باب۲۴

1 ۱۔۔اَور بنی ہارُوؔن کی یہ تقسیم تھی۔ بنی ہارُوؔن نادابؔ اَور اَبیؔ ہُو اَور اِلی عاؔزِار اَور اِیتامؔار۔ 2 ۲۔۔اَورناداؔب اَور اَبی ؔہُو اپنے باپ کے سامنے ہی مَر گئے۔ اَوراُن کے بیٹے نہ تھے۔ سواِلی عاؔزِار اَوراِیتاؔمار نے کہانت کا کام کِیا۔ 3 ۳۔۔اَور داؔؤد نے بی اِلی عاؔزِار میں سے صَادوؔق کے خاندان کو اَور بنی اِیتاؔمار میں اَحؔی ملک کے خاندان کو اُنہیں اُن کی خدمت کی باریوں کے مُطابِق تقسیم کِیا۔ 4 ۴۔۔اَوربنی اِلی عاؔزِار میں بہ نِسبت بنی اِیتاؔمار کے زیادہ سردار آدمی پائے گئے۔ تو وہ اِس طرح تقسیم کِئے گئے۔ بنی اِلی عاؔزِار اَور اپنے آبائی گھرانوں کے سردار سولہ۔ اَور بنی اِیتاؔمار اپنے آبائی گھرانوں کے لئے آٹھ۔ 5 ۵۔۔یہ اَور وہ قُرعہ سے بانٹے گئے۔ کیونکہ مَقدِس کے سردار اَور خُدا کے سردار بنی اِلی عاؔزِار اَور بنی اِیتامؔار میں سے تھے۔ 6 ۶۔۔اَورشمِؔعَ یاہ بِن نِتن ایؔل کاتب نے اُنہیں لاویوں میں سے بادشاہ اَور سرداروں اَور صَادوؔق کاہِن اَور اَحؔی ملک بِن اِبی یاتاؔر اَور کاہِنوں کے آبائی سرداروں اَور لاویوں کے سامنے لِکھا تو ایک باپ کا گھرانہ اِلی عاؔزِار کے لئے لِیا گیا اَور ایک اِیتامؔار کے لئے لِیا گیا۔ 7 ۷۔۔تو پہلا قُرعہ یویرِیبؔ کا نِکلا۔ اَور دُوسرا یَدَعؔ یاہ۔ 8 ۸۔۔تیسرا حاؔرم کا۔ چوتھا سعوؔریم کا۔ 9 ۹۔۔پانچواں مَلکیؔ یاہ کا۔ چھٹا مِیَّامِؔین۔ 10 ۱۰۔۔ساتواں ہقّوص کا آٹھواں اَبی ؔیاہ۔ 11 ۱۱۔۔نواں یِشُوعؔ کا۔ دسواں شِکَن ؔ یاہ کا۔ 12 ۱۲۔۔گیارھواں اِلیاَشِیبؔ کا۔ بارھواں یاؔقِیم کا۔ 13 ۱۳۔۔تیرھواں حُؔفّہ کا۔ چودھواں یاشِؔب آب کا۔ 14 ۱۴۔۔پندرھواں بِلؔجہ کا۔ سولہواں اِمؔیّرکا۔ 15 ۱۵۔۔سترھواں حزؔیر کا۔ اَٹھارھواں ہَفّی صیصؔ کا۔ 16 ۱۶۔۔اُنیسواں فتحَ ؔ یاہ کا۔ بیسواں یحزقی ایؔل کا۔ 17 ۱۷۔۔اِکیسواں یاکِیؔن کا۔ بائیسواں جامُؔول کا۔ 18 ۱۸۔۔تئیسواں دِلاؔیاہ کا۔ چوبیسواںمَعزؔیاہ کا۔ 19 ۱۹۔۔یہ اُن کی خدمت کی باریاں تھیں۔کہ وہ خُداوند کے گھر میں اپنی خدمت ادا کرنے کے لئے اُس ترتیب کے مُطابِق کیسے داخِل ہوں جو خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا نے اُن کے باپ ہارُوؔن کی معرفت ٹھہرائی تھی۔ 20 ۲۰۔۔اَور باقی بنی لاوؔی۔ بنی عَمراؔم سے شُوبؔائیل اَور بنی شُوباؔئیل سے یحؔدی یاہ۔ 21 ۲۱۔۔اَور رِحَبؔ یاہ ۔ بنی رِحَبؔ یاہ میں سے سردار یشیؔ یاہ ۔ 22 ۲۲۔۔اَور یِصَہاؔر سے شلوموؔت اَور بنی شلوموؔت سے یاحَتؔ۔ 23 ۲۳۔۔اَور بنی حِبرؔون ۔ یریؔ یاہ پہلا۔ دُوسرا اَمَرؔیاہ۔ تیسرا یَحری ایؔل چوتھا یقم عؔام۔ 24 ۲۴۔۔اَور عُزّیؔ ایل کا بیٹا مِیکؔہ۔ اَور بنی مِیکؔہ سے شامؔیر۔ 25 ۲۵۔۔اَور مِیکؔہ کا بھائی یِشیّ ؔ یاہ ۔ اَور بنی یِشّیؔ یاہ سے زِکرؔیاہ۔ 26 ۲۶۔۔اَورمَراؔری کے بیٹے محؔلی اَور مُؔوشی اَور یعَزی ؔیاہ۔ 27 ۲۷۔۔اَور بنی مَرارؔی۔ عُزّؔی یاہ سے شوؔہم اَور زکُّؔور اَور عِبریؔ۔ 28 ۲۸۔۔اَور محَلؔی سے اِلی عاؔزِار۔ جس کا کوئی بیٹا نہ تھا۔ 29 ۲۹۔۔اَور قِیشؔ۔ سو قِیشؔ کا بیٹا یَرحؔمی ایل ۔ 30 ۳۰۔۔اَور بنی مُوؔشی۔ مَحلؔی اَور عاؔدِر اَور یریموتؔ۔ یہ بی لاوؔی بُمطابِق اپنے آبائی گھرانوں کے تھے۔ 31 ۳۱۔۔اَور اُنہوں نے اپنے بھائیوں بنی ہارُوؔن کے مُقابِل داؔؤد بادشاہ اَور صَادوؔق اَور اَھی ملکؔ اَور کاہِنوں اَور لاویوں کے آبائی سرداروں بڑوں اَور چھوٹوں کے سامنے قُرعے ڈالے۔ قُرعہ سے سب کی درجہِ بہ درجِہ تقسیم ہوئی۔