1 ۱۔۔اَور داؔؤداَور لشکر کے سردارو نے بنی آسافؔ اَور بنی ہیماؔن اَور یدُوتؔون کو خدمت کے لئے علیحٰدہ کِیا۔ کہ ستار اَور بانسرویں اَور جھانجوں پر نبُوّت کریں۔ اَور خدمت کرنے والوں کا شُمار بِمطابِق اُن کی خدمت کے یہ تھا۔ بنی آسافؔ میں سے زَکُّؔور اَور یُوسفؔ اَور نِتنؔ یاہ اَور اَسرَاؔیلہ۔ 2 ۲۔۔بنی آسافؔ۔ آسافؔ کے ماتحت بادشاہ کے حُکم مُطابِق نبوُّت کرتے تھے۔ 3 ۳۔۔یدُوتؔون سے بنی یدُوتؔون۔ جدل ؔیاہ اَور صِرؔی اَور اِشعؔ یاہ اَور حَشَبؔ یاہ اَور شمِعؔی اَور مَتِّتؔ یاہ چھ اپنے باپ یدُوتوؔن کے ماتحت ستار پر شُکر گُزاری اَور خُداوند کی حمد کے لئے نُبوّت کرتے تھے۔ 4 ۴۔۔اَور ہیماؔن سے بنی ہیماؔن یقّبی ؔ یاہ اَور مِتؔن یاہ اَور عُزّی ایؔل اَور شبوئیؔل اَور یریموؔت اَور حَنَنؔ یاہ اَور حَنؔائی اَور اِلی آؔتہ اَور جِدَّل اَور روممؔتی عاؔزِر اَور یُشؔبی قاشہ اَور مَلؔوّتی اَور ہوؔتیِر اَور مِخری اوتؔ۔ 5 ۵۔۔یہ سب ہیمان کے بیٹے تھے جو خُدا کی باتوں کی بڑائی بیان کرنے کے لئے بادشاہ کا نبوت کرنے والا تھا۔ اَور خُدا نے ہیماؔن کو چودہ بیٹے اَور تین بیٹیاں دِیں۔ 6 ۶۔۔یہ سب اپنے باپ کے زیرِنظر خُداوند کے گھر کے راگ کے لئے جھانجوں اَور بانسریوں اَور ستار کے ساتھ خُدا کے گھر کی خدمت کے واسطے بادشاہ اَور آسافؔ اَور یدُوتؔوناَورہیماؔن کے ماتحت تھے۔ 7 ۷۔۔اَور اُن کا شُمار اُن کے بھائیوں کے سمیت جو خُداوند کے گیت گانے میں قابِل اَور ماہِر تھے۔ دو سو اَٹھاسی تھا۔ 8 ۸۔۔اَور اُنہوں نے خدمت کا قرُعہ برابر ہر ایک کے لئے ڈالا۔ کیا چھوٹا۔ کیا بڑا۔ کیا اُستاد۔ کیا شاگِرد۔ 9 ۹۔۔اَور پہلا قُرعہ جو آسافؔ کا تھا یُوسفؔ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ نِکلا۔ اَور دُوسرا جَدل ؔ یاہ اَور اُس کے بھائیوں اَور بیٹوں کےبارہ ۔ 10 ۱۰۔۔اَور تیسرا زکؔوُّر اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 11 ۱۱۔۔چوتھا یصؔری اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 12 ۱۲۔۔پانچواں نَتن ؔ یاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 13 ۱۳۔۔چھٹا بُقّی ؔ یاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 14 ۱۴۔۔ساتواں یَسرَاؔیلہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 15 ۱۵۔۔آٹھواں اِشعَ ؔ یاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 16 ۱۶۔۔نواں مَتن ؔ یاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 17 ۱۷۔۔دسواں شمِؔعی اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 18 ۱۸۔۔گیارھواں عزری ایؔل اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 19 ۱۹۔۔بارھواں حَشب ؔ یاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 20 ۲۰۔۔تیرھواں شُوبائیؔل اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 21 ۲۱۔۔چودھواں مَتِتّؔ یاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 22 ۲۲۔۔پندرھواں یریمؔوت اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 23 ۲۳۔۔سولہواں حَننؔ یاہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 24 ۲۴۔۔سترھواں یُشبی قاؔشہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 25 ۲۵۔۔اَٹھارھواں حَنؔانی اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 26 ۲۶۔۔اُنیسواں مَلؔوّتی اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 27 ۲۷۔۔بیسواں اِلی ؔیاتہ اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 28 ۲۸۔۔اِکیسواں ہوؔتیراَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 29 ۲۹۔۔بائیسواں جِدَّؔلتی اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 30 ۳۰۔۔تئیسواں محتری اوؔتاَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔ 31 ۳۱۔۔چوبیسواں روممؔتی عازِراَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں کے لئے کُل بارہ۔