلُوبؔ تھا۔ 27 ۲۷۔۔اَور تاکسِتانوں پر شِمعی راؔمی تھا۔ اَور انگورستان کی پیداوار مَے کے گوداموں پر زَبؔدی شِفمی تھا۔ 28 ۲۸۔۔اَور زیتُون کے باغوں اَور گُولر کے درختوں پر جو شفیلؔہ میں تھے بَعلَ ؔ حانان جدیری تھا۔ اَور تیل کے گوداموں پر یوعاؔش۔ 29 ۲۹۔۔اَور گائے بیَل پر جوشارون کی وادیوں میں تھے اَور اُن پر شافاؔطِ بِن عَدؔائی تھا۔ 30 ۳۰۔۔اَور اُونٹوں پر اوبِیؔل اِسماعیلی۔ اَور گدھوں پر یَحدی ؔ یاہ میرونوتی۔ 31 ۳۱۔۔اَور بھیڑوں پر یازِؔیر ہجری۔ یہ سب داؔؤد بادشاہ کی مِلکیّتوں کے مُختار تھے۔ 32 ۳۲۔۔اَور داؔؤد کا چچا یوناتاؔن مُشِیر تھا وہ دانا اور منشی تھا۔ اَور یحی ایؔل بِن حُکموؔنی بادشاہ کے بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا۔ 33 ۳۳۔۔اَور اَحی توفؔل بادشاہ کا مُشِیر تھا۔ اَور حُوشاؔئی اَرکی بادشاہ کا رِفیق تھا۔ 34 ۳۴۔۔اَور اَحی توفؔل کے ماتحت یویاداؔع بِن بناؔیاہ اَور اَبی یاتاؔر تھے۔ اَور بادشاہ کے لشکر کا سِپّہ سالار یوآبؔ تھا۔