1 ۱۔۔اَور شیطان اِسرؔائیل کے خلاف اُتھا۔ اَور اُس نے داؔؤد کو اُکسایا۔ کہ اِسرؔائیل میں شُمار کرے۔ 2 ۲۔۔تب داؔؤد نے یوآبؔ اَور لوگوں کے سرداروں سے کہا۔ جاؤ اَور بیئر شابؔع سے لے کر دانؔ تک اِسرؔائیل کی تعداد گنِو۔ اَور مُجھے خبر دو تاکہ مَیں اُن کی تعداد جانُوں۔ 3 ۳۔۔یوآبؔ نے کہا۔ کہ خُداوند اپنے لوگوں کو جِتنے وہ ہَیں سَو گُنا زیادہ کرے۔ اَے میرے آقا بادشاہ!کیا وہ سب میرے آقا کے خادِم نہیں؟ پس میرا آقا یہ بات کیوں چاہتا ہَے وہ اِسرؔائیل کے لئے خطا کا باعِث کیوں بنے؟۔ 4 ۴۔۔لیکن بادشاہ کی بات یوآبؔ سے زیادہ مؤثر تھی۔ تب یوآبؔ نِکلا۔ اَور تمام اِسرؔائیل میں پھِرا۔ تب یرُوشلِیؔم کو واپس آیا۔ 5 ۵۔۔اَور یوآبؔ لوگوں کی کُل تعداد داؔؤد کے پاس لے گیا۔ تو سارے اِسرؔائیل گیارہ لاکھ تلوار چلانے والے مَرد اَور یہُودؔہ کے چار لاکھ سّتر ہزار تلوار چلانے والے مَرد تھے۔ 6 ۶۔۔لیکن لاوؔیوں اَور بِنیامِینیوؔں کو اُس نے اُن کے درمیان شُمار نہ کیا۔ کیونکہ بادشاہ کی بات یوآبؔ کے نزدِیک نامُناسب تھی۔ 7 ۷۔۔اَور خُدا کی نِگاہ میں یہ بُرا تھا۔ تو اُس نے اِسرؔائیل کو مارا۔ 8 ۸۔۔تب داؔؤد نے خُدا سے کہا۔ کہ مَیں نے یہ کام کر کے بڑا گُناہ کِیا۔ اَور اَب اپنے بندے کی خطا مُعاف کر۔ کیونکہ مَیں نے بڑی بے وقوفی سے یہ کام کِیا۔ 9 ۹۔۔اَور خُداوند نے داؔؤد کے نبوت کرنے والے جاؔد سے کلام کر کے کہا۔ 10 ۱۰۔۔جا اَور داؔؤد سے مُخاطِب ہو کر کہہ۔ خُداوند یُوں فرماتا ہَے۔ کہ مَیں تیرے سامنے تین آفتیں رکھتا ہُوں۔ پس تُواُن میں ایک اپنے لئے چُن لے ۔ تو مَیں وہ تُجھ پر نازِل کرُوں گا۔ 11 ۱۱۔۔تب جاؔد داؔؤد کے پاس آیا اَور اُسے کہا۔ خُداوند یُوں فرماتا ہَے۔ کہ تُو جسے چاہے چُن لے۔ 12 ۱۲۔۔یا تو تین برس کا قحط چُن لے یا تو ُ تین مہینے اپنے دُشمنوں کے سامنے بھاگتا رہے۔ اَور تیرے دُشمنوں کی تلوار تُجھے جا پکڑے۔ یا تین دِن جِن میں خُداوند کی تلوار یعنی زمین پر وبا ہو۔ خُداوند کا فرِشتہ اِسرؔائیل کے سارے علاقو ںکو فنا کرے۔ اَب دیکھ ۔ کہ مَیں اپنے بھیجنے والے کو کیا جَواب دُوں؟ 13 ۱۳۔۔داود نے جاد سے کہا کہ یہ کام میرے لئے نہایت مُشکل ہَے۔ مُجھے خُداوند کے ہاتھ میں پڑنے دے۔ کیونکہ اُس کی رحمتیں بُہت زیادہ ہَیں۔ اَور مَیں آدمیوں کے ہاتھ میں نہ پڑُوں۔ 14 ۱۴۔۔تب خُداوند نے اِسرؔائیل پر وَبا بھیجی اَور اِسرؔائیل میں سے ستّرہزار آدمی مَر گئے۔ 15 ۱۵۔۔اَور خُدا نے ایک فرِشتہ یرُوشلیِؔم کو بھیجا تاکہ اُسے برباد کرے۔ اَور جب وہ برباد کر رہا تھا خُداوند نے دیکھا۔ تو ترس کھایا۔ اَور ہلاک کرنے والے فرِشتے سے کہا۔ بس ! اَب اپنا ہاتھ تھام! اَور خُداوند کا فرِشتہ اَرنَاؔن یبُوسی کے کھَلیان کے نزدِیک کھڑا ہُؤا۔ 16 ۱۶۔۔اَور داؔؤد نے اپنی آنکھیں اُٹھائیں۔ تو خُداوند کے فرِشتے کو زمین اَور آسمان کے درمیان کھڑے ہُوئے دیکھا۔ کہ اُس کے ہاتھ میں ایک ننگی تلوار یرُوشلیِؔم پر بڑھائی ہُوئی ہَے۔ تب داؔؤد اَور بُزرگ جو ٹاٹ اوڑھے ہُوئے تھے اپنے مُنہ کے بَل گِرے۔ 17 ۱۷۔۔اَور داؔؤد نے خُدا سے کہا۔ کیا مَیں ہی نہیں تھا جس نے لوگوں کو شُمار کرنے کا حُکم دِیا؟ اَور مَیں ہی نے خطا کی اَور بَدی کی۔ مگر اِن بھیڑوں نے کیا کِیا ہے؟پس اَے خُداوند میرے خُدا!تیرا ہاتھ میرے خلاف اَور میرے گھرانے کے خلاف ہو۔ نہ کہ تیری قوم کے خلاف کہ تُو اُنہیں مارے۔ 18 ۱۸۔۔اَور خُداوند کے فرِشتے نے جاؔد کو حُکم دِیا۔ کہ داؔؤد سے کہہ کہ وہ جائے۔ اَور اَرناَؔن یبُوسی کے کھَلیان میں خداوند کے لئے قربان گاہ بنائے۔ 19 ۱۹۔۔تب جاؔد کے قول کے مُطابِق جو اُس نے خُداوند کے نام سے کہا تھا داؔؤد کیا۔ 20 ۲۰۔۔جب اَرناَؔن نے مُڑ کر اُس فرِشتے کو دِیکھا تو اُس کے چاروں بیٹے چھُپ گئے۔ کیونکہ اُس وقت وہ گیہُوں کوُٹ رہا تھا۔ 21 ۲۱۔۔جب داؔؤد اَرنَاؔن کے پاس آیا۔ تو اَرنَاؔن نے نظر کی اَور داؔؤد کو دیکھا۔ تو وہ اپنے کھَلیان سے باہر نِکلا۔ اَور زمین پر مُنہ رکھّ کر داؔؤد کو سجدَہ کِیا۔ 22 ۲۲۔۔داؔؤد نے اَرنَاؔن سے کہا۔ کہ یہ کھَلیان کی جگہ مُجھے دے دے۔ ۔ تاکہ مَیں اُس میں خُداوند کے لئے قرُبان گاہ بناؤں۔ میں تُجھے اس کی پوری قیمت دُوں گا۔ تاکہ لوگوں میں وباء جاتی رہے۔ 23 ۲۳۔۔اَرنَاؔن نے داؔؤد سے کہا۔ اپنے لئے لے لے۔ اَور میرے آقا بادشاہ کی نِگاہ میں جو اچھّا ہو وہ کرے۔ دیکھ۔ مَیں بیَلوں کو سوختنی قُربانیوں کے لئے اَور داؤنے کا سامان اِیندھن کے لئے اَور گیہُوں نَذَر کے لئے دیتا ہُوں۔ مَیں یہ سب کُچھ خُوشی سے دیتا ہُوں۔ 24 ۲۴۔۔داؔؤد بادشاہ نے اَرنَاؔن سے کہا۔ ہر گز نہیں۔ بلکہ مَیں تُجھ سے پوری قیمت پر خریدوں گا۔ کیونکہ جو کُچھ تیرا ہَے مَیں اُسے خُداوند کے لئے مُفت نہیں لُوں گا۔ کہ مُفت کی سوختنی قُربانی چڑھاؤں۔ 25 ۲۵۔۔اَور داؔؤد نےاُس جگہ کی بابت اَرنَاؔن کو چھ سَو مثقال سونا تول کر دِیا۔ 26 ۲۶۔۔اَور وہاں داؔؤد نے خُداوند کے لئے قربان گاہ بنائی اَور سوختنی قُربانیاں اَور سلامتی کے ذَبیحے چڑھائے اَور خُداوند کو پُکارا۔ تو اُس نے سوختنی قُربانی کی قُربان گاہ پر آسمان سے آگ بھیج کر جَواب دِیا۔ 27 ۲۷۔۔اَور خُداوند نے فرِشتہ کو حُکم دِیا۔ تو اُس نے اپنی تلوار مِیان میں ڈال لی۔ 28 ۲۸۔۔اُس وقت جب داؔؤد نے دیکھا۔ کہ خُداوند نے اَرنَاؔن یبُوسی کے کھَلیان میں اُسے جَواب دِیا تھا تو اُس نے وہاں قرُبانی چڑھائی۔ 29 ۲۹۔۔کیونکہ خُداوند کا مَسِکن جو بِیابان میں مُوسؔیٰ نے بنایا۔ اَور سوختنی قُربانی کا مذَبح دونوں اُس وقت جِبعُوؔن کی بُلند جگہ میں تھے۔ 30 ۳۰۔۔اَور داؔؤد وہاں خُدا سے دُعا کرنے کے لئے نہ جا سکا۔ کیونکہ وہ خُداوند کے فرِشتے کی تلوار کا سامنا کرنے سے ڈرا+