1 ۱۔۔دربانوں کی تقسیم یہ تھی۔ قورؔحیوں میں سے مَشاؔلِم یاہ بِن قورؔے بنی اَبی آسافؔ سے۔ 2 ۲۔۔اَور مَشالِم یؔاہ کے بیٹے۔ پہلوٹھا زِکرؔیاہ اَور دُوسرا یدِیعَ ایؔل اَور تیسرا زبدَؔیاہ اَور چوؔتھا یتنی ایؔل۔ 3 ۳۔۔اَور پانچواں عیلاؔم اَور چھٹا یوحانؔان اَور ساتواں اِلی یوعینؔائی۔ 4 ۴۔۔اَور عوبید اِدوؔم کے بیٹے۔ پہلوٹھا شمِعؔ یاہ اَو دُوسرا یوزاؔباد اَور تیسرا یوآؔح اَور چوتھا ساکاؔر اَور پانچواں نِتَن ایؔل۔ 5 ۵۔ اَور چھٹا عَمّؔی ایل اَور ساتواں یِساّکؔراَورآٹھواں فَعُلتؔائیس۔ کیونکہ خُدا نے اُسے برکت دی تھی۔ 6 ۶۔۔اَوراُس کے بیٹے شِمعَؔ یاہ کے ہاں بھی بیٹے پیدا ہُوئے۔ جو اپنے آبائی گھرانوں میں سرداری کرتے تھے۔ کیونکہ وہ بَہادُر دلیر آدمی تھی۔ 7 ۷۔۔اَور بنی شِمعَؔ یاہ ۔ عُتنؔی اَور رِفائیؔل اَور عوبؔیداَور اِلی زاؔباد اَور اُس کے بھائی اِلی ہُوؔد اَور سِمَکؔ یاہ زور آور مَرد تھے۔ 8 ۸۔۔اَوروہ اَور اُن کے بیٹے اَور اُن کے بھائی دلیر آدمی خدمت کرنے میں طاقتور تھے۔ اَور وہ عوبید اِدوؔم سے باسٹھ تھے۔ 9 ۹۔۔اَور مَشاؔلِم یاہ کے بیٹے اَور بھائی دلیر آدمی اَٹھارہ تھے۔ 10 ۱۰۔۔اَور بنی مَرارؔی میں سے حوسؔہ کے بیٹے۔ سردار شمِؔری۔ اگرچہ یہ پہلوٹھا نہ تھا تاہم اُس کے باپ نےاُسے سردار بنایا۔ 11 ۱۱۔۔اَوردُوسرا حِلقیؔ یاہ اَور تیسرا طِبَلؔ یاہ اَور چوتھا زِکرؔیاہ۔ سو سب بنی حوؔسہ اَور اُس کے بھائی تیرہ تھے۔ 12 ۱۲۔۔یہ دربانوں کی تقسیم تھی۔ جو اپنے سرداروں کے ماتحت خُداوند کے گھر کی خدمت میں اپنے بھائیوں کی طرح اپنے فرائض ادا کرتے تھے۔ 13 ۱۳۔۔تو اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے کے مُطابِق اُن کے آبائی گھرانوں کے ہر ایک پھاٹک کے واسطے قُرعہ ڈالا۔ 14 ۱۴۔۔اَور مشرق کی طرف کے لئے شالِمؔ یاہ کا قُرعہ نِکلا۔ اَور اُس کے بیٹے زِکرؔیاہ کے لئے قُرعہ ڈالا گیا جو صلاح دینے میں عقلمند تھا تو اُس کا قُرعِہ شمال کی طرف کا نِکلا۔ 15 ۱۵۔۔اَور عوؔبید اِدوم کے لئے جنُوب کی طرف کا۔ اَور اُس کے بیٹے کے لئے انبار خانوں کا۔ 16 ۱۶۔۔حَوسہ کے لئے مغرب کی طرف مَثلاّکت کے پھاٹک کی راہ سمیت کا مُحافظ تھا۔ 17 ۱۷۔۔مشرق کی طرف چھ لاوی۔ اَور شِمال کی طرف چار لاوی دِن بھر کے لئے۔ اَور جنُوب کی طرف چار دِن بھر کے لئے۔اَور گودام کی طرف دو دو۔ 18 ۱۸۔۔اَور مغرب کوصحن کی طرف چار چڑھائی میں اَور دو صحن میں۔ 19 ۱۹۔۔بنی قورحیؔوں اَور بنی مَرارؔی میں سے دربانوں کے یہی فریق تھے۔ 20 ۲۰۔۔اَور اُن کے بھائی لاوؔی خُدا کے گھر کے خزانوں اَور مخصُوص شُدہ چیزوں کے خزانوں پر مُقرّر تھے۔ 21 ۲۱۔۔اَور لَعدؔان کے بیٹے۔ جیرشونیؔوں میں سے اُس کے بیٹے جو جیر شونی لَعدؔان کے آبائی سردار تھے اَور وہ یحیؔ ایل تھے۔ 22 ۲۲۔۔ اَور یحیؔ ایل کے بیٹےزیتاؔم اَور اُس کا بھائی یوئیؔل خُداوند کے گھر کے خزانوں پر تھے۔ 23 ۲۳۔۔اَور عَمرامیؔوں اَور یِصَہاؔریوں اَور حِبرونؔیوں اَور عُزّی ایلؔیون میں سے۔ 24 ۲۴۔۔شبُوئیؔل بِن جیر شوؔم بِن مُوسؔیٰ تھا اَور وہ خزانوں پر سردار تھا۔ 25 ۲۵۔۔اَور اُس کے بھائی اِلی عاؔزِر کی طرف سے۔ اُس کا بیٹا رَحَبؔ یاہ اَور اُس کا بیٹا اِشؔعَ یاہ اَور اُس کا بیٹا یُوراؔم اَور اُس کا بیٹا زکؔری اَور اُس کا بیٹا شلومِیتؔ۔ 26 ۲۶۔۔اَور یہ شلومِیتؔ اَور اُس کے بھائی نَذَر کی ہُوئی چیزوں کے تمام خزانوں پر مُقرّر تھے۔ وہ چیزیں جو داؔؤد بادشاہ اَور آبائی سرداروں اَور ہزاروں اَور سینکڑوں کے رئیسوں نے اَور لشکر کے سرداروں نے نَذَر کی تھیں۔ 27 ۲۷۔۔اُن میں سے جو اُنہوں نے لڑائیوں اَور غنیمت سے خُداوند کے گھر کی مَرمّت کے لئے نَذَر چڑھائی تھیں۔ 28 ۲۸۔۔اَورسب کُچھ جو سمُوئیؔل نبی نے اَور شاؤؔل بِن قِیشؔ اَور اَبنؔیر بِن نؔیر اَور یوآبؔ بِن صِرُوؔیہ نے نَذَر کِیا تھا۔ سب نَذرکی ہُوئی چیزیں شلومِیتؔ اَور اُس کے بھائیوں کے ہاتھ میں دے دیں۔ 29 ۲۹۔۔اَور یِصَہارؔیوں میں سے کِنَن ؔ یاہ اَور اُس کے بیٹے باہر کے کام کے لئے اِسرؔائیل پر عہدہ دار اَور قاضی تھے۔ 30 ۳۰۔۔اَورحِبرونیؔوں میں سے حَشَبؔ یاہ اَور اُس کے بھائی ایک ہزار سات سَو دلیر مَرد اِسرؔائیل پر اُردؔن کے پار مغرب کی طرف خُداوند کے تمام کام اَور بادشاہ کی نگرانی کے لئے مُقرّر تھے۔ 31 ۳۱۔۔اَور حِبرونیؔوںمیں سے یریؔ یاہ بمُطابِق اُن کی آبائی پُشتوں کے حِبرونیؔوں کا سردار تھا۔ داؔؤد بادشاہ کے چالیسویں برس میں اُن کے بارے میں دریافت کِیا گیا تھا اَور اُن کے درمیان یعؔزیر جِلعا؎د میں بَہادُر سوُرما پائے گئے۔ 32 ۳۲۔۔اَور اُس کے بھائی دوہزار سات سَو سوُرما آبائی سردار تھے۔ اَور داؔؤد بادشاہ نے خُدا کے سب کاموں اَور بادشاہ کے شاہی کاموں کے لئے اُنہیں رُؤبینیؔوں اَور جادیؔوں اَور مَنؔسّے کے آدھے قبیلہ پر حاکِم مُقرّر کِیا۔